7th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


WELFARE WORKS CONTINUED DESPITE ADVERSITY : REHAN HASHMI

700 VACANCIES FOR SANITORY WORKERS APPROVED; SINDH GOVT. DOESN'T ALLOW
20,000 TREATED SEWERAGE WATER BEING GIVEN TO PLANTS DAILY IN DMC CENTRALKARACI

DATED : 07-06-2018

Karachi  (   )Chairman DMC Central Rehan Hashmi said that despite adverse circumstance, welfare works continued during Ramazan. Although there was acute shortage of drinking water, DMC Central was trying hard to spread greenery in its area of jurisdiction by supplying about 20,000 gallons of treated sewerage water to about 20 parks and few green belts. He was addressing the press and media persons at an Iftar Party dinner which was arranged in their honor by DMC Central here. To facilitate the people offering prayers and Taraavih, surroundings and pathways to mosques, imambargahs and places of Taraavih were cleaned and street lights were affixed to brighten the pathways as well; he added. Rehan Hashmi further said that DMC Central was facing serious problems due to negligence  of KWSB as it did not repair the leaking and broken sewerage and water pipe lines here, that had caused threat of loss of millions of gallons of drinking water and creation of stagnant dirty water ponds. DMC Central, had got sewerage and water pipelines repaired on its own expenses, in many UCs as it could not let the common people fall in crises. 
The chairman also told that cleaning of the about 40 Km length of main rain-drains was being carried out to smoothly drive away the rain-flood during Monsoon rains as predicted by the meteorological department during this week. DMC Central facing shortage of man power in sanitary department, 7oo vacancies had been approved but the Sindh Government did not allow appointment; He further said.He also showed his concern on unauthorized parking of buses under the bridges by transport mafia and had urged the anti-encroachment department to get the places freed from them so he could make projects to beautify these places in public interest.The chairman appealed the people of DMC Central, not to throw garbage and trash in rain drains and other naalas to keep the flow  of dirty water smooth. 


کراچی ( ) محدود وسائل کے باوجود بلدیہ وسطی میں عوام کی فلاح و بہبود کے کام رمضان المبارک میں بھی جاری رہے۔ عوامی نمائندے ہیں عوام کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں کسی بھی صورتِ حال میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انِ خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ، بلدیہ وسطی کی جانب سے دی گئی دعوتِ افطار میں پریس اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی کارکردگی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نیکی کمانے کا مہینہ ہے ، بلدیہ وسطی میں واقع مساجد و امام بارگاہوں کے قریب مخدوش سیوریج لائنوں اور پانی کی لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کاکام مکمل کرایا۔ جبکہ جہا ں جہاں پانی یا سیوریج کی لائنوں میں رساؤ تھا اُسے بند کرایا۔ تراویح کے اجتماعات رات کے وقت زیادہ روشنی کے متقاضی تھے اس لئے مساجد ، امام بارگاہو اور نمازِ تراویح کے کُھلے اجتماعات کے مقامات پر اور انکو جانے والے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے تاکہ نمازیوں کو اندھیرے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے باشندگان کوپینے کے پانی کی قلّت ہے ، تاہم ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جو تقریبا 20,000 گیلن یومیہ سیوریج کے پانی کو صاف کر کے پارکس و گرین بیلٹس میں ڈالا جارہا ہے جس سے ضلع وسطی کے بیشتر پارکس اور گرین بیلٹس ضلع وسطی کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہرممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ وسطی میں سینیٹری ورکرز کی کمی ہے، اگرچہ ۷۰۰ ؍ اسامیوں کی منظوری مل چکی ہے لیکن حکومتِ سندھ بھرتی کی اجازت نہیں دے رہی۔تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ پُر عزم ہے اور ہر قسم کے نامساعد حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہے بات عوام کی خدمت کی ہے اور اس کیلئے چیئرمین ریحان ہاشمی ہر قسم کا چیلنج قبول کرنے کو تیا ر ہیں۔ 



