13th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) بلدیہ وسطی کراچی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں شبِ معراج کے موقع پر صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ، اس سلسلے میں ضلع وسطی میں واقع تمام مساجد، امام بارگاہوں اور شبِ معراج کی محافل کے مقامات کے اطراف اور راستوں کو نہ صرف صاف کیا گیا بلکہ اِن راستوں پر رات کے وقت روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تاکہ شبِ معراج کی بابرکت محفلوں میں شرکت کے لئے آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کو یقینی بنانے کے لئے بہ نفسِ نفیس ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور جہاں کہیں کوئی کمی محسوس ہوئی اُسے فوری طور پر بہتر کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ شبِ معراج اسلامی تاریخ کا اہم واقعہ ہے ۔ اِس بابرکت شب میں مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر عبادت کے لئے خصوصی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں اور رات کو اللہ تعالی کی عبادت اور رسول اللہ ﷺ کے اُسوہِ حسنہ کے تذکرے میں گزارتے ہیں۔ اِس موقع پر بلدیاتی ادارے صفائی اور رات کے وقت روشنی کا خصوصی انتظام کرتے ہیں تاکہ شبِ معراج کی عبادات میں شرکت کے لئے آنے والے مسلمانوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ریحان ہاشمی نے بھی ضلع وسطی میں اپنی دینی ذمہ دار ی سمجھتے ہوئے ضلع کی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور شبِ معراج کی محفلوں کے انعقاد کے مقامات پر صفا ئی اور روشنی کا خصوصی بندو بست کیا گیا ہے۔
13th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release