22nd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے مالی وسائل نہ ہونے اور 2015 ء سے تاحال سندھ گورنمنٹ پر ایک ارب چھ کروڑ روپے واجب الادا رقم نہ ملنے کے باوجود بلدیہ وسطی کے ماتحت اسکولوں کے اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کا اعلان کردیا جبکہ افسران و ملازمین کو 5 بقایاجات میں سے ایک کی ادائیگی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے ماتحت اسکولوں کے اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کا اعلان کردیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم ترجیح ہے ،بلدیہ وسطی کے اسکولوں کے معیار کو پرائیویٹ اسکولوں کے معیار کے مطابق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عنقریب پرائیویٹ اسکولوں میں بھاری فیس ادا کرنے والے والدین اپنے بچوں کو بلدیہ وسطی کے اسکولوں میں داخلے کے خواہش مند ہونگے اور وہی ہماری کامیابی ہوگی انہوں نے کہا کہ اساتزہ حقیقی طور پر قوم کے معمار ہیں اگر اساتزہ نہ ہو تو نہ کوئی انجینئر ،نہ کوئی ڈاکٹر اور نہ کوئی وکیل بنے اساتزہ کی خدمات ہی کسی قوم کو باکردار بناتی ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اساتزہ کو نہ صرف اخلاقی احترام دیں بلکہ معاشی حالات بہتر کرنے کے لئے اچھا مشاہرہ بھی پیش کریں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزیدکہا کہ بلدیہ وسطی کی حق پرست قیادت نے اراکین کونسل کی منظوری کے بعد اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ٹائم اسکیل کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائیگا پہلے مرحلے میں وہ اساتزہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو ایک سال میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیں دوسرے مرحلہ جو 6 سے 8 ماہ بعد شروع ہوگا اس میں 10 سے12 سال میں ریٹائر ہونے والے اساتزہ شامل ہونگے جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام اساتزہ کو ٹائم اسکیل دیا جائیگا واضح رہے کہ 2010 ء میں سندھ گورنمنٹ نے اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کے اعلان کے بعد گزشتہ 8 سالوں میں کسی بھی ایڈمنسٹریٹر نے اساتزہ کو ٹائم اسکیل نہیں دیا لیکن بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی حق پرست قیادت نے اساتزہ کے مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے کونسل میں قرار داد کی منظوری کے بعد بلدیہ وسطی کے ماتحت اسکولز کے اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کا اعلان کردیا جبکہ افسران و ملازمین کے 5 بقایاجات میں سے ایک کی ادائیگی کردی گئی۔


22nd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شب برات سے قبل قبرستان اورروحانی محفل کے اجتمات کی جگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے ۔وہ ضلع وسطی کے مختلف قبرستانوں جن میں محمد شاہ قبرستان،صدیق آ با د ،سخی حسن ،یسین آ با د ،پاپوش قبرستان اور ان کے اطراف جا ری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معائنہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ندیم حیدر،ڈئریکٹر پارکس ندیم حنیف اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پارک کو ہدایت دی کہ شبِ برات سے قبل تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں قائم جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام جلداز جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ شب برات کے موقع پر زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قبرستانوں کے ساتھ ساتھ مساجد و امام بارگاہوں کے راستوں پر صفا ئی ستھرائی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ میں رہتے ہوئے ضلع وسطی کے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ چیئر مین ریحان ہاشمی نے محکمہ باغات و سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ قبرستان جانے والے تمام راستوں پر صفائی میں تیزی لائی جائے اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے ۔ واضح رہے کہ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قبرستانوں کے اطراف امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت کی جن پر قبرستان آنے والے زائرین کے لئے پانی ،شربت اور پھول رکھے جائیں گے ۔


