8th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی : ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو خوبصورت ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی کے ہمراہ شاہراہ الطاف حسین بریلوی ( لیاقت آباد ڈاکخانہ تا جہانگیر آباد ) پر بیوٹیفیکشن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ،سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی نازش رضا بھی موجود تھے ۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کراچی کا سب سے زیادہ خواندہ ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی آبادی والا ضلع بھی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو کراچی کا ماڈل ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی خارج امکان نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات خصوصاً انٹر سٹی اور کنٹریکٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی جانب سے ناجائز پارکنگ قائم کئے جانے کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے جس کے سد باب کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن نہایت ضروری ہے خصوصاً فلائی اوورز کے نیچے قائم کئے جانے والی پارکنگ کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے انہوں ٹرانسپورٹرز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیاں ہٹائیں وگرنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چائے کے ہوٹلوں اور پکوان سینٹرز کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے بلکہ عوام کی آمد و رفت میں بھی دشواریاں ہورہی ہیں۔ جبکہ فلائی اوورز کے نیچے انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو پارک کرنے کے لئے قبضہ کررکھا ہے اور باقاعدہ جنگلے بھی لگادئے ہیں ۔اس صورتِ حال میں ایک جانب تو سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ ہورہا ہے دوسری جانب عوام کو بھی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ مذکورہ ناجائز پارکنگ کے علاقوں سے کوئی گزر بھی نہیں سکتا۔ دیگر یہ کہ ڈینٹرز اور پینٹرز نے سڑکوں پر جو پرانی گاڑیاں کھڑی کردی ہیں وہ بھی مشکل کا سبب بن رہی ہیں۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر صٖفائی کے کام میں رکاوٹ اور دشواری پیدا ہورہی ہے ۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی نے اب ان تمام ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کاپختہ ارادہ کرلیاہے ۔ جبکہ ضلع کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے محکمہ باغات کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ جہاں جہاں ممکن ہو پھولوں کے پودے لگائے اور عوام کو ایک خوشگوار احساس میں شہری زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرے۔



8th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release