5th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر( سینٹرل )فرحان غنی کا اتوار کے روز بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کا ہنگامی دورہ مین شاہراؤں، پارکس و پلے گراونڈز کے اطراف صفائی،ستھرائی کا جائزہ لیا، پیچ ورک اور فٹ پاتھ کی مرمت کرنے کی ہدایت اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) سپرنٹنڈنگ انجینئر نازش رضا ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی نے چھٹی کے باوجود اتوار کے روز ضلع وسطی کے نارتھ ناظم آباد زون، نیوکراچی زون ، گلبرگ زون اور لیاقت آباد زونز کا ہنگامی دورہ کیا دونوں اہم افسران نے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے مین شاہراؤں، پارکس اور پلے گراؤنڈز کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ مین شاہراؤں ،لنک روڈز، پارکس اور پلے گراؤنڈزکے اطراف جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو فوری طور پر اُٹھایاجائے تاکہ بیک لاگ نہ بننے پائے۔جبکہ سڑکوں اور سائیڈ روڈز پر پڑے گڑھوں کو پُر کرنے کے لئے پیچ ورک اور فٹ پاتھوں کی مرمت فوری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ عوامی اجتماع کے دیگر مقامات اور بازاروں کے قریب صفائی کے بہتر انتظامات کے لئے موؤّر اقدامات کرنے پرزور دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے محکمہ باغات کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں ہونے والی شجرکاری مہم کے ثمرات نظر آرہے ہیں اور مختلف علاقوں میں لگائے گئے پودوں کی نشونما ظاہر ہونے لگی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جشنِ آزادی کے پیشِ نظر ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے لئے تمام زونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو اپنے اپنے زون کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کو مستعدرکھنے ،جبکہ عملے کی حاضری کو سو فیصد بنانے کے لئے غیر حاضر رہنے والے کارکنان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی ہدایت کی ۔ تاہم یہ بات بھی قابلِ توجہ ہے بلدیہ وسطی اپنے مالی اور دیگر مسائل کے باوجود چیئرمین ریحان ہاشمی خصوصی توجہ اور بہتر حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ہر طرح سے ضلع کو صاف ستھر ارکھنے کیلئے دن رات کاوشوں میں مصروف ہیں تاکہ عوام پریشانی سے دوچار نہ ہوں ۔ یہاں یہ بات بھی خارج اَز توجہ نہیں کہ بارش کا موسم ہے اور ہر گھڑی بارش کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر نالوں کی صفائی کو بھی جاری رکھا جارہاہے تاکہ بارش کے دوران کسی بھی یوسی میں عوام کو بارش کے پانی کی نکاسی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جشنِ آزدی کی تیاریوں کے سلسلے میں عوام کی سرگرمیاں بھی اپنے عروج پر ہیں جو بلدیاتی اداروں کی فوری توجہ چاہتی ہیں ایسے میں بلدیہ وسطی دوہری ذمہ داری پوری کرنے کے لئے بھر پور محنت اور توجہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں



5th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے عوام کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لئے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پرتمام یوسیز میں صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ یوسی چیئرمین اور سینٹی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران اپنے کارکنوں سے بہتر کارکردگی حاصل کرنے کے لئے مستعد ہیں۔ یوں تو صفائی کے معاملات نے کراچی کے تمام ہی اضلاع کو پریشان کررکھا ہے تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی جانب سے عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے میں بھرپور تگ و دو کررہی ہے۔چیئرمین کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کے تمام زونز کے ہر یوسی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے کارکنان بلدی وسطی کی دستیاب مشنری کی مدد سے بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ اپنے عوام کو صاف ستھرا شہری ماحول مہیا کریں۔اس سلسلے میں گلیوں، محلوں اور سڑکوں کی صفائی کی صفائی کے ساتھ ساتھ ضلع کو خوبصورت بنانے کی بھی کوششیں جاری ہیں ۔ جس کے لئے بلدیہ وسطی کے پارکس ڈپارٹمنٹ کی نرسریوں میں تیار شدہ پودے ضلع کی خوبصورتی کے اضافے کے لئے مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے ۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ بلدیاتی ادارے نہ صرف مالی وسائل کی کمی کا شکار ہیں بلکہ مشینری اور دیگر سہولیات کے معاملے میں بھی پریشانیوں سے دوچارہیں ۔تاہم ریحان ہاشمی بلدی وسطی کے معاملات میں کسی بھی کمی یا پریشانی سے پریشان ہونے کے بجائے دستیاب وسائل کو بہتر نتائج کے لئے بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کررہے ہیں ۔ امید کی جاسکتی ہے کہ بہتر حکمتِ عملی اور بلدیاتی افسران و کارکنوں سے بہتر طور پر کام لے کر ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کو دیگر اضلاع سے بہتر اور صاف تر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ 



