17th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے بلدیاتی نمائندے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کے مسائل حل کرنے میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ضلع وسطی کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جو گزشتہ 10 برسوں سے تعطل کا شکار تھے انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست اراکین کونسل بلدیہ وسطی نے سیاسی مقاصد سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے جسے پورا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل ہوچکے جبکہ بیشتر علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں ، ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی قیادت خالصتا عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور عوام کی خدمت کو ہی اپنا شعار بنارکھا ہے انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم وسائل میں رہتے ہوئے عوامی نمائندے جس طرح عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ریحان ہاشمی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ وہ عوام کے درمیان رہے کر عوامی آرا کی روشنی میں اپنی خدمات انجام دیں کیونکہ عوام کا تعاون ہی بلدیہ وسطی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق مسائل حکومت سندھ حل کرے گی کیونکہ یہ ادارے انہیں کے پاس ہیں اور شہریوں کو سب سے زیادہ شکایات بھی انہی اداروں سے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون میں بلدیہ وسطی کے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اچیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی جہد دجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں زیادہ تر مسائل سیوریج کے ہے جن کو حل کرنا وا ٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے جو کہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری بھی ادا کر رہی ہے اور اپنے عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لئیے نہ صرف سیوریج لائنوں کی صفائی اور مرمت کروارہی ہے بلکہ کئی علاقوں میں نئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب بھی کراچکی ہے اس موقع پر انہوں بلدیہ وسطی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں واضح رہے کہ بلدیہ وسطی ضلع وسطی میں کئی مقامات پر اپنے محدود بجٹ میں رہتے ہوئے فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی تنصیب کے منصوبے مکمل کرواچکی ہے ۔ 



17th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release