7th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


WELFARE WORKS CONTINUED DESPITE ADVERSITY : REHAN HASHMI

700 VACANCIES FOR SANITORY WORKERS APPROVED; SINDH GOVT. DOESN'T ALLOW
20,000 TREATED SEWERAGE WATER BEING GIVEN TO PLANTS DAILY IN DMC CENTRALKARACI

DATED : 07-06-2018

Karachi  (   )Chairman DMC Central Rehan Hashmi said that despite adverse circumstance, welfare works continued during Ramazan. Although there was acute shortage of drinking water, DMC Central was trying hard to spread greenery in its area of jurisdiction by supplying about 20,000 gallons of treated sewerage water to about 20 parks and few green belts. He was addressing the press and media persons at an Iftar Party dinner which was arranged in their honor by DMC Central here. To facilitate the people offering prayers and Taraavih, surroundings and pathways to mosques, imambargahs and places of Taraavih were cleaned and street lights were affixed to brighten the pathways as well; he added. Rehan Hashmi further said that DMC Central was facing serious problems due to negligence  of KWSB as it did not repair the leaking and broken sewerage and water pipe lines here, that had caused threat of loss of millions of gallons of drinking water and creation of stagnant dirty water ponds. DMC Central, had got sewerage and water pipelines repaired on its own expenses, in many UCs as it could not let the common people fall in crises. 
The chairman also told that cleaning of the about 40 Km length of main rain-drains was being carried out to smoothly drive away the rain-flood during Monsoon rains as predicted by the meteorological department during this week. DMC Central facing shortage of man power in sanitary department, 7oo vacancies had been approved but the Sindh Government did not allow appointment; He further said.He also showed his concern on unauthorized parking of buses under the bridges by transport mafia and had urged the anti-encroachment department to get the places freed from them so he could make projects to beautify these places in public interest.The chairman appealed the people of DMC Central, not to throw garbage and trash in rain drains and other naalas to keep the flow  of dirty water smooth. 


کراچی ( ) محدود وسائل کے باوجود بلدیہ وسطی میں عوام کی فلاح و بہبود کے کام رمضان المبارک میں بھی جاری رہے۔ عوامی نمائندے ہیں عوام کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں کسی بھی صورتِ حال میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انِ خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ، بلدیہ وسطی کی جانب سے دی گئی دعوتِ افطار میں پریس اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی کارکردگی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نیکی کمانے کا مہینہ ہے ، بلدیہ وسطی میں واقع مساجد و امام بارگاہوں کے قریب مخدوش سیوریج لائنوں اور پانی کی لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کاکام مکمل کرایا۔ جبکہ جہا ں جہاں پانی یا سیوریج کی لائنوں میں رساؤ تھا اُسے بند کرایا۔ تراویح کے اجتماعات رات کے وقت زیادہ روشنی کے متقاضی تھے اس لئے مساجد ، امام بارگاہو اور نمازِ تراویح کے کُھلے اجتماعات کے مقامات پر اور انکو جانے والے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے تاکہ نمازیوں کو اندھیرے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے باشندگان کوپینے کے پانی کی قلّت ہے ، تاہم ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جو تقریبا 20,000 گیلن یومیہ سیوریج کے پانی کو صاف کر کے پارکس و گرین بیلٹس میں ڈالا جارہا ہے جس سے ضلع وسطی کے بیشتر پارکس اور گرین بیلٹس ضلع وسطی کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہرممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ وسطی میں سینیٹری ورکرز کی کمی ہے، اگرچہ ۷۰۰ ؍ اسامیوں کی منظوری مل چکی ہے لیکن حکومتِ سندھ بھرتی کی اجازت نہیں دے رہی۔تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ پُر عزم ہے اور ہر قسم کے نامساعد حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہے بات عوام کی خدمت کی ہے اور اس کیلئے چیئرمین ریحان ہاشمی ہر قسم کا چیلنج قبول کرنے کو تیا ر ہیں۔ 



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں صحافیوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستّار ، اور سابقہ ممبرانِ قومی و اسمبلی نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریھان ہاشمی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نامساعد حالات کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا تسلسل رمضان میں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔افطار پارٹی میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھے والے ؤسی چیئرمین، وئس چیئرمین اور بلدیاتی شعبہ جات کے سربراہان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار پارٹی کا مقصد پریس ، الیکٹرانک میڈیا اور بلدیاتی افسران و ذمہ داران کے ساتھ مِل بیٹھنے اور باہمی دلچسپی کی گفتگو کا موقع فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں نامزدگی فارم جمع کرانے کے طریقے کار کو سہل بنایا جائے اور اسکروٹنی کے لئے کم سے کم دس دِن کا وقت لیا جائے مبادا کسی نااہل کو انتخابات میں شرکت کی اجازت مل جائے اور کوئی شخص اسکروٹنی میں جلد بازی کے سبب نااہل قرار دے دیا جائے۔ ریھان ہاشمی نے افطار ڈنر میں شرکت پر صحافیوں کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت کے اداروں کی کارکردگی کو اپنے بے لاگ صحافت کے ذریعے نہ صرف منظرِ عام پر لائیں گے بلکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کو دُرست کرنے لئے رہنمائی بھی کریں گے۔ 



7th June 2018 DMC Central Karachi Press Release