22nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

CLEANING STORM WATER DRAINS FIRST PRIORITY

DMC CENTRAL INITIATED CAMPAIGN, DEMANDS BAN ON PLASTIC BAGS

Dated:  22nd jun 2018

Karachi (   ) DMC Central is going to launch a storm water cleaning campaign from 
today. The cleaning of rain drains will be the first priority. The chairman has decided to keep the DMC Central cleaner during the upcoming monsoon rains, but the main problem is the typical attitude of the people and garbage mafia etc. They dispose trash and garbage in drains instead of putting it in dust bin made and provided by the DMC administration. This attitude not only block the flow of water and choke the drains but also make them a special Kachra Kunddi that is filled with plastic shopping bags and other dirty things. Should rain falls in such a situation, the rain drains will overflow and the residential and commercial area will present a picture of dirty water ponds. Therefore, Chairman DMC Central has commanded his men to clear all the rain drains without further wastage of time. However, the cleaning work, as usual, is in progress and the men power and Machineries are cleaning the rain drains running in front of the Karachi Medical and Dental Hospital at Rasheed Turabi road, North Nazimabad. Additionally DMC Chairman requested water commission to ban plastic bags and instead cotton /paper bags may be promoted so that it can’t block drainage system and can be recycled. He added that the storm water drain become sewerage water drain, therefore, KWSB must uplift their own system. 




کراچی ( ) بلدیہ وسطی کراچی میں آج سے نئی صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ، جس میں بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں صفائی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔ تاہم سیلابی نالوں کی صفائی اب بھی بلدیہ وسطی کے زونز میں جاری ہے ۔ آج رشید ترابی روڈ نارتھ ناظم آباد ،کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سامنے سے گزرنے والے برساتی نالے کی صفائی کاکام شروع کردیاگیا ہے۔مذکورہ برساتی نالے کی صفائی کے لئے افرادی قوت کے ساتھ مشینری بھی استعمال کی جارہی ہے۔ایک مسئلہ جو شہر کے ہر چھوٹے بڑے سیلابی نالوں کو درپیش ہے وہ یہ کہ عوام اور کچرا مافیہ کوڑٓ کرکٹ مقررہ کچرا کونڈیوں میں ڈالنے کے بجائے نالوں میں پھینک دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے چھوٹے تو کیا بڑی بڑی چوڑائی رکھنے والے نالے بھی کوڑے کا ڈھیر نظر آرہے ہیں۔ نتیجہ اس کا یہ ہے کہ عام سیوریج کا پانی تو نالوں سے ٹھیک طرح گُزر نہیں پاتا ایسے میں بارش ہو جائے تو سارے نالے اُبل پڑیں اور نالوں کے قریب کی آبادیاں گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہوجائیں گی۔ایسی ممکنہ صورتِ حال کو پیدا ہونے سے روکنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی آج سے نئی صفائی مہم کے آغاز کر رہے ہیں ۔اس صفائی مہم کے دوران سیلابی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ تاکہ ممکنہ مون سون بارشوں کے دوران ضلع وسطی کے باشندگان کو بارش اور برساتی نالوں کے over flowکی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واٹر کمیشن سے درخواست کی کہ پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کی جائے اور اس کی جگہ سوتی کپڑے اور کاغذ کے تھیلے متعارف کئے جائیں کیونکہ پلاسٹک بیگ سے نالے چوک ہوجاتے ہیں اور سیوریج سسٹم خرابی کا شکار ہوتاہے۔ جبکہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کو ری سائیکل کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر زور دیا کہ وہ اپنے سسٹم کو بہتر بنائیں اور عوام کو بلاوجہ کی پریشانیوں سے نجات دلائیں۔ 


22nd June 2018 DMC Central Karachi Press Release


21st June 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st June 2018 DMC Central Karachi Press Release

NEW HOPE FOR GREENER DMC CENTRAL
PUBLIC PRIVATE COLLABORATION TO KICK START

Dated: 21th jun 2018

Karachi:  (    )  Chairman DMC Central Rehan Hashmi is looking ahead for a greener and cleaner district central with the collaboration of real state dealers of his district. This hope raised in his mind when a delegation of local real estate dealers met him in his office and discussed the matters regarding new plantation to spread greenery in the district central Karachi. Rehan Hashmi told the deligation that the administration of DMC Central has been regularly planting and distributing plants to the people so as to increase greenery. But it was the first time that a public sector came up to collaborate. He said that if, in all the sectors of Municipal services, people extend their cooperation, there will be no reason left not to make the DMC Central the greenest and the cleanest district of Pakistan. The delegation suggested preparing an effective plan with the collaboration of the Park department of the DMC Central so as to make it greener ever. They also offered to provide hundreds of plants to DMC as gift as well. 




