30th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بلدیہ کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کی حالت بہتر بنانے پر کمر بستہ، طلبا کی حاضری اور استاتذہ کی کارکاردگی بہتر بنانے پر زور۔ مختلف اسکولوں میں برقی پنکھے اور واٹر کولرز کی فراہمی ۔ تفصیلات کے مطابق ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کی خستہ حالی اور تعلیمی معیار کو لے کر سنجیدہ ہیں اور چاہتے ہیں اِن اسکولوں کا تعلیمی معیار اس قدر بلند ہو جائے کہ نہ صرف موجودہ طلبا و طالبات کی حاضری سو فیصد ہوجائے بلکہ نجی اسکولوں کے بچے بھی یہاں داخلہ لینے کی خواہش کریں۔ریحان ہاشمی نے گزشتہ روز چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی تابش جیلانی کے ہمراہ لیاقت آباد زون کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا انہوں نے اسکولوں کی عماروتوں کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے انکی درستگی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا اور اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اساتذہ سے بہتر ین تعلیمی خدمات اور تعلیمی ماحول پیداکرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ذہانت کسی کی جاگیر نہیں، سرکاری اسکولوں کے طلبا بھی اُتنے ہی ذہین ہوتے ہیں جتنے کہ بہتر نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات۔ لیکن وسائل اور ذرائع کی کمی مانع رہتی ہے ۔ تاہم انہوں نے وسائل کی کمی کو تعلیمی معیار اور طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو ابھارنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دینے کا عزم کررکھا ہے اور مسلسل جدو جہد کے ذریعے ضلع وسطی کے طلبا و طالبات کی کارکردگی کو سامنے لانے کے لئے اسکول انتظامیہ کو سخت محنت کرنے کی ہدایت کی۔ 



30th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) نارتھ کراچی میں واقع نجی اسکول نے نئی شجرکاری مہم شروع کردی ، شجرکاری کا افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ پودے اور درخت انسانوں کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ موجودہ صنعتی ترقی کے دورمیں کہ جب تمام دنیا صنعتی اداروں اور برقی آلات سے پیداہونے والی فضائی آلودگی سے دوچارہے ، درخت ماحول کو آ لودگی سے بچانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار تبدیلی کاباعث بن سکتے ہیں۔کیونکہ درخت اور پودے آکسیجن پیداکرتے ہیں ،عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے کی ضرور ت ہے اور پودے لگاتے ہوئے اس بات کا خا ص طور پر خیال رکھا جائے کے وہ پودے لگائے جائیں کے جس کے فوائد آج اور آنے والی نسل کو پہنچ سکیں چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ امل تاس ،نیم،گل مہر ،پیپل کے پودے لگائے جائیں ۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل نے شجرکاری مہم شروع کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد نئی نسل میں درختوں اور سبزے کی اہمیت اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن میں شجرکاری اور پودوں سے محبت پیداکرناہے۔ 


29th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو کا حاجی مرید گوٹھ میں صفائی اور تعلیمی معاملات کی کاکردگی ملاحظہ کرنے کے لئے دورہ کیا۔علاقہ مکینوں سے انکے مسائل اور بلدیاتی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد وسیم سومرو نے حاجی مرید گوٹھ یوسی ۴۴؍کا دورہ کیا۔ سپرٹینڈنگ انجینئر نازش رضا اور ڈائریکٹرM&E غفار شیخ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر صفائی کے انتظامات اور سینٹری ورکرز کی کارکردگی بھی زیرِ غور آئی۔ تاہم مختلف مقامات پر بنائی گئی کچرا کنڈیوں کے مقامات کو تبدیل کرنے اور روزآنہ کی بنیاد پر کچرے کوباقاعدگی سے ٹھکانے لگانے کی حکمتِ عملی کو بہتر اور مزید مؤثر کرنے کے امکانات پر استفسار کیا گیا۔ موقع پر موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم سومرو نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کو بہتر شہری اور معاشرتی ماحول مہیاکرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل ، جو کہ ضرورت سے کم ہیں،خصوصی حکمتِ عملی کے تحت استعمال کررہی ہے تاکہ عوام کی خدمت میں کسی طورکمی نہ آئے۔ وسیم سومروضلع وسطی میں بلدیاتی عملے کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔



