4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کوششوں سے نیوکراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۴میں سیوریج لائن کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ، عوام کو گندگی سے پیداہونے والی پریشانیوں سے نجات۔ ریحان ہاشمی نے سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۴ میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کیا جبکہ یو پی سوسائٹی میں صرافہ مارکیٹ اور رہائشی علاقوں میں ڈالی جانے والی ۱۲انچ قطر کی تقریبا! دو ہزار .رننگ فٹ طویل سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر یونین کمیٹی ۱۴ کے وائس چیئرمین حبیب بھائی ،ایکسین نیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلا ت کے مطابق نیوکراچی سیکٹر الیون ای صرافہ مارکیٹ اور آس پاس کے علاقوں میں سیوریج کی مخدوش لائنوں سے رسنے والے گندے پانی کے تالاب اور بدبودار کیچڑ نے علاقہ مکینوں کو بے حد پریشانی سے دوچار کررکھا تھا۔ آمد ورفت میں پریشانی ایک عام سے بات تھی جبکہ بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی گندے پانی کے ٹھہرنے اور کیچڑ بن جانے کی وجہ سے بچوں کے کھیلنے کے لئے میدان بھی سیوریج کے پانی کی نذر ہو چکے تھے۔ صبح شام عوام کے آنے جانے میں پریشانی ، نمازیوں کے لئے گندے پانی کے چھینٹے پڑنے کا خدشہ آتی جاتی گاڑیوں سے گندے پانی اور کیچڑ کے اُڑنے کا خدشہ، یہ ساری مصیبتیں علاقہ مکین کئی ماہ سے بھگت رہے تھے۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ذاتی کاوشیں رنگ لائیں اور نیوکراچی سیکٹر الیون ای میں ۱۲ انچ قطر کی تقریباً دو ہزار فٹ رننگ طویل سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو یقیناًریلیف حاصل ہوگا ۔ سیوریج لائن کی تنصیب کی وجہ سے علاقہ سے گندے پانی کے جوہر ختم ہوجائیں گے اور تعفن زدہ گندگی کے ماحول سے نجات مل جائے گی۔ مذکورہ سیوریج لائن کی تنصیب میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے مکمل ٹیکنیکل سہولیات مہیا کی گئیںَیوں عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ طے ہوگیا۔ 




4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

KARACHI: At least 10,000 saplings will be planted in district central within three days and by December this year this number will go to one lac.
This was stated by DMC central Rehan Hashmi talking to media on Monday at his office, he further said that he will ask community to join this tree plantation which has been announced as “own Karachi green Karachi “.
He said all the elected members of MQM (P) will join and go to schools with an objective that school children join this tree plantation campaign with the name of “Own Karachi green Karachi”.
The Federal Minister for IT, Khalids Maqbool Siddiqi, today announced the campaign in Karachi “Own Karachi green Karachi” , Hashmi said. It is expected that collaboration with the common residents, traders, industrialists and the students will boost the campaign “Own Karachi green Karachi” and make this district central greener to provide healthy atmosphere to the citizens.





کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں شجرکاری مہم تواتر سے جاری ہے جس کے تحت کئی ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تحت'' درخت لگاؤ اپنے پیاروں کے نام''عوام سے زبردست پزیرائی حاصل کر چکی ہے .ریحان ہاشمی نے کہا کہ قومی سطح پر شجرکاری کی پالیسی بنی ہے تو بلدیہ وسطی بھی شجرکاری میں کسی سے پیچھے نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ’’اون کراچی ۔گرین کراچی‘‘ مہم کے تحت تین دن میں ضلع وسطی کے مختلف مقامات پر 10,000 ہزار پودے لگائے گی جبکہ دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کے محکمۂ باغات کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں خود بلدیہ وسطی کی اپنی نرسریز میں تیار کئے گئے پودوں کے علاوہ نجی نرسریوں سے بھی پودے خریدے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کے ایما پر کراچی میں پانچ ستمبر سے سات ستمبر تک’’ گرین کراچی۔اون کراچی‘‘ شجرکاری مہم کے اعلان کے بعد بلدیہ عظمی کراچی اور بلدیہ وسطی میں بھرپور شجرکاری مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری بھی اس سلسلے میں متحرک دکھائی دے رہے ہیں ،عباس جعفری نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا، پرنسپل اور اساتذہ سے شجرکاری مہم میں شرکت کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تاکہ طلبا و طالبات کی بڑے پیمانے پر شرکت شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں معاون رہے جبکہ عام شہریوں ،کھلاڑیوں، تاجر حضرات اور ضلع وسطی کے صنعت کاروں سے بھی شجرکاری مہم میں تعاون حاصل کرنے کا امکان ہے۔ 