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں صحافیوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستّار ، اور سابقہ ممبرانِ قومی و اسمبلی نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریھان ہاشمی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نامساعد حالات کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا تسلسل رمضان میں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔افطار پارٹی میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھے والے ؤسی چیئرمین، وئس چیئرمین اور بلدیاتی شعبہ جات کے سربراہان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار پارٹی کا مقصد پریس ، الیکٹرانک میڈیا اور بلدیاتی افسران و ذمہ داران کے ساتھ مِل بیٹھنے اور باہمی دلچسپی کی گفتگو کا موقع فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں نامزدگی فارم جمع کرانے کے طریقے کار کو سہل بنایا جائے اور اسکروٹنی کے لئے کم سے کم دس دِن کا وقت لیا جائے مبادا کسی نااہل کو انتخابات میں شرکت کی اجازت مل جائے اور کوئی شخص اسکروٹنی میں جلد بازی کے سبب نااہل قرار دے دیا جائے۔ ریھان ہاشمی نے افطار ڈنر میں شرکت پر صحافیوں کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت کے اداروں کی کارکردگی کو اپنے بے لاگ صحافت کے ذریعے نہ صرف منظرِ عام پر لائیں گے بلکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کو دُرست کرنے لئے رہنمائی بھی کریں گے۔ 



7th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

DATED:-6TH JUN 2018

KARACHI:In District central Karachi Youme Ali was held peacefully today and no untoward was reported.Shia ulemas appreciated the work done by District central and lauded the efforts of DMC Central Chairman RehanHashmi.
The DC central provided   water sprays for   the participants of procession to save them from heat stroke.Heat stroke camps were also held on roads.
Rehan Hashmi appreciated the cooperation given to them by district administration and police.Fool
proof security was provided around and adjacent Imambargahs.




کراچی ( ) بلدیہ وسطی کراچی میںیوم شہادت حضرت علی ؑ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اراکین کونسل کے ہمراہ جلوسوں میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں مختلف امام بارگاہوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے جس میں عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے ایک روز قبل ہی ضلع وسطی میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کروادئیے گئے تھے جبکہ رات کے وقت جلوس کے راستوں میں اضافی اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی تھیں ۔دوسری جانب گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر جلوس کے راستوں پرسبیل اور امدادی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جس میں گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے جلوس کے شراکاء کو فوری طبی امداد کا بھی بندوبست کیا گیا تھا تمام جلوس اپنے اپنے مقررہ مقام پر پر امن طور پر اختتام پزیر ہوئے ۔جلوس کی انتظامیہ نے بلدیہ وسطی کی جانب سے یوم شہادت علی ؑ پر بہتر انتظامات کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے یوم شہادت علیؑ کو پر امن منانا ممکن ہوا ہے ۔ 



6th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

MONSOON RAIN PREDICTIONS
REHAN HASHMI TAKES PRECAUTIONARY MEASURES  
CLEANING OF 40 Km long MAIN RAIN DRAINS ORDERED

Dated: 05-06-2018

KARACHI: The chairman of DMC  Central, Rehan Hashmi has directed his concerned to expedite the cleanliness process of about 40 Km long  main  drains of DMC Central, including Gujjar Nala,  to facilitate the citizens  during heavy monsoon as per prediction of metrological office here in Karachi. According to Rehan Hashmi, cleaning of the Main Rain Drains was the responsibility of KMC but repeated reminders resulted in no avail. Rehan Hashmi has shown his concern about the attitude of the common people, living near rain drains, who usually throw garbage in rain drains and cause creation of heaps of trash therein that choke the Nalas and cause overflow and spread of filthy water in streets and the market areas. He has appealed the people to cooperate with the DMC administration by avoiding throwing garbage in rain drains. On the other hand encroachment on rain drains has caused great problem and narrowed the passage of the Rain Drains. However, Rehan Hashmi has directed the anti encroachment department to demolish the encroachments so as to keep the Nalas clean and rain water might flow swiftly during heavy rain.




