21st May 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st May 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ناظم آبادمیں الفاروق فلڈلائٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے پہلا بلقیس میموریل ڈی ایم سی سینٹرل رمضان کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ناظم آباد کڈز نے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی باغات ظفر حجازی ،چیئرمین یوسی ۲۲ شہروز ،وائس چیئرمین یوسی 50 عامر بھائی ،وائس چیئرمین یوسی 43 آصف بھائی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ افتتاح کے بعد ریحان ہاشمی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میدانی کھیل نوجوانوں کو صحت مند رکھنے اور اُنکی صلاحیتیں اُجاگر کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ صحتمند جسم کے میں ہی صحتمند دماغ ہوتے ہیں۔ بیمار جس میں دماغ بھی بیمار ہوجائے گا۔ اس لئے ضروری ہے کہ اسپورٹس سے محبت کرنے والے مخیّر حضرات اور ادارے مختلف کھیلوں کی سرپرستی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے کرکٹ اور فٹبال کلب اداروں کے تعاون سے چلتے ہیں ۔ پاکستان میں بھی ایسے اداروں کی کمی نہیں کہ جو کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنے کے لئے تیا ر رہتے ہیں۔اگر ہم اپنے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں نامور دیکھنا چاہتے ہیں تو بڑے اداروں کو اِ ن کی سرپرستی کرنی ہوگی۔ قبل ازیں ریحان ہاشمی نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی میں سنڈے اسپورٹس کرکٹ کلب نے خرم اسپورٹس کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔ ناظم آباد کڈز کے سرپرست حامد خان نے کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ ٹورنامنٹ میں کراچی کی 32ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ15 رمضان .تک جاری رہے گا۔دِن میں شدید کرمی کے سبب بلدیہ وسطی کی جانب سے میدانوں میں فلڈ لائٹ کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ عوم رات کے وقت بھی کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔

21st May 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کی ایک ایک گلی کوچہ کو آئینے کی طرح صاف و شفاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی عوام کی خدمت میں حائل نہیں ہوگی وہ ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد زون یونین کمیٹی نمبر 23 میں ہیوی مشینری کے زریعے کچرا اٹھانے اور صفائی کے کام کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے رگفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پریونین کمیٹی نمبر 23 کے چیئرمین شہزور ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں کا واحد محور حق پرست بلدیاتی نمائندے ہی جو عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور انھیں حل کرنے کے لئے شب و روز کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہی نہیں ہمارا گھر ہے اسے صاف اور شفاف بنانا ہماری ااوّلین ترجیح ہے۔شہری حکومت اور کراچی کے عوام کے اصل نمائندے تو کراچی کو بہترین طور پر صاف و شفاف بنانا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے عوام کے مسائل سے بے خبر حکومتِ سندھ کراچی کی شہری حکومت کو بے اختیارات کر کے بہتر کارکردگی کی توقع کررہی ہے جو اہلیان کراچی کے ساتھ سرسر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی بے توجہی اور فنڈز کی کمی کے باوجود حق پرست بلدیاتی قیادت نامساعد حالات میں بہترین منصوبہ بندی کے تحت بلدیاتی معاملات چلارہے ہیں اور ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے میں شب و روز کوشان ہیں ۔


20th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور رمضان المبارک کی مناسبت سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گرمی شدت کے پیش نظر ہیٹ اسٹروکس کے خلاف کیمپس لگانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر کیا جاچُکا تھا تاہم رمضان کے دوران اس کا تسلسل برقراررکھنے کے لئے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی بہ نفسِ نفیس اپنے زیرِ عمل تمام یوسیز کاباقاعدگی سے دورہ کررہے ہیں تاکہ روزہ داروں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گرمی کہ لہر میں حالیہ شدت کے پیشِ نظر ریحان ہاشمی نے ہیٹ اسٹڑوک سے بچاؤ کے لئے کیمپس لگانے کی ہدایت کی تاکہ عام عوام اور روزہ دار کسی بھی پریشان صورتِ حال سے دوچار ہوں تو نزدیکی ہیٹ اسٹروک کیمپ سے رجوع کرسکیں۔ریحان ہاشمی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مساجد، اما م بارگاہوں اور نمازِ تراویح کے خصوصی مقامات پر صفائی اور رات کے وقت روشنی کے انتظامات کی خود نگرانی کریں تاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مسلمان بہ خوش اسلوبی اور بغیر کسی پریشانی کے عبادات بجالاسکیں۔