28th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں عملہ کی حاضری اور ڈیوٹی پر موجودگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں جاری فزیکل اسکروٹنی کا سلسلہ دراصل بلدیاتی عملہ کی کارکردگی اور خدمات میں بہتر ی پیداکرنا ہے ، غیر حاضر رہنے، سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے بھی ضروری تھے تاکہ چند کالی بھیڑیں پورے ڈپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث نہ بن سکیں ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مذکورہ اسکروٹنی کے خلاف اُٹھنے والے اعتراض پر وضاحت کرتے ہوئے کہا۔ وہ اپنے آفس میں آئے ہوئے پریس اورمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے کی بدنامی کا باعث ملازمین میں شامل کالی بھیڑیں ہوتی ہیں جن کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرنا ضروری ہوتاہے ۔ بلدیہ وسطی میں بھی ایسی ہی کالی بھیڑوں کی تلاش اور بیخ کنی کے سلسلے میں ملازمین کی فزیکل اسکروٹنی شروع کی گئی ہے جس سے کسی بھی ذمہ دار اور دیانتدار ملازم کی نوکری کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔یوں بھی ایمانداری سے کام کرنے والوں کے دلوں کو کسی قسم کا دھڑکا نہیں ہوناچاہئے۔انہوں نے یقین دلایا کہ مذکورہ کاروائی صرف اور صرف بلدیہ وسطی کے ملازمین کی کارکردگی اور روزآنہ حاضری کو بہتر بنانے کے لئے کی جارہی ہے ۔تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کی جاسکے۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں ملازمین کی حاضری کو چیک کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بہت سے غیر حاضر رہنے کے عادی اور اپنی ذمہ داریاں اداکرنے میں تساہل سے کام لینے والے ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اُنہیں اپنی غیر تسلی بخش کارکردگی اور غیر حاضری کا خمیازہ بھگتنے کا خطرہ سر پر منڈلاتا نظر آرہا ہے ۔ اور وہ مختلف ذرائع سے احتجاج کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ تاہم بلدیہ وسطی اپنے کسی بھی مثبت اقدام سے پیچھے نہیں ہٹے گی کیونکہ یہ ادارے اور ملازمین کی عزت اور وقار کا مسئلہ ہے ۔ 



27th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ شہری زندگی کا حُسن صاف ستھری گلیوں اورہرے بھرے محلوں سے ہے، صفائی کا نظام کسی بھی معاشرے کے عوام کے لئے بہتر یا بُری ذہنی کیفیت کا پیش خیمہ ہوتاہے۔ وہ ضلع وسطی کے مختلف زونز کے دورے کے موقع پر بلدیاتی افسران و عملے سے گفتگو کررہے تھے۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے عملے کو کارکردگی بہتر بنانے کے ہدایات کرتے ہوئے انہوں نے کہا صفائی کے معاملات میں سستی اور کاہلی کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ بلدیہ وسطی کے تمام زونز کے تمام یوسیز کو صاف ستھرارکھنے اور روزآنہ کی بنیاد پر کچرا اُٹھانے میں تندہی اور چابکدسستی سے کام لیا جائے تاکہ عوام بہتر فضاء اور صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں۔واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں کا وجود ہی عوام کو بہتر شہری اور معاشرتی فضاء و ماحول مہیاکرنے کے لئے عمل میں لایا گیا ۔ اس لئے لازمی ہے کہ بلدیاتی ادارے عوام کو نہ صرف صاف ستھری گلیاں اور سڑکیں مہیاکریں بلکہ محلوں میں شجرکاری کے ذریعے ہریالی بھی پیداکریں تاکہ معاشرے کی فضاء میں ایک گونہ تازگی کا احساس جاگتارہے اور عوام فرحت بخش ہوا میں سانس لے سکیں۔ بلدیہ وسطی میں بھی عوام کو بہتر رہائشی ماحول مہیاکرنے کے لئے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر محکمہ صحت اور صفائی مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ 



26th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release