3rd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

Dated:2nd September 2018

KARACHI: The DMC Central has announced to establish a park opposite Apsra apartments near Liaqatabad No 10. The artist kids from the vicinity will also be get involved in beautifying the park by their paintings on the wall of the overhead bridge running with the side of selected area for the park.
This was announced at a briefing given by DMC Central Chairman Rehan Hashmi to MQM Member of National & Provincial assemblies, Osama Qadri and Abbas Jaffery.
Hashmi told them that previously there was a garbage den which had been causing serious problems to rsidents, thus it was decided that garbage be removed and Green Island be established which would, later turn into a park.
Chairman apprised the members of assemblies that greenery campaign has been launched all over the district central to make environment less polluted.
He said besides this cleanliness campaign was in full swing for the last five days and strict vigilance was being kept in all the areas.




کراچی ( ) متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ قومی اسمبلی ،اسامہ قادری اور رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ لیاقت آباد زون،شاہراہ پاکستان پر اپسرا اپارٹمنٹ کے مقابل تعمیر ہونے والی گرین بیلٹ کا دورہ کیا جبکہ لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں کچرا کونڈیوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ضلع میں خوبصورتی پیداکرنے کے حوالے سے مختلف قابلِ عمل منصوبے تیار کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان ، متعلقہ یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ارکانِ اسمبلی کو ضلع وسطی کے مختلف مقامات پر خوبصورتی پیداکرنے کے لئے مجوزہ قابلِ عمل منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف زونز میں شاہراہوں اور سڑکوں کے ساتھ موجود دیواروں پر تصویر کشی کے شوقین مقامی بچوں سے تصاویر بنائی جائیں گی۔ اس طرح ایک جانب تو علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا تو دوسری جانب مقامی بچے اپنی بنائی ہوئی تصاویر کی حفاظت کرنے میں دلچسپی رکھیں گے۔ تاہم مجوّزہ منصوبے کے ابتدا میں دس نمبر لیاقت آباد کے نزدیک مین شاہراہِ پاکستان اپسرا اپارٹمنٹ کے مقابل گرین بیلٹ کے ساتھ اوور ہیڈ برج کی دیوار پر مقامی مصور بچوں کے ہاتھوں تصاویر بنانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے ۔ مذکورہ گرین بیلٹ کچرا کنڈی کو ختم کرکے ایک پارک کی صورت میں بنائی گئی ہے ۔ اس کی دیوار وں پر مقامی مصور بچوں سے شہری زندگی کے موضوعات پر تصاویر بنائی جائیں گی۔جو نہ صرف مقامی آبادی کے لئے توجہ کا باعث ہونگی بلکہ ماحول پر بہتر طور پر اثر انداز ہونگی۔ 





