3rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) جشنِ قیامِ پاکستان (یوم آزادی ) ۱۴ ؍اگست کی آمد کے پیشِ نظر بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف ، خوبصورت بنانے اور ہریالی میں اضافہ کرنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے نئی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ریحان ہاشمی نے محکمہۂ سینی ٹیشن، محکمہۂ باغات اور دیگر ڈپارٹمنٹس کو ہدایت کی ہے کہ یومِ جشنِ قیامِ پاکستان ۱۴؍ اگست سے قبل ضلع وسطی کو صاف شفاف، ہرابھرا اور خوبصورت بنادیا جائے۔ ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 34 حسین آباد میں قائم پارکس کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں یونین کمیٹی 34 کے چیئرمین سہیل احمد کے ہمراہ خدیجہ پارک میں پودا لگا کر خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا جبکہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کو جلد از جلد سرسبز و شاداب بنانے کے لئے محکمہء باغات کے لئے نئے آلاتِ باغبانی بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد ریحان ہاشمی نے بہ حیثیت چیئرمین بلدیہ وسطی اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ضلع وسطی کے بہتری کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ سرِ دست برساتی نالوں کی صفائی کا مسئلہ تھا جو کہ انتخابات کے دوران تعطل کا شکار ہوگیاتھا ۔ اسے دوبارہ شروع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کردی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ضلع کو خوبصورت بنانے اور ہریالی میں اضافے کے لئے محکمۂ باغات کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جبکہ شجرکاری اور باغبانی کے لئے نئے آلات مہیاکئے جارہے ہیں جن میں کدال، بیلچے، گھاس کاٹنے کی مشین، ٹرالی، پھاؤڑے اورباغ میں پانی دینے کے لئے پائپ گلبرگ زون کی تمام یوسیز کو مہیاکردئے گئے ہیں۔جبکہ ڈاریکٹر پارکس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ گلبرگ زون کے تمام پارکس کو بتر سے بہتر بنایا جائے ضلع وسطی میں قائم مونومینٹس کو مینٹین کیا جائے ، جہاں جہاں پھولوں کے گملے لگانے ہیں لگائے جائیں جبکہ کسی بھی علاقے میں سوکھے درخت نظر آئیں تو انکی جگہ نئے پودے لگائے جائیں ۔ انہوں نے ہدایات کی کہ جہاں جہاں درخت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور انکے طویل شاخیں ٹریفک میں رکاوٹ یا کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں تو اسیے درختوں کی چھٹائی کردی جائے۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی کی جانب سے شروع کی گئی شجر کاری مہم بھی جاری ہے اور اس برس ایک لاکھ پودوں کا ہدف پورا کرنے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ بلدیاتی عملے کی حاضری اور کارکردگی کے بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دفتری معاملات میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ بلدیہ وسطی کی کارکردگی عوام کے مفاد میں بہترین کی سطح پر خدمات انجام دے سکے۔
3rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release