29th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) نارتھ کراچی میں واقع نجی اسکول نے نئی شجرکاری مہم شروع کردی ، شجرکاری کا افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ پودے اور درخت انسانوں کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ موجودہ صنعتی ترقی کے دورمیں کہ جب تمام دنیا صنعتی اداروں اور برقی آلات سے پیداہونے والی فضائی آلودگی سے دوچارہے ، درخت ماحول کو آ لودگی سے بچانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار تبدیلی کاباعث بن سکتے ہیں۔کیونکہ درخت اور پودے آکسیجن پیداکرتے ہیں ،عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے کی ضرور ت ہے اور پودے لگاتے ہوئے اس بات کا خا ص طور پر خیال رکھا جائے کے وہ پودے لگائے جائیں کے جس کے فوائد آج اور آنے والی نسل کو پہنچ سکیں چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ امل تاس ،نیم،گل مہر ،پیپل کے پودے لگائے جائیں ۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل نے شجرکاری مہم شروع کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد نئی نسل میں درختوں اور سبزے کی اہمیت اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن میں شجرکاری اور پودوں سے محبت پیداکرناہے۔
29th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release