7th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی میں شروع کی جانے والی سہہ روزہ شجرکاری مہم ’’اون کراچی ۔گرین کراچی‘‘ کے دوران بلدیہ وسطی میں تین دِن کے اندر ہزاروں پودے لگائے گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان لیبر ڈویژن نے بلدیہ وسطی میں چئیرمین ریحان ہاشمی کے تعاون سے مذکورہ شجرکاری بھر پور طریقے سے چلائی ۔تین دنوں میں بلدیہ وسطی کے تمام زونز کی تمام یوسیز میں شجرکاری کی گئی وائس چیئرمین سید شاکر علی شجرکاری مہم کے دوران اُن کے ہمرکاب رہے ۔ لیبر ڈویژن کے افسران اور کارکنان نے شجرکاری کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا۔ بلدیہ وسطی میں شجرکاری مہم میں ایم کیو ایم پاکستان کے عہدیداروں کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ساتھ تعاون شجرکاری میں معاون ثابت ہوئی ۔ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ، ڈپٹی کنوینر، ارکانِِ قومی و صوبائی اسمبلی ، وفاقی و صوبائی وزرأ اور میئرکراچی کی آمد اور ریحان ہاشمی کے ساتھ شجرکاری مہم میں شرکت بلدیہ وسطی کی ہریالی میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے ضلع وسطی میں بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کا دورہ کیا وہاں پودے لگائے اور طلبا و طالبات کو شجرکاری کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ انہیں شجرکاری مہم میں شریک کیا ، بلدیہ وسطی کا دورہ کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں ڈاکٹر. خالد مقبول صدیقی (کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، سینئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر اور رکنِ صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ڈپٹی کنوئنر کنور نوید ،رکنِ قومی اسمبلی اسامہ قادری، رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری اور میئرکراچی وسیم اختر شامل تھے۔ لیبر ڈویژن کے عہدیداران و افسران و کارکنان اور ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں، نے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا۔ محکمہ باغات نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چورنگی پر پھول اور پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافے کے لئے پودے لگائے۔ریحان ہاشمی نے شجرکاری مہم کے دوران ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے علمأ کرام، ڈاکٹر ، انجینئرز ، تاجروں اور صنعتکاروں کی ا نجمن اورشادی ہال کے مالکان کی تنظیم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطہ کیا ، جنہوں نے شجرکاری مہم میں اُن کا ساتھ دیا اور ضلع وسطی کو سرسبز بنانے میں تعاون کیا ۔ 



7th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release