8th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عاشورۂ محرام الحرام کے دوران شہادتِ امام حسین اور خانوادۂ رسول ﷺ کی مظلومیت کا ذکر کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس میں علمأ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے عزادارانِ حسین کی خدمت کے لئے تمام تر بلدیاتی انتظامات چاند رات سے قبل مکمل کرلینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اجلاس میں حق پرست رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری، میونسپل کمشنر (سینٹرل)وسیم سومرو،چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی عارف شاہ، اراکینِ کونسل بلدیہ وسطی ، بلدیاتی افسران مختلف مکاتبِ فکر کے علم�أ، جلوس کمیٹی ، اور مجالس و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریحان ہاشمی نے علمأ کی آمد پر اُن کا شکریہ اداکیا ، اُنکے مسائل بغور سُنے اور بلدیہ وسطی کی جانب سے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تمام تر بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے علمأ سے درخواست کی کہ وہ اپنی تقاریر میں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کے موضوعات پر گفتگو کریں ۔ انہوں نے تعصب کو ہوادینے والی کسی بھی بات سے احتراض کرنے پر زوردیا۔ ریحان ہاشمی پہلے ہی بلدیہ وسطی کے متعلقہ افسران کو محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کرچکے ہیں۔انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں، مجالس اور دیگر دینی اجتماعات کے مقامات کے اِرد گردا ور ان کو جانے والے راستوں پر گڑھوں کی بھرائی ، سڑکوں کی پیوند کاری اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے افسران کو متنبہ کرتے ہوئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی علاقے سے کوڑاکرکٹ جمع ہونے کی شکایت موصول نہ ہونے پائے وگرنہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے علمأ کو بتایا کہ بلدیہ وسطی کی جناب سے جلوس کے راستے کو نہ صرف صاف ستھرا رکھا جائے گا بلکہ اس کے راستے میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی تاکہ عزادارانِ حسین کو پیاس اور گرمی کی شدت سے بچایا جاسکے ۔تاہم ریحان ہاشمی نے عالمِ اسلام اور شہر کی موجودہ صورتِ حال کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے جلوس انتظامیہ کو خبردار کیا کہ شرپسند عناصر کی کسی بھی ممکنہ شرپسندی سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ افراد کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے کہ وہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور ذرابھی گڑبڑ کے آثار نظر آئیں تو پولیس و رینجرز کو فوری خبر کریں۔



8th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی میں شروع کی جانے والی سہہ روزہ شجرکاری مہم ’’اون کراچی ۔گرین کراچی‘‘ کے دوران بلدیہ وسطی میں تین دِن کے اندر ہزاروں پودے لگائے گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان لیبر ڈویژن نے بلدیہ وسطی میں چئیرمین ریحان ہاشمی کے تعاون سے مذکورہ شجرکاری بھر پور طریقے سے چلائی ۔تین دنوں میں بلدیہ وسطی کے تمام زونز کی تمام یوسیز میں شجرکاری کی گئی وائس چیئرمین سید شاکر علی شجرکاری مہم کے دوران اُن کے ہمرکاب رہے ۔ لیبر ڈویژن کے افسران اور کارکنان نے شجرکاری کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا۔ بلدیہ وسطی میں شجرکاری مہم میں ایم کیو ایم پاکستان کے عہدیداروں کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ساتھ تعاون شجرکاری میں معاون ثابت ہوئی ۔ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ، ڈپٹی کنوینر، ارکانِِ قومی و صوبائی اسمبلی ، وفاقی و صوبائی وزرأ اور میئرکراچی کی آمد اور ریحان ہاشمی کے ساتھ شجرکاری مہم میں شرکت بلدیہ وسطی کی ہریالی میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے ضلع وسطی میں بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کا دورہ کیا وہاں پودے لگائے اور طلبا و طالبات کو شجرکاری کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ انہیں شجرکاری مہم میں شریک کیا ، بلدیہ وسطی کا دورہ کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں ڈاکٹر. خالد مقبول صدیقی (کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، سینئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر اور رکنِ صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ڈپٹی کنوئنر کنور نوید ،رکنِ قومی اسمبلی اسامہ قادری، رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری اور میئرکراچی وسیم اختر شامل تھے۔ لیبر ڈویژن کے عہدیداران و افسران و کارکنان اور ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں، نے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا۔ محکمہ باغات نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چورنگی پر پھول اور پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافے کے لئے پودے لگائے۔ریحان ہاشمی نے شجرکاری مہم کے دوران ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے علمأ کرام، ڈاکٹر ، انجینئرز ، تاجروں اور صنعتکاروں کی ا نجمن اورشادی ہال کے مالکان کی تنظیم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطہ کیا ، جنہوں نے شجرکاری مہم میں اُن کا ساتھ دیا اور ضلع وسطی کو سرسبز بنانے میں تعاون کیا ۔ 



