2nd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release
KARACHI: Keeping in
view the acute water shortage in district central Karachi drinking water pipe
line 1800 running feet is being laid down in North Nazimabad Block N at a cost
of Rs 9.5 lcs cost borne by DMC central from its own funds .
The MQM (P) Rabita
committee member and DMC Central chairman Rehan Hashmi were managing this
project for the betterment of the area people.
Chairman said there
was a paucity of funds whenever funds will be available water pipe line will be
laid down in other parts of district central .
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ پینے کا صاف پانی عوام کا بنیادی حق ہے ، حق پرست بلدیاتی نمائندے بلدیہ وسطی کے عوام کی مشکلات حل کرنے میں ہر لمحہ ساتھ ہیں ۔ تاہم پینے کا صاف پانی فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اور کراچی کی عوام کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔وہ رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) زاہد منصوری کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 23 نارتھ ناظم آباد بلاک این اور ایم کے درمیان ڈالی جانے والی ۴ انچ قطر کی P.Eواٹر لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کر رہے تھے ۔مزکورہ پائپ لائن کی تنصیب پر تقریبانو لاکھ پچاس ہزار روپے لاگت آئے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے منتخب بلدیاتی نمائندے ہر لمحہ بلدیہ وسطی کے عوام کے مسائل کے حل کرنے میں ساتھ دیتے ہیں اور منتخب نمائندے ہی عوام کی مشکلات کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین شہروز بھی موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کیا کہ بلدیہ وسطی اپنی عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروے کار لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کراچی کے عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے کیونکہ آج بھی کراچی کے بہت سے علاقوں میں پانی کی قلّت برقرار ہے اِن علاقوں میں ضلع وسطی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کراچی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا کہ باشندگانِ کراچی کو پانی کی فراہمی میں کوتاہی نہ برتی جائے اور جلد از جلد پانی کی سپلائی بحال کی جائے ۔واضع رہے کہ فراہمی آب و نکاسی آب کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے لیکن اس کی عدم توجہی کی بناپربیشتر علاقوں میں عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں جس کے پیش نظر بلدیہ وسطی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فریضہ انجام دے رہی ہے بلدیہ وسطی ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں بفر زون ،نارتھ ناظم آ با د،گلبہار لیاقت آ با دشامل ہیں، میں اپنے بجٹ سے فراہمی آب و نکاسی آب کی لائنوں کی مرمت اور نئی لائنوں کی تنصیب کے کام کرواچکی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں جاری ہیں۔
2nd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release