21st Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹرو سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی لاپرواہی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دیں گے زیادہ تر مخدوش لائنوں کی مرمت واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی بنا پر نہیں ہورہی جسکے نتیجے میں ابلتے ہوئے گٹر تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے ہیں وہ سلیم سینٹر سیکٹر 11-I یونین کونسل نمبر5میں 200 رننگ فٹ نئی سیوریج لائن ڈالنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پرچیئرمین یونین کمیٹی نمبر 5 فاروق احمد،وائس چیئرمین نایاب ، ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ، ،xen بلڈنگ و روڈنیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے، چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ سیوریج لائن بچھانے کے تمام اخراجات بلدیہ وسطی برداشت کر رہی ہے جبکہ یہ کام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے واضح رہے کہ موجودہ صورت حال میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج لائنیں چوک ہیں اور گٹروں سے گندا پانی نکل کر گلیوں اور سڑکوں میں پھیل رہا ہے جس کے سبب ایک جانب تو گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب خطرناک بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے عوام کو اس خطرناک صورت حال سے بچانے کے لئے آمدنی کے وسائل نا کافی ھونے کے باوجود DMC سینٹرل کی جانب سے فنڈز جاری کر کے ضلع وسطی میں نئی واٹر و سیوریج لائن بچھانے کے ساتھ ساتھ مخدوش سیوریج لائن کی مرمت کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین فاروق احمد نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے یوسی نمبر ۵ میں سیوریج سسٹم کا برا حال ہے اور کوئی پرسان حال تھا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اس موقع پراہلیان سلیم سینٹر کا اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ نے حق پرست قیادت کاشکریہ ادا کیا ۔



20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


نیوکراچی کے عوام پانی کے حصول کے لئے پریشان ہیں لیکن کراچی واٹر بورڈ میں حکومتِ سندھ کے مقرر کردہ بااختیار افراد کراچی کے عوام کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسارہے ہیں ۔یہ عمل اُن کے متعصبانہ رویّہ کا آئینہ دارہے ، اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیوکراچی زون میں بلدیہ وسطی کے خرچہ پر پانی کی پائپ لائن بچھائے جانے کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہیں اور ایسے پریشان کُن حالات میں اپنے عوام کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومتِ سندھ کی پروردہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کراچی کے عوام کے ساتھ تعصب اور دشمنی برت رہی ہے ۔دوسری جانب پانی کی مخدوش پائپ لائنوں سے ہزاروں گیلن پانی روز�آنہ ضائع ہورہا ہے مگر واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار خوابِ غفلت کی نیند سورہے ہیں جبکہ عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لئے پریشان ہیں۔ تاہم بلدیہ وسطی عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنے محدود ومالی ذرائع سے فنڈز استعمال کرتے ہوئے نیوکراچی زون میں یوپی موڑ(یوسی پانچ )سے نورانی محلہ (یوسی ۱۴؍) ۴۲۰۰؍ روڈ پر تقریباً۳۵۰۰؍رننگ فٹ ۱۰؍ انچ قُطر کی پی ۔ ای ۔ پائپ لائن بچھارہی ہے۔ اس سے نورانی محلہ کے عوام کو پینے کا پانی میسر آسکے گا۔ واضح رہے کہ نورانی محلہ نیوکراچی زون کی بہت پرانی آبادی ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں افراد رہائش پذیر ہیں۔ پینے کے پانی کی قلّت اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ ہے جس کی ذمہ دار واٹر بورڈ کی متعصب انتظامیہ ہے جو کراچی کے عوام کو دانستہ طور پر پانی کی قلت کا شکار کررہی ہے ۔اگرچہ یہ محکمہ کراچی کی شہری حکومت کے ماتحت تھا لیکن حکومتِ سندھ نے شہری حکومت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا محکمہ چھین لیاتاکہ کراچی کے عوام کو اپنی متعصبانہ دشمنی کا نشانہ بناسکیں۔ اب بلدیہ وسطی اپنے وسائل کی چادر میں ضرورت کے مطابق پاؤں پھیلاتے ہوئے مذکورہ بالا مقام پر پانی کی پائپ لائن بچھارہی ہے ۔



19th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ماہ شعبان کی ابتداء پر بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پارک کو ہدایت دی کہ ماہ شعبان کے دوران شبِ برات سے قبل تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں قائم جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ شب برات کے موقع پر زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں نارتھ ناظم آباد ،سخی حسن ، نیو کراچی ،نارتھ کراچی انڈا موڑ ،میں صفائی ستھرائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمینز و وائس چیئرمینز و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ میں رہتے ہوئے ضلع وسطی کے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے انہوں نے کہ عوام کے تعاون سے ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے میں کامیابی حاصل کریں گے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات و سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ قبرستان جانے والے تمام راستوں پر صفائی میں تیزی لائی جائے صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے ، تاکہ قبرستان آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے کہ ماہ شعبان میں مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ماہ شعبان کے دوران صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 



18th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release