7th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام چلنے والے اسکولوں میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اِن تقاریب میں خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباوطالبات او ر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ستمبر کے شہدأ اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہمار ملّی فریضہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ستمبر ۱۹۶۵ ؁ء کی سترہ روزہ جنگ کے دوران ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔ اس جنگ میں پاکستان کی بحری ، برّی اور فضائی افواج نے اپنی بہادری کی دھاک سارے عالم پر بٹھادی۔ اس موقع پرطلبا و طالبات نے یومِ دفاع کے موضوع پر ٹیبلوز بھی پیش کئے ۔ جسے حاضرین نے سراہا اور اساتذہ کی جانب سے طلبا کو ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے تیارکرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ بعد ازاں ریحان ہاشمی نے اسکولوں میں پودے لگاکر ’’اون کراچی ۔ گرین کراچی ‘‘ کے نام سے جاری شجرکاری مہم سے طلبا کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے خلاف شجرکاری مؤثر ترین طریقۂ کار ہے۔انہوں نے نئی نسل کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے شہر اور ملک کو آلودگی سے پاک اور ہرابھرا رکھنے کیلئے شجرکاری کو اپنا مشغلہ بنائیں ۔ یہی وہ واحد طریقۂ کار ہے جو ہمارے ملک کی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ہوگا۔دوسری جانب شہدائے جنگ ستمبر اور پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف چوراہوں پر جنگ ستمبر میں بہادری کے کارنامے دکھانے والے پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بڑے بڑے بورڈز پر لگائی گئی ہیں۔



6th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

Dated: 05th Sep, 2018
KARACHI: The DMC Central Chairman Rehan Hashmi has said that “all sorts of municipal services and its sustainability is useless without the ownership of the community “.
He said this while talking to media on Wednesday at his office when asked about the tree plantation campaign in the name of “ own Karachi green Karachi “ and said unless the community is motivated to plant saplings this campaign can never be attained .
Rehan said at present along with our elected members started going to schools and community urging them to own the city and grow more and more trees so that the environmental pollution of the city could be minimized to some extent not fully, he added.
Chairman said we are facing shortage of machinery and funds to lift the garbage from the town, but Sindh government has not so far provided funds.
He said Muharram is very near and we need funds very soon so that cleanliness, greenery and garbage lifting could be done during Muharram.
Chairman further said that an acute water shortage is not motivating the citizens to participate in ownership of Karachi.
He said at a meeting of Ulemas yesterday Mayor had urged the Sindh government to provide funds before Muharram but Sindh government has not responded yet.

Chairman said several reminders have been sent to Sindh chief secretary in this regard.




