15th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

WASEEM SOOMRO ORDERS TO KEEP DMC CENTRAL CLEANER

GARBAGE TAKEN OUT ROM DRAINS MUST BE SHIFTED TO DUMPING POINT

PUMPS BE PROVIDED TO POLING STATIONS TO DRAIN OUT RAIN WATER


Dated: 15 july 2018
Karachi: (    )  Municipal Commissioner DMC Central Waseem Soomro has ordered  his sanitation department to shift the garbage taken out from the rain drains to dumping point immediately. He has given this instruction to avoid the risk of spreading dirt during monsoon rains should it fall. He has also instructed the Municipal officers to arrange for keeping the inside and surroundings of the polling stations within the jurisdiction of DMC Central. For this purpose, sanitation staff could be posted at polling stations. On the other hand Monsoon rain is also expected. As the meteorological department has predicted rains within few days, it may fall during election and the poling stations may become swimming pools if the reain water is not drain out quickly. To meet this challenge Waseem Soomro has instructed the concern staff to arrange for pumps at every poling station to drain out rain water to facilitate the voters to cast their vote without break




کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ وسطی کی حدود سے گزرنے والے برساتی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کو فوری طور پر اُٹھایا جائے ۔ جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور اطراف صفائی کو یقینی بنانے کے لئے انتخابات کے دوران سینٹری ورکرز کو تعینات کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کے دوران بہت سا کوڑا کرکٹ برساتی نالوں سے نکالا گیا جس کو ابھی تک مکمل طور پر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل نہیں کیا جاسکاہے ۔جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی جاچکی ہے ایسے میں اگر بارش ہوگئی تو برساتی نالوں سے نکالاجانے والا کچرا مزید گندگی کا سبب بن جائے گا۔ اس صورتِ حال کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو نے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ نالوں سے نکالا جانے والا کچرا بلا تاخیر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے۔ دوسری جانب بلدیہ وسطی میں انتخابات کے دوران ووٹرز کو بہتر سہولیات مہیاکرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سینی ٹیشنز کا عملہ تعینات رہے گا ، جبکہ مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ہر پولنگ اسٹیشن پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے خصوصی پمپس مہیا کئے جائیں گے تاکہ بارش کے پانی کو پولنگ اسٹیشنز سے فوری نکالا جاسکے اور ووٹرز کو کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ پولنگ کے دوران اگر بارش ہوگئی اور پولنگ اسٹیشنز میں پانی بھر گیا تو ووٹرز کو کافی پریشانی کا سامنا ہوسکتاہے جس کے سبب پولنگ کا عمل متاثر ہوسکتاہے ۔ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے وسیم سومرہ نے بلدیہ وسطی میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی پمپ لگانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اگر بارش ہو تو پولنگ اسٹیشنز میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو فوری طور سے نکالا جاسکے اور پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔



15th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) واٹر بورڈکے دو(۲) رکنی وفدنے ایم ڈی واٹر بورڈ خالد دمحمودشیخ کی ہدایت پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور بلدیہ وسطی کے عوام کو درپیش پانی کی قلّت کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔ واٹر بورڈ کے وفد میں ایکس ای این عبداللہ کامران اوراسسٹنٹ ایگزیکٹِو انجینئر سہیل اے طیب شامل تھے جبکہ چیئرمین ریحان ہاشمی کی معاونت کے لئے بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندگان تمام یوسیزکے چیئرمین موجود تھے۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی میں پانی کی سپلائی میں کمی، والو آپریشن اور واٹر ڈسٹریبیوشن میں کرپشن کے معاملات کے ساتھ ساتھ مخدوش اور رستی ہوئی پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کے بارے میں تفصیلی استفسار کیا گیا۔ بلدیہ وسطی کے عوام کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم دراصل والو مین اور واٹر ڈسٹریبیوشن ڈپارٹمنٹ کی کرپشن کی نشاندہی کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے تمام علاقوں میں صحیح مقدار میں پانی نہیں پہنچ رہا ۔ لگتاہے کہ کسی نہ کسی مقام پر کرپٹ واٹر مافیا کے کارندے اپنا کام دِکھارہے ہیں لیکن اب بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ایسے تمام افرادکو بند کرانے کے لئے قانونی چارہ جوئی کرے گی تاکہ عوام کو ایسے بدعنوان افراد سے نجات دلائی جاسکے کہ جو ذاتی منفعت کی خاطر عوام کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔ واٹر بورڈ کے نمائندگان نے ریحان ہاشمی کی شک کو قرین از قیاس قراردیتے ہوئے ایسے افراد کو انکی ملازمت سے فارغ کردینے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے والو آپریشن اور واٹر پمپنگ اسٹیشن پر ایماندار اور محنتی افراد کو تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے مسائل کو دو فیز میں حل کیا جائے گا۔ پہلے فیز میں والو آپریشن اور واٹر ڈسٹری بیوشن کو دُرست کیا جائے گا اگر کوئی بھی واٹر بورڈ کا کارندہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو فوری طور پر اُسے ڈیوٹی سے ہٹاکراس کے خلاف محکمہ جاتی قانونی کار روائی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں رستی ہوئی اور مخدوش پائپ لائنوں کی مرمت اور ضرورت کے مطابق تبدیلی عمل میں لائی جائے گی تاکہ لاکھوں گیلن پانی کے زیاں کو فوری طور پر روکا جائے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے تمام یوسی چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کے نمائندگان کو ایسے تمام مقامات کی فوری نشاندہی کریں جہاں پانی کی پائپ لائن رس رہی ہیں اور جن علاقوں سے پانی کی شدید قلت کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ریحان ہاشمی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی خالد محمود شیخ سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے بلدیہ وسطی میں پانی کی قلّت کے مسائل پر استفسار کیا تھا ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے بلدیہ وسطی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ریحان ہاشمی سے واٹر بورڈ کے وفد کی تازہ ملاقات اُس ملاقات کا تسلسل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹر بورڈ بلدیہ وسطی کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتاہے۔