کراچی ( ) محکمہۂ موسمیات کی جانب سے آئند ہ چند روز میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کے سبب بلدیہ وسطی میں ہنگامی اقدامات ، برساتی نالوں کی صفائی ، سیوریج اور گڑلائنز کو رننگ کنڈیشن میں رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہء موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کے امکانات کی گھنٹی بجاتے ہیں ضلع وسطی میں ہنگامی اقدامات شروع کردئے ہیں۔سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ہر یوسی کی سیوریج اور گڑلائنوں رننگ کنڈیشن میں رکھا جائے اور اگر کہیں کسی قسم کی رکاوٹ ہوتو فوری دور کی جائے۔ جبکہ برساتی نالوں کی صفائی پر فوری توجہ دے کر اُن میں سے ہر قسم کا کوڑا کرکٹ نکالاجائے تاکہ بارشوں کے دوران بارش کا سیلابی پانی گلیوں، نالیوں اور گٹر لائن سے ہوکر جب برساتی نالوں میں گرے تو بلا روک ٹوک بہتا ہُو ا گجر نالہ سے ملیر ندی میں جاگرے ۔ انہوں نے بلدیہ وسطی میں ایسے درختوں کو کاٹنے کی ہدایت کی کہ جن کے آندھی سے گر جانے کا خطرہ ہو۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے علاقے میں موجود نالوں کی طوالت تقریباً چالیس کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔جبکہ بیشتر نالوں پر ناجائز تجاوزات قائم ہیں ۔جو نالوں کی صفائی کی راہ میں رکاوٹ پیداکرتی ہیں۔دوسری طرف عوام کی جانب سے نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی وجہ سے نالے پانی کے بجائے کوڑے سے بھر جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے نالوں سے پانی کا گزرنا مشکل ہوجاتاہے۔ ایسے میں بارش ہوجائے تو نالے اُبل پڑیں اور پانی رہائشی اور تجارتی مراکز میں بھر جائے۔ اس صورتِ حال سے بچنے کے لئے ریحان ہاشمی نے تمام برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا حکم دیا ہے تاکہ بارانِ رحمت عوام کے لئے زحمت نہ بن جائیں۔اگرچہ مرکزی برساتی نالوں کی صفائی بلدیہ عظمیٰ کی ذمہ داری ہے تاہم بارہا یاد دہانی کرانے کے باوجود شہری حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اس لئے بلدیہ وسطی اپنے دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے برساتی نالوں کی صفائی کرارہی ہے۔ 


5th June 2018 DMC Central Karachi Press Release




WELFARE WORKS CONTINUED DESPITE ADVERSITY : REHAN HASHMI

700 VACANCIES FOR SANITORY WORKERS APPROVED; SINDH GOVT. DOESN'T ALLOW
20,000 TREATED SEWERAGE WATER BEING GIVEN TO PLANTS DAILY IN DMC CENTRAL

KARACH

DATED : 07-06-2018

Karachi  (   )Chairman DMC Central Rehan Hashmi said that despite adverse circumstance, welfare works continued during Ramazan. Although there was acute shortage of drinking water, DMC Central was trying hard to spread greenery in its area of jurisdiction by supplying about 20,000 gallons of treated sewerage water to about 20 parks and few green belts. He was addressing the press and media persons at an Iftar Party dinner which was arranged in their honor by DMC Central here. To facilitate the people offering prayers and Taraavih, surroundings and pathways to mosques, imambargahs and places of Taraavih were cleaned and street lights were affixed to brighten the pathways as well; he added. Rehan Hashmi further said that DMC Central was facing serious problems due to negligence  of KWSB as it did not repair the leaking and broken sewerage and water pipe lines here, that had caused threat of loss of millions of gallons of drinking water and creation of stagnant dirty water ponds. DMC Central, had got sewerage and water pipelines repaired on its own expenses, in many UCs as it could not let the common people fall in crises. 
The chairman also told that cleaning of the about 40 Km length of main rain-drains was being carried out to smoothly drive away the rain-flood during Monsoon rains as predicted by the meteorological department during this week. 
DMC Central facing shortage of man power in sanitary department, 7oo vacancies had been approved but the Sindh Government did not allow appointment; He further said.He also showed his concern on unauthorized parking of buses under the bridges by transport mafia and had urged the anti-encroachment department to get the places freed from them so he could make projects to beautify these places in public interest.The chairman appealed the people of DMC Central, not to throw garbage and trash in rain drains and other naalas to keep the flow  of dirty water smooth. 

4th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


Yom e Ali will be observed with due respect in DMC Central
All efforts must lead to strengthen brotherhood among Muslims: Rehan Hashmi
Dated:
Karachi (   ) Chairman DMC Central, Rehan Hashmi has said that Yom e Shahadat-e-Hazrat Ali would be held with due religious respects in DMC Central, Karachi. He was talking to the DMC officers during a meeting regarding arrangements about the last Ashra of Ramzan and the Eid-ul-Fitr. The DMC administration was making great efforts to strengthen religious brotherhood among all the Muslims, he added. On the other hand,he has instructed  concern officers to keep their staff active in keeping clean the surrounding of Imambargaahs and the places of Majaalis. He has also arranged for the special streets lights so as to facilitate the Azadaars (mourners) with lights at night. All efforts have been made to keep the path of the Yom-e-Ali Processions clean. Heat-stroke facilitation camps will also be setup so as to help the mourners in case of any emergency due to the hot weather.  




