20th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات کے باوجود عزم و حوصلے اور استقامات کے ساتھ حتی المکان بلدیاتی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ہم نے جووعدے عوام سے کئے ہیں وہ اپنے دورانئے میں پورا کریں گے۔رکاوٹوں کے باوجود قلیل مدد میں ریکارڈ کام کئے ہیں جو حق پرست بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5ایم اور 5ایل کی درمیانی شاہرا ہ پرقائم گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید ،نازش رضا،غوث محی الدین،اکبر حسین ،ندیم حیدرو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے وسائل کی کمی اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود بھی عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ضلع وسطی کو جلد ایک ماڈل ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واضع رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے بہترین پلاننگ کے ذریعے ضلع کو ترقی دینے کا کام بھر پور انداز میں جاری ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں شاہراہوں کو منتخب کر کے ان کی تزئین و آرائش ، روڈ کارپیٹنگ ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام کیا جارہا ہے جبکہ عوام کو فراہمی آب اور نکاسی و آب کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے بلدیہ وسطی اپنے محدود سوائل میں رہتے ہوئے واٹر و سیوریج کی لائنیں بھی ڈالی جارہی ہیں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک شاہرا عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آ با د ،شاہرا زاہد نارتھ کراچی ،بلال مسجد تا دعا چوک جانے والی شاہرا ہ(نیو کراچی )کی تزئین و آ رائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ 



20th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release