9th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

“OZT’ BROUGHT DMC CENTRAL EMPLOYEES ON ROAD

IN SUFFICIENT FUND DOES NOT ALLOW SOLUTION OF MANY PROBLEMS


Dated: 09th Agust 2018

Karachi:  (        )Male Female employees of DMC Central blocked road at central office Liaqutabad Zone here on Thursday to protest against halted increase in OZT fund of DMC Central. “Since the OZT is not increasing, many financial problems of the employees are still left unsolved.” Said Rehan Hashmi, the chairman of the DMC Central, while talking to the media persons at the site of the protest. The male and female protesters  were raising slogans against the Sindh Government for its unjust behavior towards the people of Karachi. They were of the opinion that the govt. of Pakistan Peoples’ Party has certain enmity with the people of Karachi this is why it had stopped the reasonable yearly increase in OZT find. It is to be noted that hike in dearness had already made the life of the people miserable as dearness increased but not the salary of the DMC employees as compare to the increase in dearness. On the other hand the teacher of DMC schools have been waiting the time-scale increments for many years.  However, it is simple to understand that continue increase in cost of life cannot be overcome unless the salaries of the people increased according to the increase in the dearness.


کراچی ( ) کراچی میونسپل کارپوریشن ،بلدیہ وسطی کے ملازمین نے کئی برسوں سے OZTکے فنڈ میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف آج بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس لیاقت آباد زون پر زبردست احتجاج کیا۔ احتجاج میں چئیرمین ریحان ہاشمی کے علاوہ بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے افسران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج کے لئے بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس واقع لیاقت آباد کو چُنا گیا تھا جہاں تقریباً دوہزار سے زیادہ بلدیاتی ملازمین ، جن میں مر د وں کے علاوہ خواتین ورکرز بھی شانہ بشانہ شامل تھیں نے سڑک بند کرکے حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام کے ساتھ دشمنی روارکھنے کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کبھی بھی کراچی کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں تھی۔ البتہ اُن سے دشمنی کرنا اس کا وطیرہ ہے۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ مہنگائی کا عفریت کئی برسوں سے مسلسل اضافے کی صورت میں عوام کی زندگی اجرین کرتارہاہے۔ لیکن یہ بات حکومتِ سندھ کی سمجھ میں نہیں آتی کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو بھی مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کی مناسبت سے OZTکی مد میں مہیاکئے جانے والے فنڈز میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ اس منجمد حد کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے ملازمین قانون کے مطابق ہر سال ہونے والے انکریمنٹ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ بلدیہ وسطی کو ملنے والی رقم منجمد رہے اور ملازمین کی تنخواہیں بڑھتی رہیں ، یقناً یہ ناممکن ہے ۔ مزید برآں بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کے اساتذہ کو ٹائم اسکیل انکریمنٹ گذشتہ دس برسوں سے نہیں ملا ۔ دوسری جانب فنڈز کی کم بلدیاتی خدمات میں رکاوٹ کا سبب ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن OZTکی رقم اپنی جگہ منجمد ہے جس کی وجہ سے بہت سے ترقیاتی کام نہیں کئے جاسکتے ۔ اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے ۔





9th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی : ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو خوبصورت ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی کے ہمراہ شاہراہ الطاف حسین بریلوی ( لیاقت آباد ڈاکخانہ تا جہانگیر آباد ) پر بیوٹیفیکشن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ،سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی نازش رضا بھی موجود تھے ۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کراچی کا سب سے زیادہ خواندہ ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی آبادی والا ضلع بھی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو کراچی کا ماڈل ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی خارج امکان نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات خصوصاً انٹر سٹی اور کنٹریکٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی جانب سے ناجائز پارکنگ قائم کئے جانے کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے جس کے سد باب کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن نہایت ضروری ہے خصوصاً فلائی اوورز کے نیچے قائم کئے جانے والی پارکنگ کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے انہوں ٹرانسپورٹرز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیاں ہٹائیں وگرنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چائے کے ہوٹلوں اور پکوان سینٹرز کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے بلکہ عوام کی آمد و رفت میں بھی دشواریاں ہورہی ہیں۔ جبکہ فلائی اوورز کے نیچے انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو پارک کرنے کے لئے قبضہ کررکھا ہے اور باقاعدہ جنگلے بھی لگادئے ہیں ۔اس صورتِ حال میں ایک جانب تو سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ ہورہا ہے دوسری جانب عوام کو بھی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ مذکورہ ناجائز پارکنگ کے علاقوں سے کوئی گزر بھی نہیں سکتا۔ دیگر یہ کہ ڈینٹرز اور پینٹرز نے سڑکوں پر جو پرانی گاڑیاں کھڑی کردی ہیں وہ بھی مشکل کا سبب بن رہی ہیں۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر صٖفائی کے کام میں رکاوٹ اور دشواری پیدا ہورہی ہے ۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی نے اب ان تمام ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کاپختہ ارادہ کرلیاہے ۔ جبکہ ضلع کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے محکمہ باغات کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ جہاں جہاں ممکن ہو پھولوں کے پودے لگائے اور عوام کو ایک خوشگوار احساس میں شہری زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرے۔



