9th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit Nagan Chowrangi


ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ریحان ہاشمی

ضلع وسطی میں ڈینگی فیور آگاہی واک کے شرکاء سے گفتگو 

مورخہ : 10 / نومبر 2016 ء
کراچی ( ) بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کو ڈینگی بخار سے بچاؤ اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ڈینگی'' آگاہی واک ''کا اہتمام کیا گیا ۔ڈینگی ''آگاہی واک'' کا مقصد عوام کو ڈینگی وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ اور ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احیتاطی تدابیر ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس کو ڈینگی بخار کی وجوہات اس کے نقصانات اور بچاؤ کے لئے کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ، وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ڈینگی سے بچاؤ کے موئثر طریقوں کو اپنا کر ہم خود کو اور اپنے بچوں کو ڈینگی جیسے جان لیوا مرض سے بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنی عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے سید شاکر علی نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر یونین کمیٹی کی سطح پر باقائدہ اینٹی ڈینگی اسپرے مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ اسپرے مہم کے دوران پینے کے پانی اور کھانے کے برتنوں کو ڈھانک کر رکھیں جبکہ کسی بھی جگہ پانی کا اجتماع نہ ہونے دیا جائے کیونکہ ڈینگی کا لاروا رکے ہوئے پانی میں پیدا ہوتا ہے ڈینگی ''آگاہی واک'' کا اہتمام محکمہ طب و صحت بلدیہ وسطی نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر کیا ڈینگی'' آگاہی واک ''بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر سے شروع ہوکر ناظم �آباد چورنگی پر اختتام ہوئی ''ڈینگی آگاہی واک ''میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے ، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر حامد مصطفی ، بلدیہ وسطی کے اسکولوں کے اساتزہ، طلباء طالبات ،طب و صحت کا عملہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک کے اختتام پر ڈینگی وائرس اسپرے مہم کاچیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور علاقائی بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ اسپرے مہم کا افتتاح کیا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی ناظم آباد اور لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں آج اسپرے مہم کی جارہی ہے ۔ 

جاری کردہ 

عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی) 




8th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Youth Affair


بلدیہ وسطی میں مختلف خدمات کے لئے یوتھ افیئرکے ارکان کی کمیٹیوں کی تشکیل ۔ریحان ہاشمی کا انقلابی اقدام 
نوجوان ہی کسی قوم کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ضلع وسطی کے نوجوان اس بات کو ثابت کر دیگے،ریحان ہاشمی کی امید 

مورخہ۰۸ /نومبر ۲۰۱۶ء ؁

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ جدید علوم سے آراستہ نوجوانوں سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر معاشرے ،قوم، ا ور ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے ایسا کام کریں جس کے مثبت نتائج نظر آئیں اسکے لئے عملی مظاہرہ نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں فوکل پرسن ڈسٹرکٹ سینٹرل یوتھ افیئر ناصر زیدی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر برگیڈیئر (ر)ڈاکٹر راشد،سید مصدق مرزا، یونین کمیٹی 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،یوسی 23 کے چیئرمین شاہ روز ،یوسی 31 کے چیئرمین خرم فرحان، ڈسٹرکٹ کونسلر ز جبکہ یوتھ افیئرکے ارکان میں حسنین رضوی،عمران خالق،طاہر شاہ،جنید صدیقی،منذرمسعود ،طحہٰ حسن،خرم شیخ اور منور حمید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ،معاشرے کی درستگی کے لئے نوجوانوں کے کردار کی تعمیر ضروری ہے انھوں نے کہا کہ اگر نوجوان متحد ہوکر عوامی فلاح بہبود کے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ نہ ھو اور پر امن معاشرہ قائم نہ ہو سکے اس موقع پر یوتھ افیئر کے فوکل پرسن نے کہا کہ یوتھ افیئر پاکستان کے ہر ضلع میں نوجوانوں کے لئے بھی مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں ناصر زیدی نے کہا کہ یوتھ افیئر کے کارکنان ضلع وسطی کے نوجوانوں اور بلدیہ وسطی کے ساتھ مل کر اہلیان ضلع وسطی کو بہتر ماحول مہیاء کر سکتے ہیں اس موقع پر یوتھ افیئر کے ارکان نے بلدیہ وسطی میں خدمات انجام دینے کے لئے مختلف شعبہ جات کی کمیٹیاں تشکیل دیں جس میں ایجوکیشن،سائنس،آرٹس اینڈ کلچر ،اسپورٹس اینڈ ھیلتھ ،ماحولیات ،شجرکاری ، نیوز لیٹر ، سوشل میڈیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ جات شامل ہیں ریحان ہاشمی نے یوتھ افیئرکے ارکان کے جذبے کو سراہاتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی کسی قوم کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر یہی جذبہ شامل حال رہا توضلع وسطی کے نوجوان اس شہر اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی انتظا میہ نوجوانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی ۔ 

جاری کردہ: عالمگیر سیفی 
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)





