6th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 14کا تفصیلی دورہ ،الحرا پارک ،محمد بن قاسم گراؤنڈ اور انڈا موڑ پر قائم تجاوازات کا جائزہ ۔ یونین کمیٹی نمبر14کے وائس چیئرمین عفان سلیم نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو یوسی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جبکہ یوسی میں قائم ہونے والی تجاوزات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاکہ تجاوزات کسی بھی شکل میں ہوں سڑکوں کی خوبصورتی میں بد نما داغ ہوتی ہیں جنھیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیئے انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنائے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے دوران گرین بیلٹ پر ہزاروں پودے لگائے جارہے ہیں جبکہ چورنگیوں پر بیوٹی فکیشن کے کام بھی جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں عائشہ منزل تا یسین آباد تک بیوٹی فیکشن کا کام جاری ہے جبکہ سڑکوں پر قائم پتھاروں اور تجاوزات کو ختم کرکے ٹوٹ پھوٹ جانے والے فٹ پاتھوں کی مرمت بھی کی جارہی ہے اس موقع وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنی عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے انہوں نے محکمہ باغات کے افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ یوسی14 میں قائم محمد بن گراؤنڈ اور الحرا پارک کی تزئین و آرائش کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام سستی تفریح سے استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی تفریح کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔



6th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد سے نمک بینک بفرزون تک ڈبل روڈ کی صفائی جاری۔ سڑک کے ساتھ بہنے والے خستہ حال سیوریج نالے کی مرمت اور گرین بیلٹ میں پودے لگانے کے لئے اقدامات۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مذکورہ سڑک کا دورہ کیا اور بلدیہ وسطی کے عملے کی جانب سے ہونے والے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو،یونین کمیٹی نمبر۲۴ کے چیئرمین عبدالکریم یوسف زئی ،XEN بلدیہ وسطی نازش رضا،و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد زون کے علاقے یونین کمیٹی نمبر۲۴ پیپلز چورنگی سے نمک بینک بفرزون تک کی ڈبل روڈ کو پانی کی لائن ڈالنے کے بعد کھودی گئی سڑک واٹر بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے کافی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار تھی کیونکہ واٹر بورڈ کے عملے نے سڑک کھودنے کے بعد کھدائی سے پیدا ہونے والے ملبے اور مٹی کو برابر کرنے کے بجائے یوں ہی بکھرا چھوڑ دِیا جبکہ کھودی گئی سڑک کو دوبارہ تعمیر بھی نہیں کیا۔ جس کے سبب نہ صرف یہاں سے گزرنے والی ویگنوں، رکشوں ، کاروں اور موٹر سائکل سواروں کو دشواری کا سامنا تھا بلکہ علاقہ مکین بھی خستہ حال سڑک سے اُٹھنے والی دُھول سے مشکلات کا شکار تھے۔دھول مٹی ایک جانب تو سانس کی بیماری کا سبب بن رہی ہے جبکہ گھر، فلیٹس اور دکانیں گرد سے اَٹی جارہی ہیں۔ اس پریشان کُن صورتِ حال کومدِّ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے اخراجات پر مذکورہ سڑک کی صفائی کے احکامات جاری کردئے ہیں جبکہ سڑک کے ساتھ بہنے والے سیوریج نالے کی خستہ حالی کی درستگی اور گرین بیلٹ کی خوبصورتی کے لئے پودے اور سبزہ لگانے کے لئے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ مذکور سڑک واٹر بورڈ کی جانب سے کھدائی اورخستہ حالی کا شکار ہونے سے قبل چلتی ہوئی سڑک تھی جس پر ویگنیں، رکشہ، چنگچی رکشہ، نجی کاریں اور موٹر سائیکلوں کے علاوہ ٹرک اور ٹرالر بھی چلتے تھے لیکن واٹر بورڈ کی نااہلی نے نہ صرف سڑک کو برباد کردیا بلکہ علاقہ مکینوں کا سکون بھی بربادکردیا جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی حالیہ کوششوں سے اُمید کی جاسکتی ہے کہ مذکورہ سڑک عام ٹریفک کے لئے دوبارہ قابلِ استعمال اور بہتر ہو جائے گی ۔ 



