31st Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کو شہر کا صاف ترین ضلع بناکر دم لیں گے۔ انتخابات کے پُر امن انعقادکے بعد بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ بلدیاتی خدمات کا تعلق براہ راست عوام سے ہے ۔ ضرورت اس امر ہے کہ بلدیہ وسطی کے تمام افسران و کارکنان پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض اداکریں۔ وہ گلبرگ ٹاوئن میں بلدیاتی افسران سے خصوصی اجلاس میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فرحان غنی اور میونسپل کمشنر (ضلع وسطی ) وسیم سومرو بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے انتخابات کے موقع پر رک جانے والی برساتی نالوں کی ٖصفائی از سرِ نو شروع کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے محکمۂ باغات، بی اینڈ�آر اورخصوصی طور پر محکمۂ سینی ٹیشن کے افسران اور کارکنان کو متنبہ کیا کہ ۲ ؍ اگست کے بعد ضلع وسطی کی شاہراہوں پر کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ نظر نہ آئے۔ س موقع پر فرحان غنی نے کہا چئیرمین بلدیہ وسطی ، افسران و کارکنان کے جانب سے انتخابات کے دوران بہتر بلدیاتی خدمات اور پولنگ اسٹیشنوں میں صفائی اور روشنی مناسب انتظامات کرنے پر انکا شکریہ اداکیا۔تاہم انہوں نے شاہراہوں اور عوامی اجتماعات کے مقامات پر صفائی کو اہم دیا جائے ایسے مقامات پر کچرے کا اجتماع نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی اور ڈپٹی کمشنر کے آفس کے درمیان مربوط رابطہ اور تعاون سے ضلع وسطی کو صاف ترین بنایا جاسکتاہے۔ میونسپل کمشنر (ضلع وسطی ) وسیم سومرو نے بلدیاتی افسران کے متنبہ کیا کہ اُن کی کوتاہی کی وجہ سے کاروائیاں بھی کی جاتی ہیں ، تنخواہ بھی روک لی جاتی ہے تاہم جو ملازمین کوتاہی کے عادی ہوچکے ہیں اُن کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ یہ صورتِ حال انکے خلاف کسی سخت تادییبی کارروائی کو دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے صفائی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں اورگرین بیلٹس پر کچرا نظر�آیا تو اُس یوسی کے سینٹری انسپکٹر کو ذمہ دار قرادیا جائے گا۔واضح رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی شہر بھر کے ہر ضلع کے لئے مسئلہ بنی ہوئی ہے تاہم ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں افرادی طاقت کے ساتھ ساتھ لائٹ وور ہیوی مشنری کے استعمال سے نالوں کی صفائی کی مہم شروع کرچکے تھے جس کے بہتر نتائج برآمد ہونے شروع ہوگئے تھے کہ انتخابات کے دوران منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خدمات سے روک دیا گیا جس کی وجہ سے صفائی کی مہم جاری نہ رہ سکے۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر ریحان ہاشمی نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بھی کہ بلدیاتی خدمات اور نالہ صفائی کی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیںٍ یوں دو طرفہ تعاون سے ضلع وسطی می صفائی کا نظام بہتر سے بہتر ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔
31st Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release