4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کوششوں سے نیوکراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۴میں سیوریج لائن کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ، عوام کو گندگی سے پیداہونے والی پریشانیوں سے نجات۔ ریحان ہاشمی نے سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۴ میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کیا جبکہ یو پی سوسائٹی میں صرافہ مارکیٹ اور رہائشی علاقوں میں ڈالی جانے والی ۱۲انچ قطر کی تقریبا! دو ہزار .رننگ فٹ طویل سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر یونین کمیٹی ۱۴ کے وائس چیئرمین حبیب بھائی ،ایکسین نیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلا ت کے مطابق نیوکراچی سیکٹر الیون ای صرافہ مارکیٹ اور آس پاس کے علاقوں میں سیوریج کی مخدوش لائنوں سے رسنے والے گندے پانی کے تالاب اور بدبودار کیچڑ نے علاقہ مکینوں کو بے حد پریشانی سے دوچار کررکھا تھا۔ آمد ورفت میں پریشانی ایک عام سے بات تھی جبکہ بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی گندے پانی کے ٹھہرنے اور کیچڑ بن جانے کی وجہ سے بچوں کے کھیلنے کے لئے میدان بھی سیوریج کے پانی کی نذر ہو چکے تھے۔ صبح شام عوام کے آنے جانے میں پریشانی ، نمازیوں کے لئے گندے پانی کے چھینٹے پڑنے کا خدشہ آتی جاتی گاڑیوں سے گندے پانی اور کیچڑ کے اُڑنے کا خدشہ، یہ ساری مصیبتیں علاقہ مکین کئی ماہ سے بھگت رہے تھے۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ذاتی کاوشیں رنگ لائیں اور نیوکراچی سیکٹر الیون ای میں ۱۲ انچ قطر کی تقریباً دو ہزار فٹ رننگ طویل سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو یقیناًریلیف حاصل ہوگا ۔ سیوریج لائن کی تنصیب کی وجہ سے علاقہ سے گندے پانی کے جوہر ختم ہوجائیں گے اور تعفن زدہ گندگی کے ماحول سے نجات مل جائے گی۔ مذکورہ سیوریج لائن کی تنصیب میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے مکمل ٹیکنیکل سہولیات مہیا کی گئیںَیوں عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ طے ہوگیا۔ 




4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release