22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) قومی اسمبلی کی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین مزمل قریشی نے ضلع وسطی کے مختلف مقامات کے علاوہ خصوصاً گرین لائن بس پروجیکٹ کی تعمیرمیں ضلع وسطی کی متاثرحدود کاتفصیلی دورہ کیا، بعد ازاں بلدیہ وسطی کے چیئرمین کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیاگیا کہ متاثرہ مقامات کی تعمیروفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت کروائے جائیں گے۔ مزمل قریشی نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں نہ صرف پارلیمنٹ میں اس بات کو اٹھا ؤ گا بلکہ اراکین کمیٹی کو بھی کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کوشش کریں کہ کمیٹی کے تمام ارا کین کراچی کا دورہ کریں اور بلدیہ وسطی کے متاثرہ مقامات کا از خود جائزہ لیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ یوپی موڑ ،پاور ہاوس چورنگی ،سلیم سینٹر،ناگن چورنگی ،حیدری و دیگر مقامات پر جاری گرین لائن بس سروس (BRTS ) منصوبے کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیف انجینئر /جنرل مینیجر انجیرنگ ) BRTS )نثار احمد ساریو،مینیجر (کراچی انفرا اسٹریکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ )شفیع محمد چاچڑ ، ،ٹیکنکل منیجر قیصر خان زیدی ،میونسپل کمشنر آفاق احمد، یونین کمیٹی ۱۴ کے چیئرمین مشتاق ایاز xen لیاقت آباد جنید اللہ ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ایکسین گلبرگ اقبال احمد خان و دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے ناگن چورنگی پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے پروجیکٹ انجینئر کو ہدایت دیں کہ گرین لائن بس پروجیکٹ کے حوالے سے ہونے والے تعمیراتی کام کے دوران عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے خصوصاً ٹریفک کے فلو کو بحال رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے اور اُس کے لئے DIG ٹریفک پولیس اور متعلقہ افسران سے مربوط روابط قائم کئے جائیں تاکہ عوام کو آمد ورفت کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران ضلع وسطی کا انفرااسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ہے ۔بلدیہ وسطی کی حدود میں قائم پارکس ،گرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بڑی تعداد میں متاثرہوچکی ہیں جس سے بلدیہ وسطی کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔ بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرین لائن پروجیکٹس کی تعمیر کے دوران ضلع وسطی کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کوتفصیلی بریفنگ دی، دوران گفتگو چیئرمین ریحان ہاشمی نے گرین لائن پروجیکٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کو جلد از جلد ہنگامی بنیاد پر دور کیا جائے تاکہ عوام الناس کو وفاقی پروجیکٹ سے فائدہ حاصل ہوسکے اور پروجیکٹ کے تکمیل کے مراحل میں ہونے والے تاخیری عمل سے عوام کومزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ وسطی کی حدود میں وفاقی گرین لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے کھودی گئی سڑکوں،گرین بیلٹس،اسٹریٹ لائٹس،واٹر اور سیوریج لائنوں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل جائے۔ 






22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release