4th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) جشنِ قیامِ پاکستان (یوم آزادی ) ۱۴ ؍اگست کی آمد کے پیشِ نظر بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف ، خوبصورت بنانے اور ہریالی میں اضافہ کرنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے نئی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ریحان ہاشمی نے محکمہۂ سینی ٹیشن، محکمہۂ باغات اور دیگر ڈپارٹمنٹس کو ہدایت کی ہے کہ یومِ جشنِ قیامِ پاکستان ۱۴؍ اگست سے قبل ضلع وسطی کو صاف شفاف، ہرابھرا اور خوبصورت بنادیا جائے۔ ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 34 حسین آباد میں قائم پارکس کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں یونین کمیٹی 34 کے چیئرمین سہیل احمد کے ہمراہ خدیجہ پارک میں پودا لگا کر خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا جبکہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کو جلد از جلد سرسبز و شاداب بنانے کے لئے محکمہء باغات کے لئے نئے آلاتِ باغبانی بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد ریحان ہاشمی نے بہ حیثیت چیئرمین بلدیہ وسطی اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ضلع وسطی کے بہتری کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ سرِ دست برساتی نالوں کی صفائی کا مسئلہ تھا جو کہ انتخابات کے دوران تعطل کا شکار ہوگیاتھا ۔ اسے دوبارہ شروع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کردی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ضلع کو خوبصورت بنانے اور ہریالی میں اضافے کے لئے محکمۂ باغات کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جبکہ شجرکاری اور باغبانی کے لئے نئے آلات مہیاکئے جارہے ہیں جن میں کدال، بیلچے، گھاس کاٹنے کی مشین، ٹرالی، پھاؤڑے اورباغ میں پانی دینے کے لئے پائپ گلبرگ زون کی تمام یوسیز کو مہیاکردئے گئے ہیں۔جبکہ ڈاریکٹر پارکس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ گلبرگ زون کے تمام پارکس کو بتر سے بہتر بنایا جائے ضلع وسطی میں قائم مونومینٹس کو مینٹین کیا جائے ، جہاں جہاں پھولوں کے گملے لگانے ہیں لگائے جائیں جبکہ کسی بھی علاقے میں سوکھے درخت نظر آئیں تو انکی جگہ نئے پودے لگائے جائیں ۔ انہوں نے ہدایات کی کہ جہاں جہاں درخت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور انکے طویل شاخیں ٹریفک میں رکاوٹ یا کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں تو اسیے درختوں کی چھٹائی کردی جائے۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی کی جانب سے شروع کی گئی شجر کاری مہم بھی جاری ہے اور اس برس ایک لاکھ پودوں کا ہدف پورا کرنے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ بلدیاتی عملے کی حاضری اور کارکردگی کے بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دفتری معاملات میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ بلدیہ وسطی کی کارکردگی عوام کے مفاد میں بہترین کی سطح پر خدمات انجام دے سکے۔



3rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release
  
REHAN HASHMI ON EMERGENCY VISITS TO DMC CENTRAL UCs
80 T0NS OF GARBAGE REMOVED FROM PAPOSH NAGAR GRAVEYARD
M.C. HEADS INSTRUCTED NOT TO ACCUMULATE GARBAGE AFTER REMOVAL AT ANY PLACE