2nd Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں اہم مقامات کے اطراف صفائی رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ مساجد، امام بارگاہوں، دینی اجتماع کے مقامات ،اسکولوں اور کالجوں کے اطراف کچراجمع ہونے کی صورت میں کوتاہی برتنے والے عملے کے خلاف چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے تادیبی کارروائی کا انتباہ۔محکمۂ باغات کوپارکوں اور تفریحٰ مقامات کی بہتری اور نئے پودوں کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری۔ ابھی عیدِ قرباں کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور روزمرہ کچرا اُٹھانے کی مہم اپنے اختتام کو نہیں پہنچی تھی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ضلع وسطی کے اہم مقامات کے اطراف صفائی رکھنے کے احکامات جاری کردئے۔انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں، دینی اجتماع کے مراکز ، اسکولوں اور کالجوں کو خصوصی طور پر کوڑے کچرے سے پاک رکھنے کیلئے ہرممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی تاہم کسی بھی صورت میں کوتاہی کو برداشت نہ کرنے کا انتباہ کیا۔ واضح رہے کہ عبادت گاہیں اور تعلیمی ادارے عوامی اجتماع کے مراکز ہیں جہاں بیک وقت سینکڑوں اور کہیں کہیں ہزاروں کے تعداد میں خواتین و حضرات اور بچے موجود ہوتے ہیں۔ ایسے مقامات پر صفائی کا انتظام نہ ہونا یا کچرے کا اجتماع تعفّن کا باعث ہوتاہے ۔ ایسے ماحول میں نہ تو عبادت ہی پُرسکو ن طریقے سے کی جاسکتی ہے اور نہ ہی طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی اہم نکتے کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی نے پورے ضلع وسطی کے ہر یوسی چیئرمین اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے ہیڈز کو متنبہ کیا ہے کہ صفائی کے معیار اور تسلسل کو کسی صورت نہ گرنے دیا جائے اور ہر حال میں ضلع وسطی کو صاف شفاف اور ہرا بھرا رکھا جائے۔ اُدھرمحکمۂ باغات کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ضلع وسطی کے تباہ حال پارکوں اور تفریحی مقامات کو عوام کے لئے مزید پرکشش بنانے کے لئے اُن میں نئے پودوں کی فراہمی اور تزئین و آرائش کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ عوام کو اپنے گھروں کے قریب شام کے وقت خصوصاً صحت افزا ماحول میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ وقت گزارنے کے مواقع میسر آسکیں۔





1st Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر پانچ روزہ صفائی پروگرام پر تیزی سے عمل جاری ہے ، ضلع وسطی کے ہر گلی محلے اور شاہراہوں کی صفائی کے ساتھ چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافے پر زور دیا جارہاہے۔جبکہ چیئرمین ریحان ہاشمی مختلف یوسیز کا دورہ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشندد ڈپارٹمنٹ کو پانچ دن کے اندر ضلع وسطی کو ہر قسم کی گندگی سے پاک کرکے صاف شفاف بنانے کا الٹی میٹم اور فیول کوٹے میں اضافہ کے بعد گزشتہ دو روز میں ضلع وسطی سے50فیصد بیک لاگ (کوڑا کرکٹ ) کو ٹھکانے لگادیا گیا جبکہ بقیہ بیک لاگ (کچرے ) کو ٹھکانے لگانے کے لئے شب ورز ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ ساتھ تمام دستیاب وسائل بھی بروئے کار لائیں جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر کرنے پر زور دیا جارہاہے ۔ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ محکمۂ باغات کے تعاون سے ضلع کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بھرپور تگ و دو میں مصروف ہے ۔ مزید برآں چوراہوں پر نصب شدہ مختلف نمائشی اشیأ کی صفائی اور دھلائی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ چوراہوں پر نصب بڑے بڑے نمائشی مجسمے ماحول کی آلودگی اور گردو غبارکے جم جانے کی وجہ سے اپنی خوبصورتی کھورہے تھے۔ تاہم بلدیاتی کارکنوں کی محنت سے اب صاف اور خوبصورت بنائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ پارکوں کی صفائی اور پودوں کی تراش خراش درست کی جارہی ہے ۔ گھاس کی کٹائی اور نشستوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پارکوں کے اطراف میں صفائی جاری ہے۔ اُدھر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ نفسِ نفیس ضلع وسطی کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا، اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور صفائی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ 



31st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release