10th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

ALL DEVELOPMENT WORKS BE COMPLETED BY END OF JULY

WASEEM AKHTAR ADDRESSED MEETING AT DMC CENTRAL
DOING BEST EFFORTS DESPITE INADEQUATE RESOURCES 
:Rehan Hashmi

MEN POWER AND MACHINERY PERFORMING AT THEIR BEST: Syed Shakir Ali

Dated: 09th July 2018

Karachi: Mayor of Karachi Waseem Akhtar has instructed Chairman of DMC Central to get all the development works completed by the end of July 2018. District central must give a crystal and cleaner look during the month of August. He further warned that any kind of malpractice and use of inferior quality of material in construction work would not be tolerated. Chairman Rehan Hashmi and Vice Chairman Syed Shakir Ali were also present with all the UC Chairmen and Vice Chairmen of DMC Central. Before this, Rehan Hashmi gave a briefing about the progress of ongoing campaign of Storm water drains. He also expressed his grievances about limited and inadequate resources that were great hurdle in the way of better municipal performances. He, however, showed his courage to face all the problems to render services to the common man. Syed Shakir Ali told that sanitation department of DMC Central was discharging its duty with zeal and devotion. He also told that light and heavy machineries were used to perform cleaning process in an effective manner. Earlier, Waseem Akhtar, the Mayor visited Different place of different UCs , along with Chairman and Vice Chairman of DMC central to watch the ongoing Rain Drains cleaning. He showed his satisfaction on the pace of cleaning work.


کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیاتی افسران اوربلدیہ وسطی کے تمام یو سی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ فی الوقت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو جولائی 2018ٰ کے اواخرتک مکمل کرلیا جائے۔تاکہ ماہِ آزادی یعنی ماہِ اگست کے دوران بلدیہ وسطی کا ہر ضلع صاف شفاف نظر آئے۔ اجلاس میں ضلع وسطی کی تمام یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شریک تھے۔ وسیم اختر نے اپنے خطاب میں شرکاء سے کہا کہ بلدیہ خاص طور پر عوام کی خدمت کا ادارہ ہے۔اس کا سروائیول اُسی صورت میں ممکن ہے کہ جب عوام کو بہترین خدمات مہیا کی جائیں۔ تاہم یہ ہمارے منتخب نمائندوں بلدیہ وسطی کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور یوسی چیئرمین اور کارکنان کی ہمت ہے کہ وہ محدود و اور کمتر وسائل ہونے کے باوجود ہر یوسی میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دے رہے ہیں اور ساتھ ہی رہائشی، تجارت اور صنعتی علاقے سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے میں اہم کردار ادارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تعمیراتی کاموں میں ناقص مٹریل کے استعمال کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ اس موقع پر تمام یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین نے بلدیہ وسطی کی انفرادی خدمات کو ترویج دینے کے لئے ہرممکن طریقہ اختیار کرنے کا وعدہ کیا۔ قبل ازیں چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی میں جاری تمام صفائی اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور میئرکا شکریہ اداکیا کہ وہ بلدیہ وسطی کے دورہ کرکے بلدیاتی نمائندوں کے ہمت افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو احساس دلاتے ہیں کہ عوامی نمائندے ہر آن عوام کی بھلائی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کی صفائی مہم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینری کو استعمال کرتے ہوئے بلدیہ وسطی برساتی نالوں اور شاہراہوں کی صفائی میں بھر پور توانائی کے ساتھ مصروف عمل ہیں جس کے لئے سینٹری ڈپارٹمنٹ کے کارکنان و افسران خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔واضح رہے کہ اجلاس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین و وائس چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی و سید شاکرعلی کے ہمراہ بلدیہ وسطی کی مختلف یوسیز کادورہ کیا اوربرساتی نالوں کی صفائی مہم کے کاموں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔








9th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے مختلف مقامات پر پانی کے شدید بحران کی شکایت کے طویل عرصہ کے بعد بھی دورنہ ہونے پر اس مسئلے کے حل کے لئے چیئرمین بلدی وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید راشد علی کے سربراہی میں بلدیاتی افسران کے وفد نے ایم ۔ڈی۔ واٹر بورڈخالد محمود شیخ سے انکے دفتر، واقع شاہراہِ فیصل ،میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ کی معاونت واٹر بورڈ کی افسران نے کی۔ دونوں وفود نے اہداف پر مبنی سوالات و جوابات کا تبادلہ کیا۔ ریحان ہاشمی نے اس بات پر اپنی تحفظات کا اظہار کیا کہ باوجود شکایات درج کرانے کے ، واٹر بورڈ کے عملے کے کان پر جوں نہیں رینگتی اور بلدیہ وسطی کے عوام کافی عرصے سے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔ ایسالگتا ہے کہ واٹر بورڈ بلدیہ وسطی کے مسائل کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہاہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے جواباً کہا کہ پانی کی قلت سے دوچار علاقوں کی نشاندہی کی جائے بہت جلد اُن علاقوں کو پانی مہیاکردیا جائے گا۔ بلدیہ وسطی کے وفد کی طرف سے کہا گیا کہ کئی مقامات پر پانی کی لائن مخدوش ہوجانے کے سبب رِ س رہی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی یومیہ ضائع ہورہا ہے ، جو پانی کی قلت کا ایک اہم سبب بھی ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس شکایت کے جواب میں بھی کہا کہ ایسی جگہوں کی نشاندہی کردی جائے کہ جہاں پانی کی لائن رس رہی ہے تو اُس کی مرمت کردی جائے گی یا اگر ضرورت ہوئی تو تبدیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی واٹر اورسیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود دیکھے کہ پانی کا ڈسٹریبیوشن کیونکر دُرست نہیں واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار کی ذمہ داری ہے کہ بلدیہ وسطی میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں تاہم وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے نہ صرف پانی کی قلّت بلکہ پانی کے رساؤ اور پینے کے پانی میں گندے پانی کی آلودگی کے معاملات کو بھی واٹر بورڈ کے علم میں لائیں گے اور مطالبہ کیا کہ ان شکایات کو فوری دورکیا جائے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی سیوریج کی درستگی کی مد میں بھی تقریبا گیارہ کروڑ رپے کی خطیرخرچ کرچکی ہے ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے پانی کی قلت میں ’’والو ٹیمپرینگ‘‘ ’’غیر قانون کنکشن‘‘اور ’’پانی کی چوری‘‘ کا اہم کردار ہے ایسے غیر قانونی کاموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی قطع نظر اس کے کہ مجرمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں۔بعدا ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات خیر سگالی کے جذبہ کے تحت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ تاہم ہم عوام کے نمائندے ہیں اگر عوام کی شکایات دُور نہیں ہوئیں اور عوام کا ردِّ عمل برداشت سے باہر ہوگیا توگلی بار چئیرمین، وائس چیئرمین اور بلدیاتی نمائندگان عوام کے ساتھ آئیں گے اور واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے اور شکایات کے ازالہ تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔



7th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

Officers -Workers Cooperation Guarantee for Success
Mutual Cooperation Leads to successful plantation and cleaning campaign