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں پبلک پرائیویٹ تعاون سے شجرکاری کا نیا دور شروع ہونے والاہے جو ضلع وسطی میں ہریالی ہی ہریالی پھیلادے گا۔ چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کے مطابق مقامی اسٹیٹ ڈیلرز کے وفد نے اُن سے ملاقات کی اور ضلع وسطی میں ہریالی پھیلانے کیلئے شجرکاری کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے اُنہیں بتایاکہ بلدیہ وسطی تسلسل کے ساتھ شجرکاری کا پروگرام کرتی رہتی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں پودے عوام کو بھی مہیاکئے جاتے ہیں۔تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ عوام کی جانب سے بلدیہ وسطی کو تعاون کی پیش کش کی گئی ہے جو کہ ایک بہت ہی خوش آئند بات ہے ۔ اگر ایسے ہی دیگر کاموں میں بھی عوام کی جانب سے بلدیہ وسطی کو تعاون حاصل ہوتا رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ضلع وسطی شہر کا سب سے خوبصورت اور صاف شفاف ضلع نہ بن سکے۔ اسٹیٹ ڈیلرز کے وفد نے ضلع وسطی میں ہریالی میں اضافے کے لئے شجرکاری کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے کے ساتھ اپنی جانب سے پودے بھی مہیاکرنے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ بلدیہ وسطی کے پارک ڈپارٹمنٹ سے مل کر موثر منصوبہ بندے کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی۔اُمید کی جاسکتی ہے کہ اگر مندرجہ بالا پبلک پرائیویٹ تعاون سے شروع کی جانے والی شجرکاری گہراہرا رنگ لائے گی اور ضلع وسطی کو شہر کا سبز ترین ضلع بنانے میں کامیابی حاصل ہوگی۔


21st June 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


CM HIMSELF DECIDE NEEDS OF DMC IMPARTIALLY TO ALLOCATE FUNDS

REHAN HASHMAI INVITES CM TO PAY SURPRISE VISIT TO DMC CENTRAL

Dated: 20-06-2018

Karachi:  Chairman DMC Central, Rehan Hashmi has invited CM to visit DMC Central so as to ascertain the real need of the District. He was talking to the media persons at his office. He further said that the CM should pay a surprise visit to DMC Central so he could ascertain the factual need of funds to be allocated to meet the expenditure as per proper Planning of DMC Central. Responding to a question, he said that DMC Central is generates 3500 tons of garbage on daily basis and leaves back log of about 7200 tons every month. He told the media that DMC Central possessed only 220 vehicles including Dumpers, loaders and other machineries to lift garbage on daily basis, out of which 80 vehicles are broken down. However, at least 250 vehicles are needed to lift garbage on daily basis properly. Govt. of Sind has not extended its help even to clean the rain drains even after clear prediction announced by the meteorological department for the expected rains in near future. Rehan Hashmi further said that DMC Central needs about Rs.35m to make its both hands meet, whereas the Sind Government was awarding only 23m, leaving a huge difference that had made it difficult for DMC Central to make both ends meet. Responding to a question about the financial condition, the Chairman told that OZT of Rs.23m. is insufficient to mee the expenses of about 35m. and DMC Central has been facing hardship even to pay salaries to its 9500 employees for many years. Rs.1.6 billion are still receivable from Government of Sind that have been accumulated  since the year 2015 in different heads, he added. Rehan hashmi urged the Chief Minister of Sindh to direct KWSB to discharge its responsibilities to repair and install or replace water and sewerage lines wherever needed in DMC Central. He also appealed to the Chief Minister to take serious action against the Portion Mafia that are building multistoried buildings and portions therein




کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہ ہے کہ ضلع وسطی میں روزآنہ تقریباً 3500ٹن کچرا پیداہوتاہے جبکہ روزآنہ اتنا کوڑا اُٹھانے کے لئے ہمارے پاس مناسب تعداد میں گاڑیاں نہیں۔ سرِ دست بلدیہ وسطی کے پاس موجود 220 میں سے 80گاڑیاں خراب ہیں۔جبکہ موجودہ حالات کے مطابق ضلع وسطی کا روزآنہ کچرا اُٹھانے کے لئے 250گاڑیوں کی ضرورت ہے ۔جبکہ مزید گاڑیاں خریدنے کے لئے 35ملین روپے کی ضرورت ہے ۔گاڑیوں کی کمی کی بناء پر ماہانہ کچرے کا بیک لاگ تقریباً 60,000ٹن ہے۔ان خیالات کا اظہار ریحان ہاشمی نے گزشتہ جمعرات کو اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحان ہاشمی نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی مالی تو کیا اخلاقی مدد بھی نہیں کی گئی ۔جبکہ مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی سخت ضرورت ہے۔دوسری جانب محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے باوجود مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر برساتی نالوں کی صفائی کے لئے بھی حکومتِ سندھ نے کسی قسم کی امداد فراہم نہیں کی۔ مالی وسائل اور آمدنی کے ذرائع کے حوالے سے کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو اپنے 9500ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سخت دشواری کا سامنا رہتاہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے حکومتِ سندھ OZTکی مَد میں صرف 23ملین روپے دے رہی ہے جبکہ ضرورت اس سے کہیں زیادہ ہے۔جبکہ 2015سے اب تک حکومتِ سندھ سے مختلف مدوں میں تقریباً 1.6بلین روپے واجب الوصول ہیں۔ ریحان ہاشمی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مطابلہ کیا کہ وہ کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ کو ہدایت کرے کہ وہ ضلع وسطی میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داری اداکریں۔جبکہ KWSBکی عدم توجہی کی بناپر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کو سیوریج لائنوں کی مرمت اور تنصیب کرنا پڑ رہی ہے ، دوسری طرف برساتی نالوں کی صفائی میں بھی ضلع وسطی کا عملہ مصروف رہتاہے ۔انہوں نے وزیراعلی سے پورشن مافیہ کی جانب سے ، کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ وسطی کا اچانک دورہ کرکے اپنی جانب سے منصفانہ فیصلہ کریں اور بلدیہ وسطی کی حقیق ضروریات کا اندازہ لگاتے ہوئے فنڈز کاتعین کریں تاکہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کی خدمت بہتر طور پر انجام دے سکے۔





20th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں کچراکونڈیوں میں آگ لگانے کی وارداتوں میں کچراچُننے والی مافیہ ملوث ہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کچراکونڈیوں میں آگ لگانے کی متواتر وارداتوں پر برہم، منتخب بلدیاتی قیادت کے خلاف سازش قراردے دیا۔ کچرا چُننے والے مختلف اقسام کے پلاسٹک کوٹیڈ تاروں اور دیگر اشیاء سے مختلف دھاتوں ، اور تانبہ ، لوہے، اور سلور کے تاروں کے حصول کے لئے کوڑے میں آگ لگاتے ہیں۔ اِس عمل سے ایک جانب تو کچرے کی ڈھیرمیں آگ لگنے سے دھواں آبادیوں میں داخل ہوکر عوام کو سانس کی بیماریوں میں مبتلا کررہا ہے جبکہ کچرے میں لگی آگ بلدیاتی اداروں کو کوڑا اُٹھانے میں پریشانی پیداکرنے کا سبب بنتی ہے۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اِس عمل کو منتخب بلدیاتی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف سازش قراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچرے میں آگ لگانے کا عمل ایک جانب تو رہائشی علاقوں اور سڑکوں میں دھواں پھیلانے کا باعث ہے تو دوسری جانب شہریوں کی صحت کے لئے خطرہ ، یہ دو آتشہ خرابی معاشرے میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ساکھ کو خراب کرنے کی گہری سازش نظر آتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کچراکونڈیوں میں آگ لگانے والے افراد کا فوری پتہ لگاکر انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ کچرے کو غیر متعلقہ جگہوں پر پھینکنے اور اس کو آگ لگانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے کئی خطوط بھی بلدیہ وسطی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جاچکے ہیں۔

