1st Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں اہم مقامات کے اطراف صفائی رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ مساجد، امام بارگاہوں، دینی اجتماع کے مقامات ،اسکولوں اور کالجوں کے اطراف کچراجمع ہونے کی صورت میں کوتاہی برتنے والے عملے کے خلاف چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے تادیبی کارروائی کا انتباہ۔محکمۂ باغات کوپارکوں اور تفریحٰ مقامات کی بہتری اور نئے پودوں کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری۔ ابھی عیدِ قرباں کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور روزمرہ کچرا اُٹھانے کی مہم اپنے اختتام کو نہیں پہنچی تھی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ضلع وسطی کے اہم مقامات کے اطراف صفائی رکھنے کے احکامات جاری کردئے۔انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں، دینی اجتماع کے مراکز ، اسکولوں اور کالجوں کو خصوصی طور پر کوڑے کچرے سے پاک رکھنے کیلئے ہرممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی تاہم کسی بھی صورت میں کوتاہی کو برداشت نہ کرنے کا انتباہ کیا۔ واضح رہے کہ عبادت گاہیں اور تعلیمی ادارے عوامی اجتماع کے مراکز ہیں جہاں بیک وقت سینکڑوں اور کہیں کہیں ہزاروں کے تعداد میں خواتین و حضرات اور بچے موجود ہوتے ہیں۔ ایسے مقامات پر صفائی کا انتظام نہ ہونا یا کچرے کا اجتماع تعفّن کا باعث ہوتاہے ۔ ایسے ماحول میں نہ تو عبادت ہی پُرسکو ن طریقے سے کی جاسکتی ہے اور نہ ہی طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی اہم نکتے کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی نے پورے ضلع وسطی کے ہر یوسی چیئرمین اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے ہیڈز کو متنبہ کیا ہے کہ صفائی کے معیار اور تسلسل کو کسی صورت نہ گرنے دیا جائے اور ہر حال میں ضلع وسطی کو صاف شفاف اور ہرا بھرا رکھا جائے۔ اُدھرمحکمۂ باغات کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ضلع وسطی کے تباہ حال پارکوں اور تفریحی مقامات کو عوام کے لئے مزید پرکشش بنانے کے لئے اُن میں نئے پودوں کی فراہمی اور تزئین و آرائش کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ عوام کو اپنے گھروں کے قریب شام کے وقت خصوصاً صحت افزا ماحول میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ وقت گزارنے کے مواقع میسر آسکیں۔





1st Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release