8th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مشترکہ جہاد کی ضرورت ہے۔ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر مل کر جشنِ آزادی شجرکاری میں بھرپور حصہ لیں تو اپنے شہر کی فضائی آلودگی کو کم کیا جاسکتاہے۔ وہ بلدیہ وسطی شعبہٌ تعلیم نارتھ ناظم آباد زون کی جانب سے منعقد کئے جانے والے جشنِ آزادی شجرکاری مہم برائے'' سرسبز و شاداب کراچی '' پروگرام میں حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ مذکورہ پروگرام نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے ’’میجر خالد شہید اسکول‘‘ میں ترتیب دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کی آلودگی صرف کراچی یا پاکستان کاہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس آلودگی نے عالمی مسئلے کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سب سے زیادہ فضائی آلودگی کا شکار ہیں ۔ اگرچہ فضائی آلودگی ختم نہیں کی جاسکتی مگر اس میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔ فضائی آلودگی کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار شجرکاری ہے جس قدر زیادہ درخت اگائے جائیں گے فضاء میں اسی قدر آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہوگا اور انسان اور دیگر جانداروں کے لئے صحت افزأ ماحول میں اضافہ کیا جاسکے گا۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے.اسکولوں کے طلباء وطالبات کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول موجودہ انتظامیہ کے زیرِ سرپرستی آنے سے قبل اُجاڑ تھے اور تعلیم کا معیار بھی بہتر نہ تھا۔ جبکہ اب اِن اسکولوں کے ماحول اور معیارِ تعلیم بھی نہ صرف بہتر ہوا ہے بلکہ کئی دیگر نامور اسکولوں سے بھی بہتر ہے ۔ جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اب والدین بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام اسکولوں میں بہتر پڑھائی دیکھ رہے ہیں۔ قبل ازیں ڈاریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی نے بلدیہ کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی پر روشنی ڈالی او رشجرکاری مہم کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شجرکاری کے لئے پودے خریدنے کے لئے اساتذہ اور طلبا و طالبات نے رضاکارنہ طور پر اپنی جیب سے رقم خرچ کی ہے جو انکے جذبۂ حب الوطنی کا عکاس ہے۔طلبا و طالبات نے شجرکاری سے آگاہی پر مبنی ٹیبلو پیش کئے ۔ بعد ازاں چیئرمین نے اسکول کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کے ہمراہ شجرکار ی کے فوائد سے آگاہی کے لئے کی جانے والی واک کی قیادت بھی کی ۔ 