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، عوامی کی فلاح بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں ۔ نارتھ کراچی میں رمضان المبارک کے دورا ن پندرہ ہزار اسکوائر فٹ مخدوش سڑک کی استر کاری کا کام مکمل کرلیا گیا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے اظہارِ تشکّر۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے نارتھ کراچی زون کی یوسی 4کے علاقے سیکٹر الیون ۔اے، میں پندرہ ہزار فٹ مخدوش سڑک کی استر کاری کا کام تکمیل کو پہنچ گیا۔ علاقہ مکینوں نے سڑک کی کارپیٹنگ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل پر چیئرمین بلدیہ وسطی کا شکریہ اداکیا۔مذکورہ سڑک کی استرکاری سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں روانی ہوگی بلکہ ارد گرد کے علاقہ مکینوں اور تجارتی مراکز کو نقل و حمل میں فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ سڑکوں کی پیوند کاری اور استر کاری سے قبل واٹر اینڈ سیورئج کی لائنیں بچھائی گئی تھیں جو کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری تھی مگر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے اپنے لوگوں کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے اپنے اخراجات پر سڑک کی استرکاری مکمل کرائی ۔اُدھر سیوریج کے پانی کی وجہ سے سڑکیں تباہ حالی کا شکار تھیں تاہم فنڈز کی کمی کے باوجود اپنی عوام کو فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سیوریج کی لائنیں ڈالی گئیں ۔ مذکورہ سڑک کی تعمیرسے اردگرد کی رہائشی آبادی اور تجارتی مراکز سے تعلق رکھنے والے افراد کو آمد و رفت میں بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ خریداروں کو بازارپہنچنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔یہ بات بھی عیاں ہے کہ حکومتِ سندھ نے کراچی کی شہری حکومت اور بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں خاصی کمی کردی ہے جس کی بنا پر ہر ضلع مالی پریشانی کاشکار ہے ۔تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اپنے محدود وسائل کو اثر پذیر منصوبہ بندی کے ذریعے ایڈجسٹ کرکے اپنے منصوبے مکمل کررہے ہیں۔ مذکورہ سڑک کی استر کاری بھی ان ہی کاموں کا تسلسل ہے ۔مقامی آبادی کے لئے یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جس کی تکمیل پر علاقہ مکینوں نے ریحان ہاشمی کاشکریہ ادا کیا۔





4th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )بلدیہ وسطی میں یومِ شہادتِ علی کے موقع پر صفائی ، روشنی اور امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق فول پروف انتظامات کے لئے لائحہ عمل تیار ، چیئرمین بلدیہ وسطی نے متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے یومِ علی کے موقع پر امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف کے علاوہ جلوس کے راستوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ جبکہ گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے کیمپ بھی جلوس کے راستوں پر لگائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداددی جاسکے۔دوسری جانب امن و امان کی صورتِ حال کو معمول پر رکھنے کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھی آ ن بورڈ لیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کو رو نما ہونے سے روکا جاسکے۔ اُدھر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کی حدود میں موجود پلوں کے نیچے ٹرانسپورٹ مافیہ کے ناجائز قبضہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمۂ انسدادِ تجاوزات کو ہدایت کی ہے کہ پلوں کے نیچے سے ناجائز قبضہ فوری ختم کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مافیہ کی جانب سے پلوں کے نیچے خالی جگہوں پر قبضہ شہرکی خوبصورتی خراب کرنے کی سازش ہے ۔ جبکہ اِن خالی جگہوں کو دیگر مثبت سرگرمیوں اور بیوٹی فیکیشن کے لئے استعمال کیا جاسکتاہے۔ محکمۂ انسدادِ تجاوزات کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیہ سے پلوں کی جگہوں کو خالی کرانے کے لئے قانونی کارروائی کرنے سے گریز نہ کی جائے۔



3rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release