31st Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کو شہر کا صاف ترین ضلع بناکر دم لیں گے۔ انتخابات کے پُر امن انعقادکے بعد بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ بلدیاتی خدمات کا تعلق براہ راست عوام سے ہے ۔ ضرورت اس امر ہے کہ بلدیہ وسطی کے تمام افسران و کارکنان پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض اداکریں۔ وہ گلبرگ ٹاوئن میں بلدیاتی افسران سے خصوصی اجلاس میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فرحان غنی اور میونسپل کمشنر (ضلع وسطی ) وسیم سومرو بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے انتخابات کے موقع پر رک جانے والی برساتی نالوں کی ٖصفائی از سرِ نو شروع کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے محکمۂ باغات، بی اینڈ�آر اورخصوصی طور پر محکمۂ سینی ٹیشن کے افسران اور کارکنان کو متنبہ کیا کہ ۲ ؍ اگست کے بعد ضلع وسطی کی شاہراہوں پر کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ نظر نہ آئے۔ س موقع پر فرحان غنی نے کہا چئیرمین بلدیہ وسطی ، افسران و کارکنان کے جانب سے انتخابات کے دوران بہتر بلدیاتی خدمات اور پولنگ اسٹیشنوں میں صفائی اور روشنی مناسب انتظامات کرنے پر انکا شکریہ اداکیا۔تاہم انہوں نے شاہراہوں اور عوامی اجتماعات کے مقامات پر صفائی کو اہم دیا جائے ایسے مقامات پر کچرے کا اجتماع نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی اور ڈپٹی کمشنر کے آفس کے درمیان مربوط رابطہ اور تعاون سے ضلع وسطی کو صاف ترین بنایا جاسکتاہے۔ میونسپل کمشنر (ضلع وسطی ) وسیم سومرو نے بلدیاتی افسران کے متنبہ کیا کہ اُن کی کوتاہی کی وجہ سے کاروائیاں بھی کی جاتی ہیں ، تنخواہ بھی روک لی جاتی ہے تاہم جو ملازمین کوتاہی کے عادی ہوچکے ہیں اُن کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ یہ صورتِ حال انکے خلاف کسی سخت تادییبی کارروائی کو دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے صفائی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں اورگرین بیلٹس پر کچرا نظر�آیا تو اُس یوسی کے سینٹری انسپکٹر کو ذمہ دار قرادیا جائے گا۔واضح رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی شہر بھر کے ہر ضلع کے لئے مسئلہ بنی ہوئی ہے تاہم ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں افرادی طاقت کے ساتھ ساتھ لائٹ وور ہیوی مشنری کے استعمال سے نالوں کی صفائی کی مہم شروع کرچکے تھے جس کے بہتر نتائج برآمد ہونے شروع ہوگئے تھے کہ انتخابات کے دوران منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خدمات سے روک دیا گیا جس کی وجہ سے صفائی کی مہم جاری نہ رہ سکے۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر ریحان ہاشمی نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بھی کہ بلدیاتی خدمات اور نالہ صفائی کی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیںٍ یوں دو طرفہ تعاون سے ضلع وسطی می صفائی کا نظام بہتر سے بہتر ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔ 



31st Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

COPERATION OF CIVIL SOCIETY CAN HELP COMPLETE PROJECTS ON TIME: REHAN HASHMI
CHAIRMAN OF D.M.C. CENTRAL AND COUNCIL MEMBERS RESUME DUTIES AFTER ELECTION
N.G.O. OFFERS COOPERATION IN TREATMENT OF SEWERAGE WATER IN D.M.C. CENTRAL
Dated:  30th July 2018
Karachi (   )  Chiarman DMC Central Rehan Hashmi and the members of the council have resumed their duties after the General Elections of National Assembly and Provincial Assemblies came to end peacefully. Rehan Hashmi met the members of Council as well the subordinates and had discussion about discharging municipal duties better than before. He also visited different UCs and observed the ongoing works there. He also visited few parks and playgrounds as well as DMC Nurseries to see the present condition. He was companied by the members of the council and a well known activist of Social society and runner of a NGO General ( R ) Tariq Soori. Gen. ( r ) Tariq Soori offered his cooperation in establishing plants to treat the sewerage water in DMC Central. Rehan Hashmi thanked him for his offer and said that if civil society keeps extending cooperation, all the projects of Municipal institutions would complete on time and in better way. He said that water treatment plants would provide water to the plants of DMC Central all year round thus plantation will grow faster and better to make DMC Central greener than before.   Rehan Hashmi demanded of the KWSB to establish treatment plants for Sewerage water so as to help increase plantation in the city. He pointed towards the scarcity of drinking water that had already been giving mental torture to the citizen of Karachi.




