31st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ ہرکارکن بلا امتیاز عہدہ اختیار بلدیہ وسطی کا اثاثہ ہے۔بلدیہ وسطی کو اپنے ورکرز کی خدمات اور اہمیت کا بہ خوبی اندازہ ہے ۔بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت اور ضلع کی صفائی میں مصروف رہتاہے۔وہ عباسی شہید اسپتال میں ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے تین خاکروبوں حنیف مسیح، ہیری مسیح اور یعقوب مسیح کی عیادت کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ ملازمین، افسران اور ماتحت عملے کے درمیان باہمی تعاون کے بغیر کامیابی سے نہیں چل سکتا۔ بلدیہ وسطی اپنے ہر افسر اور کارکن کو اثاثہ سمجھتی ہے ۔انہوں نے زخمی خاکروبوں کی عیادت کی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے اُن کی کیفیت کے بارے میں استفسار کیا اور توجہ کے ساتھ علاج کرنے کی ہدایت کی۔ مذکورہ خاکروب آج ۳۱؍اکتوبر کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شاہراہِ پاکستان پر عائشہ منزل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔انہیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں دو خاکروبوں کو ضروری طبی امداد کے بعد رُخصت کردیا گیا جبکہ ایک خاکروب کو ایمرجنسی میں داخل کرلیا گیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ناگہانی حادثات سے بچنے کے لئے پیش بندی کی جائے تاکہ قیمتی جانوں کے جانے کا خطرہ نہ ہو۔



31st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release