19th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ماہ صیام نیکیوں کا خزانہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے اس بابرکت مہینے میں انسانیت کی خدمت کرکے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کا لیاقت آباد زون کی مختلف یونین کمیٹیز کے دورہ کے دوران افسران و ملازمین سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید، متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیاقت آبا د تسیلم بیگ و د یگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مساجد ،امام بارگاہوں،نماز تراویح کے اجتماعات کے مقامات کے علاوہ بازاروں اور تجارتی مراکز کا بھی دورہ کیا ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے جبکہ افطار کے وقت مختلف علاقوں میں جہاں ٹریفک جام ہونے کا امکان رہتا ہے وہاں سے تجاوزات کو ہٹانے کے احکامات صادر کئے انہوں نے صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تیز بہتر کرنے کی ہدایت کی ،واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران کراچی کے دوسرے علاقوں کی طرح ضلع وسطی میں بھی نماز تراویح کے اجتماعات ،مساجد کے علاوہ میدانوں اور دیگر جگہوں پر بھی منعقد کی جاتی ہیں جہاں صفائی اور رات کے وقت روشنی کے زیادہ انتظامات کی ضرورت پڑتی ہے اس صورت حال کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متعلقہ شعبوں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافز کردی ہے اور متعلقہ عملے عوام کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے حاضرہیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے دوسری جانب کراچی سے دوسرے شہروں جانے والا ٹریفک زیادہ تر ضلع وسطی سے ہوکر گزرتا ہے اس لئے رمضان المبارک میں ہونے والی ممکنہ ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے سڑکوں سے پتھارے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کے کی بھی ہدایت دی ۔ 



18th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th May 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نامساعد حالات کے باوجود اور وسائل کی کمی کے باوجود مسلسل ترقیاتی کام کررہے ہیں وہ یہاں سید محمد عادل ابراہیم اور ولی اللہ خان چیئرمین ایس ایم ای (SME) کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں اور آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ ہم فنڈ نہ ہونے کا رونا نہیں رو رہے بلکہ اپنے وسائل سے اپنی ٹیم کی جدوجہد سے مسلسل کام کررہے اور جلد ہی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سڑکوں کی استرکاری اور کچرے کی صفائی کا کام تیزی سے مکمل کرلیں گے ۔ریحان ہاشمی نے مزید بتایا کہ ضلع وسطی میں 70% فیصد مسائل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی اور بداعمالیوں کا نتیجہ ہیں جس کا عذاب پورے شہر کو سہنا پڑ رہا ہے جبکہ بلدیہ وسطی نے وہ کام جو کہ KW&SB کی ذمہ داری ہیں از خو د کروانے شروع کئے ہیں جس میں 70% وسائل کو سیوریج لائن کی بہتری کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے چونکہ جب تک سیوریج لائن کی مرمت نہیں ہوجاتی روڈ ز بنانا بے کار ہوگا۔اگر KW&SB اپنا کام کررہا ہوتا تو یہ پیسے بلدیہ وسطی سیوریج کے کاموں کے بجائے سڑکوں کی مرمت لائیٹوں اور پارکوں کے کاموں میں استعمال کررہا ہوتا۔ ممتاز صنعت کار اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین اشتیاق بیگ نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس شہر سے دہشت گردی ختم کی اور کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے گرین بس سروس کا جلد آغاز ہورہا ہے ہماری حکومت کراچی کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک شہر دیکھنا چاہتی ہے۔آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل میں گذشتہ دو سالوں میں جتنے کام ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے ہے اب آرٹس کونسل کے ممبران آرٹس کونسل آکر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ہم آرٹس کونسل کو ایک مثالی ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ولی اللہ خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے شیخ راشد عالم نے کہا کہ ہمیں کراچی کو اون کرنا ہوگا تب ہی یہ شہر ترقی کرسکے گا ۔ عبدالمجید ایرانی نے کہا کہ ہماری کمیونٹی نے کراچی کیلئے بہت کام کیا اور کررہی ہے ۔ زوہیب طاہر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مسلسل ترقیاتی کام ہورہے ہیں کراچی پریس کلب سیکریٹری مقصود یوسفی نے کہا کہ جب تک ہم خود اپنے شہر کو صاف نہ رکھیں گے تو صرف ادارے کچھ نہیں کرسکتے کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک نے کہا کہ کراچی میں صحافی حضرات اس شہر کی بھلائی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں بعدازاں ریحان ہاشمی 249 اختیار بیگ اور احمد شاہ ،شیخ راشد عالم اور عبدالمجید ابرانی نے صحافیوں کو شیلڈ پیش کیں۔ 



17th May 2018 DMC Central Karachi Press Release