کراچی ( ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ ، یونین کمیٹی نمبر6نیو کراچی میں ،جبکہ رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے ماڈل پارک ناظم آباد ضلع وسطی میں پودے لگا کر’’ اون کراچی ۔گرین کراچی ‘‘شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پروائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو ، متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ،اراکین کونسل بلدیہ وسطی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذ مہ داران و کارکنان اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ مذکورہ شجرکاری مہم کے دوران بلدیہ وسطی کی طرف سے دس ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ عوام میں شجرکاری کی اہمیت کا شعور جگانے کے لئے پودے مفت بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ ’’اون کراچی ۔ گرین‘‘ کراچی شجرکاری مہم کا مقصد ایک جانب تو شہر کی ہریالی میں اضافہ کرنا ہے تو دوسری جانب عوام میں شجرکاری سے دلچسپی پیداکرناہے۔ اس موقع پرخواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ شجرکاری ہمار قومی مسئلہ بن چکی ہے اس لئے ہر پاکستانی کو چاہئے کہ اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے۔عباس جعفری نے کہا کہ موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں شہروں کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ تاہم درخت اس آلودگی میں کم کرنے میں بہت معاون ہوتے ہیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بتایا کہ سہہ روزہ خصوصی شجرکاری مہم کے دوران دس ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ عوام میں شجرکاری سے دلچسپی پیداکرنے کے لئے سینکڑوں پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے سلسلے میں ہونے والی اُدھیڑ بُن نے ہریالی کو بہت نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے ضلع وسطی کے بہت سے ہرے بھرے درخت اور سبزے دار قطعۂ اراضی تعمیراتی منصوبوں کی زد پر آگئے۔یوں ضلع وسطی میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے ۔ ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شجرکاری مہم میں بلدیہ وسطی کا ساتھ دے کر ضلع وسطی کو ہرابھر ا اور سرسبز و شاداب بنائیں۔ 


5th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کوششوں سے نیوکراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۴میں سیوریج لائن کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ، عوام کو گندگی سے پیداہونے والی پریشانیوں سے نجات۔ ریحان ہاشمی نے سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۴ میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کیا جبکہ یو پی سوسائٹی میں صرافہ مارکیٹ اور رہائشی علاقوں میں ڈالی جانے والی ۱۲انچ قطر کی تقریبا! دو ہزار .رننگ فٹ طویل سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر یونین کمیٹی ۱۴ کے وائس چیئرمین حبیب بھائی ،ایکسین نیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلا ت کے مطابق نیوکراچی سیکٹر الیون ای صرافہ مارکیٹ اور آس پاس کے علاقوں میں سیوریج کی مخدوش لائنوں سے رسنے والے گندے پانی کے تالاب اور بدبودار کیچڑ نے علاقہ مکینوں کو بے حد پریشانی سے دوچار کررکھا تھا۔ آمد ورفت میں پریشانی ایک عام سے بات تھی جبکہ بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی گندے پانی کے ٹھہرنے اور کیچڑ بن جانے کی وجہ سے بچوں کے کھیلنے کے لئے میدان بھی سیوریج کے پانی کی نذر ہو چکے تھے۔ صبح شام عوام کے آنے جانے میں پریشانی ، نمازیوں کے لئے گندے پانی کے چھینٹے پڑنے کا خدشہ آتی جاتی گاڑیوں سے گندے پانی اور کیچڑ کے اُڑنے کا خدشہ، یہ ساری مصیبتیں علاقہ مکین کئی ماہ سے بھگت رہے تھے۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ذاتی کاوشیں رنگ لائیں اور نیوکراچی سیکٹر الیون ای میں ۱۲ انچ قطر کی تقریباً دو ہزار فٹ رننگ طویل سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو یقیناًریلیف حاصل ہوگا ۔ سیوریج لائن کی تنصیب کی وجہ سے علاقہ سے گندے پانی کے جوہر ختم ہوجائیں گے اور تعفن زدہ گندگی کے ماحول سے نجات مل جائے گی۔ مذکورہ سیوریج لائن کی تنصیب میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے مکمل ٹیکنیکل سہولیات مہیا کی گئیںَیوں عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ طے ہوگیا۔ 




4th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release