6th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 14کا تفصیلی دورہ ،الحرا پارک ،محمد بن قاسم گراؤنڈ اور انڈا موڑ پر قائم تجاوازات کا جائزہ ۔ یونین کمیٹی نمبر14کے وائس چیئرمین عفان سلیم نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو یوسی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جبکہ یوسی میں قائم ہونے والی تجاوزات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاکہ تجاوزات کسی بھی شکل میں ہوں سڑکوں کی خوبصورتی میں بد نما داغ ہوتی ہیں جنھیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیئے انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنائے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے دوران گرین بیلٹ پر ہزاروں پودے لگائے جارہے ہیں جبکہ چورنگیوں پر بیوٹی فکیشن کے کام بھی جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں عائشہ منزل تا یسین آباد تک بیوٹی فیکشن کا کام جاری ہے جبکہ سڑکوں پر قائم پتھاروں اور تجاوزات کو ختم کرکے ٹوٹ پھوٹ جانے والے فٹ پاتھوں کی مرمت بھی کی جارہی ہے اس موقع وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنی عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے انہوں نے محکمہ باغات کے افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ یوسی14 میں قائم محمد بن گراؤنڈ اور الحرا پارک کی تزئین و آرائش کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام سستی تفریح سے استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی تفریح کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔



6th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release