6th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلع کو صاف شفاف وسر سبز شاداب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا تعاون حاصل کر لیا ضلع وسطی میں اب میونسپل اورضلعی انتظامیہ مل کر ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشترکہ کام کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ماڈل ضلع بنانے کے لئے تگ و دو شروع کر دی ہے جبکہ آئندہ دو سالوں میں لوگوں کو بلدیاتی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے جس میں بلدیہ وسطی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر صاف ستھرے ماحول کے لئے کوڑے کرکٹ سے پاک ،اور پارکوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بہتر سفری سہولیات کے لئے 10 کلو میٹر لمبی گرین لائن منصوبے کے ساتھ ساتھ ضلع کی دیگر مرکزی شاہراؤں اور اندرونی شاہراؤں کی مرمت کے ساتھ ساتھ خوشنما سفری سہولتوں کے لئے شاہراؤں کے اطرا ف خوش رنگ پھول و پودے بھی لگائے جائیں گے ۔ اس ضمن میں آج بروز پیر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) فرحان غنی نے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ چورنگی،سخی حسن ،حیدری مارکیٹ ،5 اسٹار چورنگی ،شاہراہ زاہد نارتھ کراچی کا دورہ کیا اور موقع پر افسران کو ہدایتیں بھی دیں اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تجاوزات کو فوری طور پرہٹانے کے ساتھ حیدری مارکیٹ کے اطراف پتھارے اور چارجڈ پارکنگ کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی تاکہ مارکیٹ آنے والوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ کچرے کی منتقلی کے کام کو روزانہ کی بنیادپر انجام دیا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد مدثر شاہ ،ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل ذولفقار علی شاہ ،سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر صفائی کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب اور ماڈل ضلع بنانے کے لئے کاموں کومہمیز دے رہے ہیں جبکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی خصوصی آپریشن کئے جانے کی تجویز زیرِ غورہے یوں بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی اور ضلع کو کوڑے کرکٹ سے صاف کرنے کے کام میں تیزی آگئی ہے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور ڈپٹی کمشنر (سینٹرل ) فرحان غنی مشترکہ طور پر اس کارروائی کو مانیٹر کررہے ہیں۔ جبکہ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ افرادی قوت کے ساتھ دستیاب مشینری کا استعمال کرتے ہوئے رہاشی علاقوں اور بازاروں اور صنعتی علاقوں سے کوڑے کرکٹ کو باقاعدگی سے اُٹھارہاہے ۔ دوسری جانب ضلع وسطی کے مختلف علاقوں سے ناجائز تجاوزات اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ قائم کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے اور عوام کی آمد ورفت میں پریشانی کا سبب بننے کے خلاف بھی مشترکہ آپریشن کی تجویز زیرِ غورہے ۔



6th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release