14th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

کراچی ( ) سری لنکا کے وفاقی وزیرِ بلدیات رؤف عبدالحکیم کی قیادت میں سری لنکن سیاسی و بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے چئیرمین بلدیہ وسطی کراچی ریحان ہاشمی اور دیگر بلدیاتی افسران سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد دونوں دوست ممالک میں بلدیاتی سہولیات اور خدمات کے طریقۂ کار سے آگاہی حاصل کرنا اوربلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھانا تھا۔سری لنکن وفد کے دیگر ارکان میں سری لنکا کے وفاقی وزیر برائے بلدیات رؤف عبدالحکیم ، پوٹالم شہر کے مئیر کے۔ اے ۔بائز ، رکن قومی اسمبلی سلمان اوررکن صوبائی اسمبلی نعیم اللہ شامل تھے۔بلدیہ وسطی کی جانب سے چیئرمین ریحان ہاشمی کے علاوہ رکن قومی اسمبل شیخ صلاح الدین ، رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد، بلدیہ وسطی کے اراکین کونسل ،اسٹنڈنگ کمیٹیز کے چیئرمینز و چیئر پرسن ،اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی شریکِ گفتگو رہے۔ اس موقع پر پوٹالم شہر کے مئیر کے اے بائزنے اپنے دورے کی کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو محبت اور پذیرائی ملی اس کے لئے شکرگزارہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک خصوصی بھائی چارے کی فض�أ قائم ہے اور بلدیاتی خدمات میں ایک دوسرے کے تجربات سے بہتری لائی جاسکتی ہے ۔ شہریوں کی خدمت بلدیاتی اداروں کی اوّلین ترجیح ہوتی ہے ہر شہر اپنی صفائی اور خوبصورتی سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی تصویر پیش کرتاہے۔ قبل ازیں چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وفدکے ارکان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ہمارا ایک اچھا دوست ہے ، انہوں نے کہا کہ کیونکہ سری لنکا میں خواندگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد اور سری لنکا میں ہریالی بھی بہت ہے ہمیں سری لنکن سے تعلیمی اور شجرکاری کے شعبہ جات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی خدمات میں انکے تجربات سے اپنے نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی اور ہمارے تجربات انکے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔سری لنکن وفد کی چئیرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی سے ڈینگی کنٹرول، ماحولیاتی ترقی، تعلیمی اور صنعتی ترقی سمیت مختلف امور پر تبادل خیال بھی کیا ۔ ریحان ہاشمی نے کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ جب یورپی ممالک نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکارکیا تو سری لنکا کے حکومت نے ایک دلیرانہ اقدام کرکے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجی اور دوستی کا بر ملا اظہار کیا۔ بعد ازاں وفد کے ارکان نے بلدیہ وسطی کے دفتر کے لان میں لگنم اور گل مور کے پودے بھی لگائے جو اُن کے ناموں سے منسوب کئے گئے ۔ انو بھائی پارک ناظم آباد میں سری لنکا کے وفد نے بلدیہ وسطی کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ محدود اوورز کا ایک نمائشی کرکٹ میچ بھی کھیلا ۔ جس میں سری لنکا کے وفد.کی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی۔ تاہم میچ کو سینکڑوں کی تعداد میں بلدیہ وسطی کے عوام نے دیکھا اور ہر گیند اور اسٹروک پر تالیاں بجا کر داد دی۔سری لنکن وفد کی بلدیہ وسطی آمد کے موقع پر دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

14th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

کراچی ( ) بلدیہ وسطی کراچی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں شبِ معراج کے موقع پر صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ، اس سلسلے میں ضلع وسطی میں واقع تمام مساجد، امام بارگاہوں اور شبِ معراج کی محافل کے مقامات کے اطراف اور راستوں کو نہ صرف صاف کیا گیا بلکہ اِن راستوں پر رات کے وقت روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تاکہ شبِ معراج کی بابرکت محفلوں میں شرکت کے لئے آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کو یقینی بنانے کے لئے بہ نفسِ نفیس ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور جہاں کہیں کوئی کمی محسوس ہوئی اُسے فوری طور پر بہتر کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ شبِ معراج اسلامی تاریخ کا اہم واقعہ ہے ۔ اِس بابرکت شب میں مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر عبادت کے لئے خصوصی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں اور رات کو اللہ تعالی کی عبادت اور رسول اللہ ﷺ کے اُسوہِ حسنہ کے تذکرے میں گزارتے ہیں۔ اِس موقع پر بلدیاتی ادارے صفائی اور رات کے وقت روشنی کا خصوصی انتظام کرتے ہیں تاکہ شبِ معراج کی عبادات میں شرکت کے لئے آنے والے مسلمانوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ریحان ہاشمی نے بھی ضلع وسطی میں اپنی دینی ذمہ دار ی سمجھتے ہوئے ضلع کی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور شبِ معراج کی محفلوں کے انعقاد کے مقامات پر صفا ئی اور روشنی کا خصوصی بندو بست کیا گیا ہے۔