7th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلع کو صاف شفاف وسر سبز شاداب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا تعاون حاصل کر لیا ضلع وسطی میں اب میونسپل اورضلعی انتظامیہ مل کر ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشترکہ کام کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ماڈل ضلع بنانے کے لئے تگ و دو شروع کر دی ہے جبکہ آئندہ دو سالوں میں لوگوں کو بلدیاتی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے جس میں بلدیہ وسطی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر صاف ستھرے ماحول کے لئے کوڑے کرکٹ سے پاک ،اور پارکوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بہتر سفری سہولیات کے لئے 10 کلو میٹر لمبی گرین لائن منصوبے کے ساتھ ساتھ ضلع کی دیگر مرکزی شاہراؤں اور اندرونی شاہراؤں کی مرمت کے ساتھ ساتھ خوشنما سفری سہولتوں کے لئے شاہراؤں کے اطرا ف خوش رنگ پھول و پودے بھی لگائے جائیں گے ۔ اس ضمن میں آج بروز پیر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) فرحان غنی نے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ چورنگی،سخی حسن ،حیدری مارکیٹ ،5 اسٹار چورنگی ،شاہراہ زاہد نارتھ کراچی کا دورہ کیا اور موقع پر افسران کو ہدایتیں بھی دیں اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تجاوزات کو فوری طور پرہٹانے کے ساتھ حیدری مارکیٹ کے اطراف پتھارے اور چارجڈ پارکنگ کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی تاکہ مارکیٹ آنے والوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ کچرے کی منتقلی کے کام کو روزانہ کی بنیادپر انجام دیا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد مدثر شاہ ،ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل ذولفقار علی شاہ ،سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر صفائی کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب اور ماڈل ضلع بنانے کے لئے کاموں کومہمیز دے رہے ہیں جبکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی خصوصی آپریشن کئے جانے کی تجویز زیرِ غورہے یوں بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی اور ضلع کو کوڑے کرکٹ سے صاف کرنے کے کام میں تیزی آگئی ہے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور ڈپٹی کمشنر (سینٹرل ) فرحان غنی مشترکہ طور پر اس کارروائی کو مانیٹر کررہے ہیں۔ جبکہ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ افرادی قوت کے ساتھ دستیاب مشینری کا استعمال کرتے ہوئے رہاشی علاقوں اور بازاروں اور صنعتی علاقوں سے کوڑے کرکٹ کو باقاعدگی سے اُٹھارہاہے ۔ دوسری جانب ضلع وسطی کے مختلف علاقوں سے ناجائز تجاوزات اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ قائم کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے اور عوام کی آمد ورفت میں پریشانی کا سبب بننے کے خلاف بھی مشترکہ آپریشن کی تجویز زیرِ غورہے ۔



6th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر( سینٹرل )فرحان غنی کا اتوار کے روز بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کا ہنگامی دورہ مین شاہراؤں، پارکس و پلے گراونڈز کے اطراف صفائی،ستھرائی کا جائزہ لیا، پیچ ورک اور فٹ پاتھ کی مرمت کرنے کی ہدایت اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) سپرنٹنڈنگ انجینئر نازش رضا ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی نے چھٹی کے باوجود اتوار کے روز ضلع وسطی کے نارتھ ناظم آباد زون، نیوکراچی زون ، گلبرگ زون اور لیاقت آباد زونز کا ہنگامی دورہ کیا دونوں اہم افسران نے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے مین شاہراؤں، پارکس اور پلے گراؤنڈز کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ مین شاہراؤں ،لنک روڈز، پارکس اور پلے گراؤنڈزکے اطراف جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو فوری طور پر اُٹھایاجائے تاکہ بیک لاگ نہ بننے پائے۔جبکہ سڑکوں اور سائیڈ روڈز پر پڑے گڑھوں کو پُر کرنے کے لئے پیچ ورک اور فٹ پاتھوں کی مرمت فوری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ عوامی اجتماع کے دیگر مقامات اور بازاروں کے قریب صفائی کے بہتر انتظامات کے لئے موؤّر اقدامات کرنے پرزور دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے محکمہ باغات کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں ہونے والی شجرکاری مہم کے ثمرات نظر آرہے ہیں اور مختلف علاقوں میں لگائے گئے پودوں کی نشونما ظاہر ہونے لگی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جشنِ آزادی کے پیشِ نظر ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے لئے تمام زونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو اپنے اپنے زون کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کو مستعدرکھنے ،جبکہ عملے کی حاضری کو سو فیصد بنانے کے لئے غیر حاضر رہنے والے کارکنان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی ہدایت کی ۔ تاہم یہ بات بھی قابلِ توجہ ہے بلدیہ وسطی اپنے مالی اور دیگر مسائل کے باوجود چیئرمین ریحان ہاشمی خصوصی توجہ اور بہتر حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ہر طرح سے ضلع کو صاف ستھر ارکھنے کیلئے دن رات کاوشوں میں مصروف ہیں تاکہ عوام پریشانی سے دوچار نہ ہوں ۔ یہاں یہ بات بھی خارج اَز توجہ نہیں کہ بارش کا موسم ہے اور ہر گھڑی بارش کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر نالوں کی صفائی کو بھی جاری رکھا جارہاہے تاکہ بارش کے دوران کسی بھی یوسی میں عوام کو بارش کے پانی کی نکاسی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جشنِ آزدی کی تیاریوں کے سلسلے میں عوام کی سرگرمیاں بھی اپنے عروج پر ہیں جو بلدیاتی اداروں کی فوری توجہ چاہتی ہیں ایسے میں بلدیہ وسطی دوہری ذمہ داری پوری کرنے کے لئے بھر پور محنت اور توجہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں



5th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release