20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹرو سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی لاپرواہی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دیں گے زیادہ تر مخدوش لائنوں کی مرمت واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی بنا پر نہیں ہورہی جسکے نتیجے میں ابلتے ہوئے گٹر تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے ہیں وہ سلیم سینٹر سیکٹر 11-I یونین کونسل نمبر5میں 200 رننگ فٹ نئی سیوریج لائن ڈالنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پرچیئرمین یونین کمیٹی نمبر 5 فاروق احمد،وائس چیئرمین نایاب ، ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ، ،xen بلڈنگ و روڈنیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے، چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ سیوریج لائن بچھانے کے تمام اخراجات بلدیہ وسطی برداشت کر رہی ہے جبکہ یہ کام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے واضح رہے کہ موجودہ صورت حال میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج لائنیں چوک ہیں اور گٹروں سے گندا پانی نکل کر گلیوں اور سڑکوں میں پھیل رہا ہے جس کے سبب ایک جانب تو گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب خطرناک بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے عوام کو اس خطرناک صورت حال سے بچانے کے لئے آمدنی کے وسائل نا کافی ھونے کے باوجود DMC سینٹرل کی جانب سے فنڈز جاری کر کے ضلع وسطی میں نئی واٹر و سیوریج لائن بچھانے کے ساتھ ساتھ مخدوش سیوریج لائن کی مرمت کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین فاروق احمد نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے یوسی نمبر ۵ میں سیوریج سسٹم کا برا حال ہے اور کوئی پرسان حال تھا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اس موقع پراہلیان سلیم سینٹر کا اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ نے حق پرست قیادت کاشکریہ ادا کیا ۔



20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


نیوکراچی کے عوام پانی کے حصول کے لئے پریشان ہیں لیکن کراچی واٹر بورڈ میں حکومتِ سندھ کے مقرر کردہ بااختیار افراد کراچی کے عوام کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسارہے ہیں ۔یہ عمل اُن کے متعصبانہ رویّہ کا آئینہ دارہے ، اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیوکراچی زون میں بلدیہ وسطی کے خرچہ پر پانی کی پائپ لائن بچھائے جانے کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہیں اور ایسے پریشان کُن حالات میں اپنے عوام کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومتِ سندھ کی پروردہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کراچی کے عوام کے ساتھ تعصب اور دشمنی برت رہی ہے ۔دوسری جانب پانی کی مخدوش پائپ لائنوں سے ہزاروں گیلن پانی روز�آنہ ضائع ہورہا ہے مگر واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار خوابِ غفلت کی نیند سورہے ہیں جبکہ عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لئے پریشان ہیں۔ تاہم بلدیہ وسطی عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنے محدود ومالی ذرائع سے فنڈز استعمال کرتے ہوئے نیوکراچی زون میں یوپی موڑ(یوسی پانچ )سے نورانی محلہ (یوسی ۱۴؍) ۴۲۰۰؍ روڈ پر تقریباً۳۵۰۰؍رننگ فٹ ۱۰؍ انچ قُطر کی پی ۔ ای ۔ پائپ لائن بچھارہی ہے۔ اس سے نورانی محلہ کے عوام کو پینے کا پانی میسر آسکے گا۔ واضح رہے کہ نورانی محلہ نیوکراچی زون کی بہت پرانی آبادی ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں افراد رہائش پذیر ہیں۔ پینے کے پانی کی قلّت اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ ہے جس کی ذمہ دار واٹر بورڈ کی متعصب انتظامیہ ہے جو کراچی کے عوام کو دانستہ طور پر پانی کی قلت کا شکار کررہی ہے ۔اگرچہ یہ محکمہ کراچی کی شہری حکومت کے ماتحت تھا لیکن حکومتِ سندھ نے شہری حکومت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا محکمہ چھین لیاتاکہ کراچی کے عوام کو اپنی متعصبانہ دشمنی کا نشانہ بناسکیں۔ اب بلدیہ وسطی اپنے وسائل کی چادر میں ضرورت کے مطابق پاؤں پھیلاتے ہوئے مذکورہ بالا مقام پر پانی کی پائپ لائن بچھارہی ہے ۔



