30th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بلدیہ کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کی حالت بہتر بنانے پر کمر بستہ، طلبا کی حاضری اور استاتذہ کی کارکاردگی بہتر بنانے پر زور۔ مختلف اسکولوں میں برقی پنکھے اور واٹر کولرز کی فراہمی ۔ تفصیلات کے مطابق ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کی خستہ حالی اور تعلیمی معیار کو لے کر سنجیدہ ہیں اور چاہتے ہیں اِن اسکولوں کا تعلیمی معیار اس قدر بلند ہو جائے کہ نہ صرف موجودہ طلبا و طالبات کی حاضری سو فیصد ہوجائے بلکہ نجی اسکولوں کے بچے بھی یہاں داخلہ لینے کی خواہش کریں۔ریحان ہاشمی نے گزشتہ روز چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی تابش جیلانی کے ہمراہ لیاقت آباد زون کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا انہوں نے اسکولوں کی عماروتوں کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے انکی درستگی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا اور اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اساتذہ سے بہتر ین تعلیمی خدمات اور تعلیمی ماحول پیداکرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ذہانت کسی کی جاگیر نہیں، سرکاری اسکولوں کے طلبا بھی اُتنے ہی ذہین ہوتے ہیں جتنے کہ بہتر نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات۔ لیکن وسائل اور ذرائع کی کمی مانع رہتی ہے ۔ تاہم انہوں نے وسائل کی کمی کو تعلیمی معیار اور طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو ابھارنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دینے کا عزم کررکھا ہے اور مسلسل جدو جہد کے ذریعے ضلع وسطی کے طلبا و طالبات کی کارکردگی کو سامنے لانے کے لئے اسکول انتظامیہ کو سخت محنت کرنے کی ہدایت کی۔ 



30th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release