18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ماہ شعبان کی ابتداء پر بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پارک کو ہدایت دی کہ ماہ شعبان کے دوران شبِ برات سے قبل تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں قائم جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ شب برات کے موقع پر زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں نارتھ ناظم آباد ،سخی حسن ، نیو کراچی ،نارتھ کراچی انڈا موڑ ،میں صفائی ستھرائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمینز و وائس چیئرمینز و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ میں رہتے ہوئے ضلع وسطی کے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے انہوں نے کہ عوام کے تعاون سے ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے میں کامیابی حاصل کریں گے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات و سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ قبرستان جانے والے تمام راستوں پر صفائی میں تیزی لائی جائے صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے ، تاکہ قبرستان آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے کہ ماہ شعبان میں مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ماہ شعبان کے دوران صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 



18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release