19th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ماہ شعبان کی ابتداء پر بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پارک کو ہدایت دی کہ ماہ شعبان کے دوران شبِ برات سے قبل تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں قائم جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ شب برات کے موقع پر زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں نارتھ ناظم آباد ،سخی حسن ، نیو کراچی ،نارتھ کراچی انڈا موڑ ،میں صفائی ستھرائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمینز و وائس چیئرمینز و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ میں رہتے ہوئے ضلع وسطی کے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے انہوں نے کہ عوام کے تعاون سے ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے میں کامیابی حاصل کریں گے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات و سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ قبرستان جانے والے تمام راستوں پر صفائی میں تیزی لائی جائے صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے ، تاکہ قبرستان آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے کہ ماہ شعبان میں مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ماہ شعبان کے دوران صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 



18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے بلدیاتی نمائندے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کے مسائل حل کرنے میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ضلع وسطی کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جو گزشتہ 10 برسوں سے تعطل کا شکار تھے انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست اراکین کونسل بلدیہ وسطی نے سیاسی مقاصد سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے جسے پورا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل ہوچکے جبکہ بیشتر علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں ، ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی قیادت خالصتا عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور عوام کی خدمت کو ہی اپنا شعار بنارکھا ہے انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم وسائل میں رہتے ہوئے عوامی نمائندے جس طرح عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ریحان ہاشمی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ وہ عوام کے درمیان رہے کر عوامی آرا کی روشنی میں اپنی خدمات انجام دیں کیونکہ عوام کا تعاون ہی بلدیہ وسطی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق مسائل حکومت سندھ حل کرے گی کیونکہ یہ ادارے انہیں کے پاس ہیں اور شہریوں کو سب سے زیادہ شکایات بھی انہی اداروں سے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون میں بلدیہ وسطی کے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اچیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی جہد دجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں زیادہ تر مسائل سیوریج کے ہے جن کو حل کرنا وا ٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے جو کہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری بھی ادا کر رہی ہے اور اپنے عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لئیے نہ صرف سیوریج لائنوں کی صفائی اور مرمت کروارہی ہے بلکہ کئی علاقوں میں نئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب بھی کراچکی ہے اس موقع پر انہوں بلدیہ وسطی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں واضح رہے کہ بلدیہ وسطی ضلع وسطی میں کئی مقامات پر اپنے محدود بجٹ میں رہتے ہوئے فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی تنصیب کے منصوبے مکمل کرواچکی ہے ۔ 



17th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کی ایک ایک گلی کوچہ کو آئینے کی طرح صاف و شفاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی عوام کی خدمت میں حائل نہیں ہونگے وہ ضلع وسطی کراچی نیو کراچی زون میں جاری صفائی کے کام کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفا ق سعید ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر،XENنیو کراچی نازش رضا ء اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں کا واحد محور حق پرست بلدیاتی نمائندے ہی جو عوام کے درمیان رھتے ہوئے عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور انھیں حل کرنے کے لئے شب و روز کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہی نہیں ہمارا گھر ہے اسے صاف اور شفاف بنانا ہماری ااوّلین ترجیح ہے۔شہری حکومت اور کراچی کے عوام کے اصل نمائندے تو کراچی کو بہترین طور پر صاف و شفاف بنانا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے عوام کے مسائل سے بے خبر حکومتِ سندھ کراچی کی شہری حکومت کے اختیارات چھین کر بہتر کارکردگی کی توقع کررہی ہے جو اُس کی کراچی دشمنی کی واضح مثال ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی بے توجہی اور فنڈز کی کمی کے باوجود نامساعد حالات میں بہترین منصوبہ بندی کے تحت بلدیاتی معاملات چلارہے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں برسوں سے صفائی اور بلدیاتی خدمات کے معاملات صرف حکومتِ سندھ کی جانب سے شہری حکومت کے فنڈز میں کمی کرنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔تاہم یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکریں، اور کراچی کو دنیا کا شفاف ترین شہر بنادیں یہی وجہ ہے کہ ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو کراچی کا سب سے زیادہ شفاف ترین ضلع بناناچاہتے ہیں۔وہ شب و روز اِس تگ و دو میں مصروف ہیں کہ کس طرح اپنے ضلع کے ہر زون و یوسی کو اپنی اپنی سطح پر صفائی کا بہتر نمونہ بنادیں۔ 



16th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release