Dated: 02/August/2018

Karachi:  (    ) Chairman DMC Central Rehan Hashmi doing its efforts to make the Distt. Cleaner well before 14th August. He, accompanied with the Deputy Commissioner (Central) Farhan Ghani and Additional Deputy Commissioner (Central) Usman, visited different UCs of the DMC Central to monitor the cleaning work and performance of the workers. He monitored the operation of removing about 80 Tons of garbage from around the Paposh Nagar grave yard. He instructed the concern departmental heads to do the best efforts to clear the garbage and make the distt. Central clean well before 14th August. They have been warned not to let the garbage accumulate again after removal at any place. Rehan Hashmi after resuming his duties as the Chairman of DMC Central, after the General elections is seen more active and concern in respect of cleaning work in the district central. Whereas he has kick started the Jashn-e-Azadi plantation campaign by planting a plant at Khadija Park, UC 34, and Hussainabad of Gulberg Zone. The cleaning of monuments at different public places has also been ordered on emergency bases so as to make them presentable and attractive again. As a public representative, he can realize the problems and difficulties of common people well and trying to resolve them in a better way.




کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی جشنِ آزادی سے قبل ضلع وسطی کو صاف شفّاف بنانے کی جدو جہد میں مصرو ف ہیں انہوں نے صفائی کے کاموں کی رفتار اور بلدیاتی کارکنوں کی کارکردگی دیکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) فرحان غنی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) عثمان کے ہمراہ مختلف یوسیز کا ہنگامی دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کمیٹی 47جمال ناصر، رکن کونسل منظور الٰہی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔پاپوش نگر قبرستان کے اطراف سے اپنی نگرانی میں تقریباً اسّی (80) ٹن کوڑاکرکٹ اُٹھوایا۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ جشنِ آزادی سے قبل ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنادیا جائے۔ ریحان ہاشمی انتخابات کے بعد دوبارہ بلدیاتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ضلع وسطی کی صفائی کے لئے پہلے سے زیادہ مستعد نظر آرہے ہیں ۔ جبکہ یکم اگست سے جشنِ آزادی شجرکاری مہم کا آغاز بھی کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے خدیجہ پارک یوسی ۳۴؍ حسین آباد گلبرگ زون میں پودا بھی لگایا۔ مزید برآں ضلع وسطی کے مختلف عوامی مراکز پر تنصیب شدہ مونومنٹس کی خصوصی صفائی کے لئے احکامات جاری کئے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی خدمات براہ راست عوام کی خدمت سے تعلق رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے بلدیاتی اداروں کو بہتر طور پر چلاتے ہیں کیونکہ وہ براہِ راست عوام کے درمیان سے منتخب کئے جاتے ہیں اور عوام کے مسائل کو بہتر طو رپر جانتے اور محسوس کرتے ہیں۔ ریحان ہاشمی بھی منتخب نمائندہ ہونے کی وجہ سے عوام کی خدمت کرنے میں خلوصِ نیت سے کام کررہے ہیں ۔


