11th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کا صوفیاء سے اظہار عقیدت، نارتھ کراچی سیکٹر ۵۔سی ؍۴ میں تاجی بابا نام سے منسوب ’’تاجی بابا ‘‘ اسٹریٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں شریک علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہندوستان کی سرزمین دارالکفر تھی اسکو دارالسلام بنانے کے لئے سب سے زیادہ محنت صوفیا کرام اور اولیاء اللہ نے کی وہ برصغیر کے عوام کے محسنِ عظیم ہیں جنہوں نے اُنہیں کفر کے اندھیروں سے نکال کر اسلام کی روشنی دکھائی۔اس موقع پر صاحبزادہ سید طاسین علی شاہ بخاری تاجی ،اہلسنت رابظہ کمیٹی کونسل کے صدر سید مسرور ہاشمی ،پاکستان سنی تحریک کے رکن رابطہ کمیٹی طیب بھائی ،چیئرمین یونین کمیٹی نمبر۳ فاضل خانزادہ،وائس چیئرمین شہاب الدین، تاجی بابا کے معتقدین،معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجودتھی ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ حکیم سید یٰسین علی شاہ بخاری تاجی المعروف تاجی بابا کے نام سے منسوب کی جانے والی اسٹریٹ ہمیشہ اُن کے مریدوں اور چاہنے والوں کو اُن کی یاد دلاتی رہے گی ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ خانقاہوں میں جو بزرگ جو صوفیاء کرام صحیح معنوں میں خدمت کر رہے ہیں انکی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ برصغیر میں دین پھیلانے کا سہرا صوفیاء و اولیاء کے سر جاتا ہے جن کی تعلیمات سینہ بسینہ ہم تک پہنچ کر آج بھی ہماری راہنمائی کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرکے اتحاد بین المسلیمین کے ساتھ ساتھ اتحا د بین المذاہب بھی ممکن ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد بین المسلیمین کے فروغ کے لئے جو درس گاہیں اور خانقاہیں کام کر رہی ہیں انہیں تقویت دیناہم سب کی ذمہ داری ہے اس موقع پر حکیم طاسین نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے تاجی باباکے نام سے اسٹریٹ کو منسوب کرنے پر اُنکا شکریہ اداکیا اور کہا کہ تصوّف کی تعلیم اور برکات کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ بعد ازاں چیئرمین اور حاضرین نے تاجی بابا کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
11th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release