4th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے عوام کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لئے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پرتمام یوسیز میں صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ یوسی چیئرمین اور سینٹی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران اپنے کارکنوں سے بہتر کارکردگی حاصل کرنے کے لئے مستعد ہیں۔ یوں تو صفائی کے معاملات نے کراچی کے تمام ہی اضلاع کو پریشان کررکھا ہے تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی جانب سے عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے میں بھرپور تگ و دو کررہی ہے۔چیئرمین کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کے تمام زونز کے ہر یوسی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے کارکنان بلدی وسطی کی دستیاب مشنری کی مدد سے بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ اپنے عوام کو صاف ستھرا شہری ماحول مہیا کریں۔اس سلسلے میں گلیوں، محلوں اور سڑکوں کی صفائی کی صفائی کے ساتھ ساتھ ضلع کو خوبصورت بنانے کی بھی کوششیں جاری ہیں ۔ جس کے لئے بلدیہ وسطی کے پارکس ڈپارٹمنٹ کی نرسریوں میں تیار شدہ پودے ضلع کی خوبصورتی کے اضافے کے لئے مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے ۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ بلدیاتی ادارے نہ صرف مالی وسائل کی کمی کا شکار ہیں بلکہ مشینری اور دیگر سہولیات کے معاملے میں بھی پریشانیوں سے دوچارہیں ۔تاہم ریحان ہاشمی بلدی وسطی کے معاملات میں کسی بھی کمی یا پریشانی سے پریشان ہونے کے بجائے دستیاب وسائل کو بہتر نتائج کے لئے بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کررہے ہیں ۔ امید کی جاسکتی ہے کہ بہتر حکمتِ عملی اور بلدیاتی افسران و کارکنوں سے بہتر طور پر کام لے کر ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کو دیگر اضلاع سے بہتر اور صاف تر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ 



4th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release