18th May 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ماہ صیام نیکیوں کا خزانہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے اس بابرکت مہینے میں انسانیت کی خدمت کرکے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کا لیاقت آباد زون کی مختلف یونین کمیٹیز کے دورہ کے دوران افسران و ملازمین سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید، متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیاقت آبا د تسیلم بیگ و د یگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مساجد ،امام بارگاہوں،نماز تراویح کے اجتماعات کے مقامات کے علاوہ بازاروں اور تجارتی مراکز کا بھی دورہ کیا ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے جبکہ افطار کے وقت مختلف علاقوں میں جہاں ٹریفک جام ہونے کا امکان رہتا ہے وہاں سے تجاوزات کو ہٹانے کے احکامات صادر کئے انہوں نے صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تیز بہتر کرنے کی ہدایت کی ،واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران کراچی کے دوسرے علاقوں کی طرح ضلع وسطی میں بھی نماز تراویح کے اجتماعات ،مساجد کے علاوہ میدانوں اور دیگر جگہوں پر بھی منعقد کی جاتی ہیں جہاں صفائی اور رات کے وقت روشنی کے زیادہ انتظامات کی ضرورت پڑتی ہے اس صورت حال کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متعلقہ شعبوں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافز کردی ہے اور متعلقہ عملے عوام کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے حاضرہیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے دوسری جانب کراچی سے دوسرے شہروں جانے والا ٹریفک زیادہ تر ضلع وسطی سے ہوکر گزرتا ہے اس لئے رمضان المبارک میں ہونے والی ممکنہ ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے سڑکوں سے پتھارے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کے کی بھی ہدایت دی ۔
18th May 2018 DMC Central Karachi Press Release