7th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے مختلف مقامات پر پانی کے شدید بحران کی شکایت کے طویل عرصہ کے بعد بھی دورنہ ہونے پر اس مسئلے کے حل کے لئے چیئرمین بلدی وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید راشد علی کے سربراہی میں بلدیاتی افسران کے وفد نے ایم ۔ڈی۔ واٹر بورڈخالد محمود شیخ سے انکے دفتر، واقع شاہراہِ فیصل ،میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ کی معاونت واٹر بورڈ کی افسران نے کی۔ دونوں وفود نے اہداف پر مبنی سوالات و جوابات کا تبادلہ کیا۔ ریحان ہاشمی نے اس بات پر اپنی تحفظات کا اظہار کیا کہ باوجود شکایات درج کرانے کے ، واٹر بورڈ کے عملے کے کان پر جوں نہیں رینگتی اور بلدیہ وسطی کے عوام کافی عرصے سے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔ ایسالگتا ہے کہ واٹر بورڈ بلدیہ وسطی کے مسائل کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہاہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے جواباً کہا کہ پانی کی قلت سے دوچار علاقوں کی نشاندہی کی جائے بہت جلد اُن علاقوں کو پانی مہیاکردیا جائے گا۔ بلدیہ وسطی کے وفد کی طرف سے کہا گیا کہ کئی مقامات پر پانی کی لائن مخدوش ہوجانے کے سبب رِ س رہی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی یومیہ ضائع ہورہا ہے ، جو پانی کی قلت کا ایک اہم سبب بھی ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس شکایت کے جواب میں بھی کہا کہ ایسی جگہوں کی نشاندہی کردی جائے کہ جہاں پانی کی لائن رس رہی ہے تو اُس کی مرمت کردی جائے گی یا اگر ضرورت ہوئی تو تبدیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی واٹر اورسیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود دیکھے کہ پانی کا ڈسٹریبیوشن کیونکر دُرست نہیں واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار کی ذمہ داری ہے کہ بلدیہ وسطی میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں تاہم وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے نہ صرف پانی کی قلّت بلکہ پانی کے رساؤ اور پینے کے پانی میں گندے پانی کی آلودگی کے معاملات کو بھی واٹر بورڈ کے علم میں لائیں گے اور مطالبہ کیا کہ ان شکایات کو فوری دورکیا جائے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی سیوریج کی درستگی کی مد میں بھی تقریبا گیارہ کروڑ رپے کی خطیرخرچ کرچکی ہے ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے پانی کی قلت میں ’’والو ٹیمپرینگ‘‘ ’’غیر قانون کنکشن‘‘اور ’’پانی کی چوری‘‘ کا اہم کردار ہے ایسے غیر قانونی کاموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی قطع نظر اس کے کہ مجرمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں۔بعدا ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات خیر سگالی کے جذبہ کے تحت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ تاہم ہم عوام کے نمائندے ہیں اگر عوام کی شکایات دُور نہیں ہوئیں اور عوام کا ردِّ عمل برداشت سے باہر ہوگیا توگلی بار چئیرمین، وائس چیئرمین اور بلدیاتی نمائندگان عوام کے ساتھ آئیں گے اور واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے اور شکایات کے ازالہ تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔



7th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release