21st May 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st May 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ناظم آبادمیں الفاروق فلڈلائٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے پہلا بلقیس میموریل ڈی ایم سی سینٹرل رمضان کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ناظم آباد کڈز نے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی باغات ظفر حجازی ،چیئرمین یوسی ۲۲ شہروز ،وائس چیئرمین یوسی 50 عامر بھائی ،وائس چیئرمین یوسی 43 آصف بھائی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ افتتاح کے بعد ریحان ہاشمی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میدانی کھیل نوجوانوں کو صحت مند رکھنے اور اُنکی صلاحیتیں اُجاگر کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ صحتمند جسم کے میں ہی صحتمند دماغ ہوتے ہیں۔ بیمار جس میں دماغ بھی بیمار ہوجائے گا۔ اس لئے ضروری ہے کہ اسپورٹس سے محبت کرنے والے مخیّر حضرات اور ادارے مختلف کھیلوں کی سرپرستی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے کرکٹ اور فٹبال کلب اداروں کے تعاون سے چلتے ہیں ۔ پاکستان میں بھی ایسے اداروں کی کمی نہیں کہ جو کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنے کے لئے تیا ر رہتے ہیں۔اگر ہم اپنے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں نامور دیکھنا چاہتے ہیں تو بڑے اداروں کو اِ ن کی سرپرستی کرنی ہوگی۔ قبل ازیں ریحان ہاشمی نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی میں سنڈے اسپورٹس کرکٹ کلب نے خرم اسپورٹس کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔ ناظم آباد کڈز کے سرپرست حامد خان نے کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ ٹورنامنٹ میں کراچی کی 32ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ15 رمضان .تک جاری رہے گا۔دِن میں شدید کرمی کے سبب بلدیہ وسطی کی جانب سے میدانوں میں فلڈ لائٹ کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ عوم رات کے وقت بھی کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔

21st May 2018 DMC Central Karachi Press Release