21st Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شب برات سے قبل قبرستان اورروحانی محفل کے اجتمات کی جگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے ۔وہ ضلع وسطی کے مختلف قبرستانوں جن میں محمد شاہ قبرستان،صدیق آ با د ،سخی حسن ،یسین آ با د ،پاپوش قبرستان اور ان کے اطراف جا ری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معائنہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ندیم حیدر،ڈئریکٹر پارکس ندیم حنیف اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پارک کو ہدایت دی کہ شبِ برات سے قبل تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں قائم جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام جلداز جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ شب برات کے موقع پر زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قبرستانوں کے ساتھ ساتھ مساجد و امام بارگاہوں کے راستوں پر صفا ئی ستھرائی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ میں رہتے ہوئے ضلع وسطی کے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ چیئر مین ریحان ہاشمی نے محکمہ باغات و سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ قبرستان جانے والے تمام راستوں پر صفائی میں تیزی لائی جائے اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے ۔ واضح رہے کہ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قبرستانوں کے اطراف امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت کی جن پر قبرستان آنے والے زائرین کے لئے پانی ،شربت اور پھول رکھے جائیں گے ۔


21st Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release