19th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

Taking care of orphan children the best practice on every Eid: Rehan Hashim, Chairman
WCF holds Chand Raat with Orphans
Karachi, June18: Chairman District Municipal Corporation (DMC) Central Rehan Hashmi has said that showing care, affection towards orphan children and fulfillment of their needs are the best practices to be observed by the faithful on the occasion of every Eid.
The DMC Central chairman stated this while addressing a colorful ceremony held in Gulshan-e-Iqbal area to celebrate Chand Raat with Orphan Children. We Care Foundation organized the ceremony, which was participated by 200 orphan children lodged at different foster care centers being managed by different non-governmental organizations in the city. Prominent citizens, representatives of media and NGOs, and eminent people from different walks of life also attended the ceremony.
On the occasion, Director of WCF Zafar Saleem announced to build a modern foster care, residential and education centre for orphan children in Orangi Town area of the city.
The children who attended the ceremony were entertained through different segments of the programme including puppet show, magical show, singing competition, and distribution of special Eid gifts among them. The participating children were also served with Eid feast especially prepared for them on the occasion.
Mr. Rehan Hashmi on the occasion announced that the DMC Central would hold different sporting competitions for the orphan children on the occasion of Eidul Fitr. He also distributed Eid gifts among the participating children.
Other prominent speakers of the programme appealed to masses to provide wholehearted support and financial assistance to build the planned modern foster care centre for orphan children in Surjani Town area. The hosts of the ceremony also especially thanked President National Forum for Environment and Health, Naeem Qureshi for being present on the occasion.
Also present on the occasion were Secretary of Sindh Boy Scouts’ Association Akhtar Mir, Farhana Arshad of Rotary Club, Shazia Alam, Hameed Aslam, Sharmeen Shafique, Sonia Akhund, former MNA Muzammil Qureshi, and others.




کراچی ( ) عید پر یتیم بچوں سے محبت و شفقت اور انہیں خوش رکھنا قابل ستائش کام اور بہترین عمل ھے یہ بات چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے گزشتہ رات وی کیر فاونڈیشن کے تحت یتیم بچوں کے ساتھ چاند رات پر ایک رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا, اس تقریب میں دو سو سے زائد مختلف مراکز کے یتیم بچوں, این جی اوز, شہریوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی, اس موقع پر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ظفر سلیم اور دیگر عہدیدار،نیشنل فورم فار انوائرانمنٹ اینڈ ھیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی, سندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کی سیکرٹری اختر میر, پی پی ایف کے صدر حسین تھیبو, ارش میڈیا کی صدر صابی ارشد, روٹری کلب کی فرحانہ ارشد, شازیہ عالم, حمید اسلم, شرمین شفیق, سونیا آخوند, سابق ایم این اے مزمل قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرریحان ہاشمی نے بچوں سے اظہارِ شفقت اور محبت کرتے ہوئے کہا کہ یتیموں اور بے سہارا بچوں کا سہارا بننا عین انسانیت ہے۔ جو لوگ بے سہاروں کا سہارا بنتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کے لئے سہارا بنتاہے۔ ریحان ہاشمی نے بچوں کو تحائف پیش کئے اور ’’ دی کیئر فاؤنڈیشن ‘‘ کی جانب سے نیک کام کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔ ریحان ہاشمی نے یتیم بچوں کے لیے بلدیہ ضلع وسطی کی جانب سے کھیل کے مختلف مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیا اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔انہوں نے یتیم بچوں کے مرکز کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور تقریب میں شرکت اور تعاون پر نیشنل فورم فار انوائرانمنٹ کے صدر نعیم قریشی اور تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیااس موقع پر وی سی ایف کی ڈائریکٹر ظفر سلیم نے یتیم بچوں کے لئے سرجانی ٹاون میں ایک جدید رہائشی اور تعلیمی مرکز بنانے کا اعلان کیا۔اس تقریب میں بچوں کی تفریح کے لئے پتلی تماشا, میجک شو اور نغمات کا اہتمام کیا گیا اور عید کے تحائف پیش کیے گئے اور بچوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔تقریب کا انعقاد حکیم سعید گراؤنڈ گلشنِ اقبال میں کیا گیا تھا۔



18th June 2018 DMC Central Karachi Press Release