5th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی یونین کمیٹی نمبر ۳۴ کریم آباد میں ڈھائی ہزار رننگ فٹ پانی کے پائپ لائین بچادی گئی۔ پانی کی نئی لائن کی تنصیب علاقہ مکینوں کے لئے پانی کی اضافی فراہمی میں معاون ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے علاقے کریم آباد یونین کمیٹی نمبر ۳۴ میں پانی کی قلت دورکرنے اور عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے پانی کی نئی پائپ لائن بچھانے کاکام مکمل ہوگیا۔ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پائپ لائن بچھانے کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود انجینئر ز اور ورکرز کو ہدیات کی کہ عوام کی خدمت کے کسی کام میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اس موقع پر چیئرمین یوسی ۳۴؍سہیل وایانی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ یونین کمیٹی نمبر۳۴کریم آباد میں شاپنگ سینٹر سے لال مسجد تک نو تنصیب شدہ 6'' انچ قطر کی پی وی پائپ لائن کی طوالت ڈھائی ہزار رننگ فٹ ہے ۔یہ پائپ لائن شاہراہِ پاکستان سے گزرنے والی بڑی پائپ لائن سے جوڑی گئی ہے ۔ اس پائپ لائن کی تنصیب کے بعدکریم آباد یوسی 24 کے مکین پینے کے پانی کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گیمزکورہ پائپ لائن کی تنصیب سے پانی کی قلّت کے حوالے سے دو سو (۲۰۰) سے زائد گھروں مکینوں کی شکایات دور ہوجائیگی 



4th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کی ایک ایک گلی کوچہ کو آئینے کی طرح صاف و شفاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی عوام کی خدمت میں حائل نہیں ہوگی وہ ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد زون اور گلبرگ زون میں ہیوی مشینری کے زریعے کچرا اٹھانے اور صفائی کے کام کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پرمتعلقہ یوسی چیئرمین ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں کا واحد محور حق پرست بلدیاتی نمائندے ہی جو عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور انھیں حل کرنے کے لئے شب و روز کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہی نہیں ہمارا گھر ہے اسے صاف اور شفاف بنانا ہماری ااوّلین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی بے توجہی اور فنڈز کی کمی کے باوجود حق پرست بلدیاتی قیادت نامساعد حالات میں بہترین منصوبہ بندی کے تحت بلدیاتی معاملات چلارہے ہیں اور ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے میں شب و روز کوشان ہیں ۔ بعد ازاں انہوں نے طاہر ولا چورنگی کے اطراف گرین بیلٹ پر محکمہ پارک کی جانب سے بیوٹی فکیشن کے کام کا معائنہ کیا ۔ واضح رہے کہ کراچی میں برسوں سے صفائی اور بلدیاتی خدمات کے معاملات صرف حکومتِ سندھ کی جانب سے شہری حکومت کے فنڈز میں کمی کرنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔تاہم یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکریں، ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو کراچی کا سب سے زیادہ شفاف ترین ضلع بناناچاہتے ہیں اور وہ شب و روز اِس تگ و دو میں مصروف ہیں کہ کس طرح اپنے ضلع کے ہر زون و یوسی کو اپنی اپنی سطح پر صفائی کا بہتر نمونہ بنادیں۔ 



1st Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ ہرکارکن بلا امتیاز عہدہ اختیار بلدیہ وسطی کا اثاثہ ہے۔بلدیہ وسطی کو اپنے ورکرز کی خدمات اور اہمیت کا بہ خوبی اندازہ ہے ۔بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت اور ضلع کی صفائی میں مصروف رہتاہے۔وہ عباسی شہید اسپتال میں ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے تین خاکروبوں حنیف مسیح، ہیری مسیح اور یعقوب مسیح کی عیادت کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ ملازمین، افسران اور ماتحت عملے کے درمیان باہمی تعاون کے بغیر کامیابی سے نہیں چل سکتا۔ بلدیہ وسطی اپنے ہر افسر اور کارکن کو اثاثہ سمجھتی ہے ۔انہوں نے زخمی خاکروبوں کی عیادت کی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے اُن کی کیفیت کے بارے میں استفسار کیا اور توجہ کے ساتھ علاج کرنے کی ہدایت کی۔ مذکورہ خاکروب آج ۳۱؍اکتوبر کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شاہراہِ پاکستان پر عائشہ منزل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔انہیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں دو خاکروبوں کو ضروری طبی امداد کے بعد رُخصت کردیا گیا جبکہ ایک خاکروب کو ایمرجنسی میں داخل کرلیا گیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ناگہانی حادثات سے بچنے کے لئے پیش بندی کی جائے تاکہ قیمتی جانوں کے جانے کا خطرہ نہ ہو۔



31st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release