کراچی ( ) جشنِ قیامِ پاکستان (یوم آزادی ) ۱۴ ؍اگست کی آمد کے پیشِ نظر بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف ، خوبصورت بنانے اور ہریالی میں اضافہ کرنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے نئی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ریحان ہاشمی نے محکمہۂ سینی ٹیشن، محکمہۂ باغات اور دیگر ڈپارٹمنٹس کو ہدایت کی ہے کہ یومِ جشنِ قیامِ پاکستان ۱۴؍ اگست سے قبل ضلع وسطی کو صاف شفاف، ہرابھرا اور خوبصورت بنادیا جائے۔ ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 34 حسین آباد کے چیئرمین سہیل انور کے ہمراہ یونین کمیٹی میں قائم مختلف پارکوں کو دورہ بھی کیا جبکہ خدیجہ پارک میں پودا لگا کر بلدیہ وسطی میں جشنِ آزادی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا جبکہ ضلع وسطی کو جلد از جلد سرسبز و شاداب بنانے کے لئے محکمہء باغات کے لئے نئے آلاتِ باغبانی بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد ریحان ہاشمی نے بہ حیثیت چیئرمین بلدیہ وسطی اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ضلع وسطی کے بہتری کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ سرِ دست برساتی نالوں کی صفائی کا مسئلہ تھا جو کہ انتخابات کے دوران تعطل کا شکار ہوگیاتھا ۔ اسے دوبارہ شروع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کردی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ضلع کو خوبصورت بنانے اور ہریالی میں اضافے کے لئے محکمۂ باغات کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جبکہ شجرکاری اور باغبانی کے لئے نئے آلات مہیاکئے جارہے ہیں جن میں کدال، بیلچے، گھاس کاٹنے کی مشین، ٹرالی، پھاؤڑے اورباغ میں پانی دینے کے لئے پائپ گلبرگ زون کی تمام یوسیز کو مہیاکردئے گئے ہیں۔جبکہ ڈاریکٹر پارکس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ گلبرگ زون کے تمام پارکس کو بتر سے بہتر بنایا جائے ضلع وسطی میں قائم مونومینٹس کو مینٹین کیا جائے ، جہاں جہاں پھولوں کے گملے لگانے ہیں لگائے جائیں جبکہ کسی بھی علاقے میں سوکھے درخت نظر آئیں تو انکی جگہ نئے پودے لگائے جائیں ۔ انہوں نے ہدایات کی کہ جہاں جہاں درخت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور انکے طویل شاخیں ٹریفک میں رکاوٹ یا کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں تو اسیے درختوں کی چھٹائی کردی جائے۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی کی جانب سے شروع کی گئی شجر کاری مہم بھی جاری ہے اور اس برس ایک لاکھ پودوں کا ہدف پورا کرنے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ بلدیاتی عملے کی حاضری اور کارکردگی کے بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دفتری معاملات میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ بلدیہ وسطی کی کارکردگی عوام کے مفاد میں بہترین کی سطح پر خدمات انجام دے سکے۔





2nd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) فرحان غنی کے ہمراہ ضلع وسطی کی حدود سے گزرنے والے گرین لائن منصوبے کی سائٹس کا دورہ کیا اس موقع پر xen لیاقت آباد جنید اللہ ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاکہ گرین لائن منصوبہ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں عوام کی پریشانی دور کرنے کے لئے فوری اقدام نہیں کیاگیا۔ متبادل سڑکوں کی تعمیر کو توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ایک جانب تو پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد ورفت متاثر ہورہی ہے تو دوسری جانب نجی گاڑیوں میں جانے والے عوام بہت زیادہ دقّتوں سے دوچار ہورہے ہیں۔ اُدھر بلدیہ وسطی کی تمام گرین بیلٹس اور سڑکوں کے درمیان آئی لینڈ ختم ہو کر رہ گئی ہیں جن کو دوبارہ سرسبز کرنے کے لئے شجرکاری اور دیگر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ جبکہ جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں انہیں دوبارہ جلد تعمیر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ٹرانسپورٹ کا سسٹم جو آج کل شدید ٹریفک جام کا شکار رہتاہے بہتر ہوسکے ڈپٹی کمشنر فرحان غنی نے موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کی حدود میں وفاقی گرین لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے کھودی گئی سڑکوں،گرین بیلٹس،اسٹریٹ لائٹس،واٹر اور سیوریج لائنوں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل جائے۔ واضح رہے کہ گرین لائن منصوبہ سے جو سڑکوں کی اُدھیڑ بُن ہوئی ہے اس سے ضلع وسطی کی تقریبا ۶۰؍فیصد شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام نہ صر ف ایک عام سی بات ہوگئی ہے بلکہ عوام کے لئے ذہنی کوفت کا باعث ہے ۔ جبکہ ضلع وسطی کی ہریالی بھی متاثر ہوئی ۔تاہم ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے محکمۂ باغات ،بی اینڈ آر اور سینی ٹیشن ڈپارٹ کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بلدیاتی خدمات میں تیزی لائی جائے اور جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں پیچ ورک، گڑہوں کو بھرنے ، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور شجرکاری کرنے میں دیر نہ کی جائے محکمۂ باغات ضلع کی خوبصورتی کے لئے تمام ممکنہ اقدام کرے ۔



1st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release