13th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک کردیں گے اس کے لئے ضروری ہے کہ ضلع میں بھر پور اندا زمیں شجر کاری کی جائے ،بلدیہ وسطی اپنے موجود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع بھر میں شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگا رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈزکی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔وہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C-1 میں قائم افضاء فیملی پارک میں تزین و آرائش کے کا م کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمین فاضل خانزادہ،وائس چیئرمین شہاب الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کراچی مسائل کا شہر بن چکا تھا۔ضلع میں موجود پارکس ویران ہوچکے تھے اور عوام سے صحت مند تفریح کے مواقع چھین لئے گئے تھے حق پرست بلدیاتی قیادت نے بلدیات کا چارج لینے کے بعد بلدیہ وسطی کے مختلف شعبہ جات کو فعال کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع کے اُجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈز کی مرمت اور تز ئین و آرائش کے ساتھ ساتھ26 کلو میٹر گرین بیلٹس کو شجر کاری کے زریعے دلکش اور خوبصورت پھول پودوں سے آراستہ کر رہی ہے ،چیئرمین نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے مرحلہ وار پارکس ،پلے گراؤنڈز اور شاہراہوں کی تعمیر اور تزین و آرائش کررہی ہے حق پرست بلدیاتی قیادت نے ایک سال کی مختصر مدت میں تقریباً 65 پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرکے عوام کے حوالے کردیا ہے ۔واضع رہے کہ چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں بڑی تعداد میں پھول دار پودے تیار کئے جارہے ہیں جو ضلع وسطی میں بیوٹی فیکیشن کے کام اور شجر کاری مہم میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ 

12th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کا صوفیاء سے اظہار عقیدت، نارتھ کراچی سیکٹر ۵۔سی ؍۴ میں تاجی بابا نام سے منسوب ’’تاجی بابا ‘‘ اسٹریٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں شریک علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہندوستان کی سرزمین دارالکفر تھی اسکو دارالسلام بنانے کے لئے سب سے زیادہ محنت صوفیا کرام اور اولیاء اللہ نے کی وہ برصغیر کے عوام کے محسنِ عظیم ہیں جنہوں نے اُنہیں کفر کے اندھیروں سے نکال کر اسلام کی روشنی دکھائی۔اس موقع پر صاحبزادہ سید طاسین علی شاہ بخاری تاجی ،اہلسنت رابظہ کمیٹی کونسل کے صدر سید مسرور ہاشمی ،پاکستان سنی تحریک کے رکن رابطہ کمیٹی طیب بھائی ،چیئرمین یونین کمیٹی نمبر۳ فاضل خانزادہ،وائس چیئرمین شہاب الدین، تاجی بابا کے معتقدین،معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجودتھی ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ حکیم سید یٰسین علی شاہ بخاری تاجی المعروف تاجی بابا کے نام سے منسوب کی جانے والی اسٹریٹ ہمیشہ اُن کے مریدوں اور چاہنے والوں کو اُن کی یاد دلاتی رہے گی ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ خانقاہوں میں جو بزرگ جو صوفیاء کرام صحیح معنوں میں خدمت کر رہے ہیں انکی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ برصغیر میں دین پھیلانے کا سہرا صوفیاء و اولیاء کے سر جاتا ہے جن کی تعلیمات سینہ بسینہ ہم تک پہنچ کر آج بھی ہماری راہنمائی کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرکے اتحاد بین المسلیمین کے ساتھ ساتھ اتحا د بین المذاہب بھی ممکن ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد بین المسلیمین کے فروغ کے لئے جو درس گاہیں اور خانقاہیں کام کر رہی ہیں انہیں تقویت دیناہم سب کی ذمہ داری ہے اس موقع پر حکیم طاسین نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے تاجی باباکے نام سے اسٹریٹ کو منسوب کرنے پر اُنکا شکریہ اداکیا اور کہا کہ تصوّف کی تعلیم اور برکات کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ بعد ازاں چیئرمین اور حاضرین نے تاجی بابا کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ 

11th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release