Dated:06th July 2018

Karachi: The continuation of the successful municipal services is the result of mutual cooperation between Officers and Workers of the DMC Central. The main factor in success of all the campaigns regarding cleaning and plantation have been the result of close and perfect cooperation between the leading officers and the workers of DMC Central who are discharging their duties with full zeal and devotion. The chairman of DMC Central Rehan Hashmi has been using different policies and ways to enhance the quality of municipal services to the people of DMC Central. Although, the matter about  heaps and storage of garbage and trash all around the city of Karachi has been a hot issue for many years, but the elected people’s servant Rehan Hashmi has solved it with the great cooperation and interaction between his officers and the workers. The under construction roads and flyovers for Rapid Transport System, has destroyed many green belts and greenery of the District Central resulting in reduction of greenery. To face this challenge Rehan Hashmi launched plantation campaign last year with the target of one hundred thousand trees in a year. Now during this week, another tree plantation campaign has been kicked off by Rehan Hashmi by planting “Gull MOhar” in the ground of APWA girls college play ground at Karimabad in Gulberg Zone. He has set a target of one hundred thousand trees in a year to increase greenery and pleasant atmosphere in DMC Central. On the other hand the Storm Water Drains had become Kachra Koondi the people as they used to dispose off their trash and garbage in them instead of putting in Kachra koondi. However Rehan Hashmi use his manpower and the machineries to dig out the trash from rain drains so as to make the Nallas work properly to drain out not only the sewerage but the rain flood water smoothly and save the common people from any kind of problem.




کراچی : بلدیہ وسطی میں جاری بلدیاتی خدمات میں افسران و کارکنان کی متحدہ کوششیں کامیابی کی دلیل ہیں ۔عوام کی فلاح و بہبود اور بلدیاتی مسائل کے حل کرنے میں باہمی تعاون کرفرماہے۔ شجرکاری مہم ہو یاشاہراہوں کی صفائی یاکہ برساتی نالوں کو رواں رکھنے کے لئے ان میں جمع شدہ برسوں کا کچرا نکالنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں باہمی تعاون کارفرما نظر آرہا ہے۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار اور لائحۂ عمل استعمال کررہے ہیں ۔رہائشی اور تجارتی علاقوں میں کوڑے کرکٹ کا اجتماع تو پورے شہر کے لئے کئی برسوں سے ہاٹ ایشو بنا ہواتھا جسے بلدیہ وسطی نے بہت حد تک حل کرلیا ہے اور فی الوقت سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی افرادی قوت اور مشینری کوڑے کرکٹ سے ضلع وسطی کو صاف کرنے میں بلا تعطل مصروفِ عمل ہے۔دوسری جانب ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیرات نے ضلع وسطی کے آئی لینڈز اور گرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ دیگر سبزہ زاروں کو تباہ و بربادکردیا ہے ۔ ایسی صورتِ حال میں ضلع وسطی سے درخت اور سبزہ ختم ہورہا تھا۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے گذشتہ برس شروع کی جانے والی شجرکاری مہم نے ہزاروں پودوں کا اضافہ کیا جو آئندہ چند برسوں میں تناور درخت بن جائیں گے ۔ جبکہ اسی ہفتے کے دوران ایک اور شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے جس کے تحت ایک لاکھ مزید پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔ پودوں کی آبیاری کے لئے روزآنہ ٹریٹمنٹ پلانٹس سے ہزاروں گیلن پانی پودوں کو مہیا کیاجارہاہے۔ تاہم شجرکاری مہم کی کامیابی اُسی صورت ممکن ہے کہ جب عوام اور بلدیاتی کارکنان باہمی تعاون کے ساتھ ان پودوں کی دیکھ بھال کریں اور کسی صورت کسی پودے کو مرجھانے نہ دیں۔اس سلسلسے میں ’’درخت لگائیں‘‘ اپنے پیاروں کے نام تحریک شجرکاری میں اہم کردار اداکررہی ہے اس کے تحت عوام الناس اپنے مرحومین کے نام جو درخت لگاتے ہیں اُس کی دیکھ بھال میں ایک فطری لگاؤ پیدا ہوتاہے ۔عوام الناس اور کاروباری افراد نے اپنے گھر اور کاروبار کا کچرا پھینک کر گزشتہ کئی برسوں کے دوران بلدیہ وسطی کے برساتی نالوں کو کچراکونڈی میں تبدیل کردیا تھاجس کی وجہ سے سیوریج کے پانی کی نکاسی ایک مسئلہ بن گئی تھی جبکہ بار ش کے موقع پر برسات کا سیلابی پانی سیوریج کے پانی کے ساتھنالوں سے اُبل کر رہائشی اور تجارتی مراکز کو گندگی کا ڈھیر بنادیتاہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے خصوصی صفائی مہم کے ذریعے برساتی نالوں کی صفائی کی گئی اور اب بلدیہ وسطی کے بیشتر برساتی نالے پانی کی نکاسی میں بہتر کردار اداکررہے ہیں۔



6th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release