کراچی ( ) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعدچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور اراکینِ کونسل نے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ بلدیاتی سرگرمیوں کو ازسرِ نَو بہتر انداز میں شروع کرنے پر اراکینِ کونسل سے استفسار ، ریحان ہاشمی نے ذمہ داری سنبھالتے ہی بلدیہ وسطی کو صاف شفاف اورسرسبز و شاداب بنانے کے حوالے ضلع وسطی کے پارکس اور پلے گراؤنڈز اور بلدیہ وسطی کی نرسریوں کا دورہ کیا انکے ہمراہ بلدیاتی نمائندوں، اراکینِ کونسل ، مختلف ڈپارٹمنٹس کے سربراہوں ،پرائیویٹ سیکٹر،سول سوسائٹی کے نمائندے اور مقامی این جی او کے روح رواں جنرل (ریٹائرڈ) طارق سوری بھی تھے۔ اس موقع پربلدیہ وسطی میں سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے شجر کاری میں این جی او کی جانب سے تعاون کی پیش کش کی گئی تاکہ بلدیہ وسطی میں درختوں اور پودوں کوبلاتعطل ٹریٹمنٹ شدہ پانی مہیاکیاجاسکے ۔ ریحان ہاشمی نے جنرل (ریٹائرڈ ) طارق سوری کی پیش کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اگر بلدیاتی اداروں کو عوام کا تعاون حاصل ہوجائے تو ہر کام اور ہر منصوبے کی بروقت اور بہتر طور پر تکمیل ممکن ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے پانی کی پہلے ہی قلّت ہے ایسے میں پودوں کے لئے سیوریج کا پانی ہی رہ جاتاہے جسے ٹریٹمنٹ کے بعد پودوں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ سیوریج کے پانی کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنی بساط بھر پوری کوشش کررہی ہے کہ عوام کو شجرکاری اور پانی کی بچت کے لئے آگاہی فراہم کرے تاکہ عام شہری پانی کی قلّت سے کم سے کم متاثر ہو۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے مطابق تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے دوران ذمہ داریوں کی ا دائیگی سے روک دیا گیا تھا مبادا کسی بھی علاقے میں انکے اختیارات پولنگ پر اثر انداز ہوں۔ تاہم انتخابات کے پرسکون انعقاد کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ بلدیہ وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی نے اپنے دفتر میں تما م اراکینِ کونسل کو طلب کیا اور بلدیاتی خدمات کو بہتر کرنے پر اراکینِ کونسل سے رائے حاصل کی ۔



30th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں برساتی نالوں کی صفائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ مختلف یوسیز میں برساتی نالوں کے کچرے کو صاف کردیاگیا ہے ۔ میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی اقبال احمد خان ،ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ و روڈ نیو کراچی ناز ش رضا ، اورایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ و روڈ نارتھ ناظم آباد امتیاز علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وسیم سومرو نے نالہ صفائی میں مصرو ف بی اینڈ آر کے کارکنوں اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی افرادی قوت کے کام کو سراہا کہ جو وہ اپنے ضلع کی صفائی کے لئے انجام دے رہے تھے۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ بلدیاتی کاموں میں تندہی سے خدمات انجام دیں اور عوام کی بھلائی کے کاموں میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔انہوں نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسر کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں سے ہیوی مشنری کے ذریعے نکالے جانے والے کچرے کو فوری طور پر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کرنا بھی ضروری ہے جسے بلا تاخیر ڈمپرز کے ذریعے نالوں کے اطراف سے اُٹھوا کر ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جائے ۔ جبکہ نالوں کے اطراف رہ جانے والا گیلا کوڑاکرکٹ صاف کرنے کے لئے افرادی قوت استعمال کی جائے ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں چھوٹے بڑے ہر کام کی راہ میں مالی پریشانی آڑے آتی ہے ۔ تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی مدد آپ کے اصولوں کے تحت عوام کی زیادہ تر مشکلات دور کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔ فی الوقت سب سے اہم مسئلہ صفائی اور نالوں سے کوڑا کرکٹ صاف کرنا ہے۔ تاکہ عوام ممکنہ مون سون بارشوں کے دوران ناگہانی پریشانیوں سے محفوظ رہیں۔وسیم سومرونے نیوکراچی زون، نارتھ ناظم آبادزون، گلبرگ زون اور لیاقت آباد زونز کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا تاکہ صفائی کے کاموں پر نگرانی رکھی جاسکے اورکسی بھی مقام پر عملہ سستی یا کوتاہی کا مرتکب نہ ہو۔



17th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

WASEEM SOOMRO ORDERS TO KEEP DMC CENTRAL CLEANER

GARBAGE TAKEN OUT ROM DRAINS MUST BE SHIFTED TO DUMPING POINT

PUMPS BE PROVIDED TO POLING STATIONS TO DRAIN OUT RAIN WATER


Dated: 15 july 2018
Karachi: (    )  Municipal Commissioner DMC Central Waseem Soomro has ordered  his sanitation department to shift the garbage taken out from the rain drains to dumping point immediately. He has given this instruction to avoid the risk of spreading dirt during monsoon rains should it fall. He has also instructed the Municipal officers to arrange for keeping the inside and surroundings of the polling stations within the jurisdiction of DMC Central. For this purpose, sanitation staff could be posted at polling stations. On the other hand Monsoon rain is also expected. As the meteorological department has predicted rains within few days, it may fall during election and the poling stations may become swimming pools if the reain water is not drain out quickly. To meet this challenge Waseem Soomro has instructed the concern staff to arrange for pumps at every poling station to drain out rain water to facilitate the voters to cast their vote without break




کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ وسطی کی حدود سے گزرنے والے برساتی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کو فوری طور پر اُٹھایا جائے ۔ جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور اطراف صفائی کو یقینی بنانے کے لئے انتخابات کے دوران سینٹری ورکرز کو تعینات کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کے دوران بہت سا کوڑا کرکٹ برساتی نالوں سے نکالا گیا جس کو ابھی تک مکمل طور پر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل نہیں کیا جاسکاہے ۔جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی جاچکی ہے ایسے میں اگر بارش ہوگئی تو برساتی نالوں سے نکالاجانے والا کچرا مزید گندگی کا سبب بن جائے گا۔ اس صورتِ حال کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو نے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ نالوں سے نکالا جانے والا کچرا بلا تاخیر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے۔ دوسری جانب بلدیہ وسطی میں انتخابات کے دوران ووٹرز کو بہتر سہولیات مہیاکرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سینی ٹیشنز کا عملہ تعینات رہے گا ، جبکہ مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ہر پولنگ اسٹیشن پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے خصوصی پمپس مہیا کئے جائیں گے تاکہ بارش کے پانی کو پولنگ اسٹیشنز سے فوری نکالا جاسکے اور ووٹرز کو کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ پولنگ کے دوران اگر بارش ہوگئی اور پولنگ اسٹیشنز میں پانی بھر گیا تو ووٹرز کو کافی پریشانی کا سامنا ہوسکتاہے جس کے سبب پولنگ کا عمل متاثر ہوسکتاہے ۔ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے وسیم سومرہ نے بلدیہ وسطی میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی پمپ لگانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اگر بارش ہو تو پولنگ اسٹیشنز میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو فوری طور سے نکالا جاسکے اور پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔



15th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) واٹر بورڈکے دو(۲) رکنی وفدنے ایم ڈی واٹر بورڈ خالد دمحمودشیخ کی ہدایت پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور بلدیہ وسطی کے عوام کو درپیش پانی کی قلّت کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔ واٹر بورڈ کے وفد میں ایکس ای این عبداللہ کامران اوراسسٹنٹ ایگزیکٹِو انجینئر سہیل اے طیب شامل تھے جبکہ چیئرمین ریحان ہاشمی کی معاونت کے لئے بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندگان تمام یوسیزکے چیئرمین موجود تھے۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی میں پانی کی سپلائی میں کمی، والو آپریشن اور واٹر ڈسٹریبیوشن میں کرپشن کے معاملات کے ساتھ ساتھ مخدوش اور رستی ہوئی پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کے بارے میں تفصیلی استفسار کیا گیا۔ بلدیہ وسطی کے عوام کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم دراصل والو مین اور واٹر ڈسٹریبیوشن ڈپارٹمنٹ کی کرپشن کی نشاندہی کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے تمام علاقوں میں صحیح مقدار میں پانی نہیں پہنچ رہا ۔ لگتاہے کہ کسی نہ کسی مقام پر کرپٹ واٹر مافیا کے کارندے اپنا کام دِکھارہے ہیں لیکن اب بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ایسے تمام افرادکو بند کرانے کے لئے قانونی چارہ جوئی کرے گی تاکہ عوام کو ایسے بدعنوان افراد سے نجات دلائی جاسکے کہ جو ذاتی منفعت کی خاطر عوام کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔ واٹر بورڈ کے نمائندگان نے ریحان ہاشمی کی شک کو قرین از قیاس قراردیتے ہوئے ایسے افراد کو انکی ملازمت سے فارغ کردینے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے والو آپریشن اور واٹر پمپنگ اسٹیشن پر ایماندار اور محنتی افراد کو تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے مسائل کو دو فیز میں حل کیا جائے گا۔ پہلے فیز میں والو آپریشن اور واٹر ڈسٹری بیوشن کو دُرست کیا جائے گا اگر کوئی بھی واٹر بورڈ کا کارندہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو فوری طور پر اُسے ڈیوٹی سے ہٹاکراس کے خلاف محکمہ جاتی قانونی کار روائی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں رستی ہوئی اور مخدوش پائپ لائنوں کی مرمت اور ضرورت کے مطابق تبدیلی عمل میں لائی جائے گی تاکہ لاکھوں گیلن پانی کے زیاں کو فوری طور پر روکا جائے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے تمام یوسی چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کے نمائندگان کو ایسے تمام مقامات کی فوری نشاندہی کریں جہاں پانی کی پائپ لائن رس رہی ہیں اور جن علاقوں سے پانی کی شدید قلت کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ریحان ہاشمی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی خالد محمود شیخ سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے بلدیہ وسطی میں پانی کی قلّت کے مسائل پر استفسار کیا تھا ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے بلدیہ وسطی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ریحان ہاشمی سے واٹر بورڈ کے وفد کی تازہ ملاقات اُس ملاقات کا تسلسل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹر بورڈ بلدیہ وسطی کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتاہے۔



10th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release