7th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture


مورخہ : 07 / نومبر ۲۰۱۶ ؁ ء

کراچی ( )ہم نصابی سرگرمیاں طلباء اور طالبات کی چھپی ہوئی ذہنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا اہم زریعہ ہے تقریری مباحثہ ،بیت بازی،معلومات عامہ،کوئزپروگرام،اور اسپیلنگ کے مقابلے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے چیلنج ٹو ایوری ون ڈسٹرکٹ لیول کمپٹشن میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان تقریری ،کوئزاور اسپیلنگ کے مقابلوں میں نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس قسم کے مقابلوں کا انقاد یونین کمیٹی لیول پربھی کیا جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ بچوں کو ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی طالب علموں کی ٖفلاح وبہبود کے کام اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے ہرممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں واضح رہے کہ ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ اینڈ ماسٹر آئل پاکستان لبریکیٹ کے تعاون سے کراچی لیول کمپٹشن مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ کالج فاروومن بلاک K نارتھ ناظم آباد میں منعقد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 13 اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔یہ مقابلے کراچی کے 6 اضلاح میں منعقد کئے جائینگے جس کا میگا فائنل بحریہ ٹاؤن آڈیوٹوریم کراچی میں ہوگاقبل ازیں تقریب کے منتظمین نے طلباء و طالبات کے درمیان منعقدہ مقابلوں کے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے کراچی کی تعلیمی فضاء کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے طلباء و طالبات نے اپنی اپنی تقریروں میں جوشیلے انداز میں وطن کی محبت کا اظہار کیا جس کی داد حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر دی ،معلومات عامہ کے مقابلے میں بچوں کی ذہانت اور یاداشت قابل دید اور قابل تعریف تھی انگریزی الفاظ کی اسپیلنگ کے مقابلے میں بھی بچوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تقریب کے اختتام پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کامیاب طلبا و طالبات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی بیلٹ پہنائی جبکہ منتظمین کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئر مین نعیم بھائی، کوآرڈینیٹر ذوالفقار جعفری،یوتھ کونسلر بلدیہ وسطی عمار خان،حنا باجی،سعد ،یوتھ پارلیمنٹ کے آرگنائزر ناصر زیدی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر شہر یار، جہانزیب شہناز الھدی ،غلام نبی احمد،و دیگر بھی موجود تھے ۔ 


جاری کردہ 
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی) 






6th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture





کلین سینٹرل گرین سینٹرل

چیئرمین ریحان ہاشمی کے انقلابی اقدامات 

ضلع وسطی کو حقیقی سر سبز بنانے کے لئے بلدیاتی افسرن کو تندہی سے کام کرنے کی ہدایت 

مورخہ 06-11-2016کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے نئے نعرے'' کلین سینٹرل ۔گرین سینٹرل '' کو حقیقی رنگ دینے کے لئے انقلابی اقدامات کا آغاز کردیا ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکرعلی، یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک '' D''میں موسم سرما کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ پودے مہیاء کئے جائیں اور جہاں جہاں ممکن ہو شجرکاری بھی کی جائے اس موقع پر ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمین وائس چیئرمین یوسی پینل ،یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان ، اساتزہ اور اسکول و کالج کے طلباء و طالبات نے بھی اپنے اپنے نام کے پودے لگائے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کو کلین و گرین بنانے کے لئے وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی مختلف علاقوں کا وقتا فوقتا دورہ کر کے بلدیاتی عملے کی کارکردگی کا معائنہ کرتے رہتے ہیں تاکہ بلدیاتی خدمات میں کوتاہی نہ برتی جائے ۔واضح رہے کہ جب سے منتخب نمائندوں نے بلدیاتی نظام کی باگ ڈور سنبھالی ہے عوامی خدمات میں تیزی نظر آرہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اختیارات کی عوامی سطح پر منتقلی نہ صرف عوام کے لئے بہتر ہے بلکہ علاقائی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے بلدیہ وسطی کو اگر حقیقت میں سرسبش و شفاف بنانا ہے تو چیئرمین اور اسکی ٹیم کو مزید انقلابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پارکس اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کو خلوص دل اور نیک نیتی سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تب ہی وہ کہے سکے گے '' کلین سینٹرل ۔گرین سینٹرل'' 

جاری کردہ عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی ) 


Disctrict municipal Corporation Central Karachi


Dated 06-11-2016

                                  “ Clean central O  green central”

A slogan to be followed by DMC Central Revolutionary steps to be taken  by Rehan Hashmi- to make slogan seen 
Karachi(   ) The Elected Chairman DMC Central ,Rehan Hashmi is going to take revolutionary  step to follow his slogan “Clean Central ,Green Central “.he started winter seen plantation here at North Nazimabad Hydri  market by  plantingt plants of Neem & pars pepal along with vice chairman syed shakir ali and uc-23 chairman and members of youth parliaments and others. He has instructed director park of DMC Central to arrange for the maximum number of flowers & Decorated plants and other plants of big Trees so as to make DMC really Green .He also instructed to DTO sanitation to show he real excellence and performed of his department to keep DMC Central to Clean And Shining he commended every officers staff member of DMC Central to Discharge there duties with responsibility and sincerely .the elected Vice chairman syed shakir ali is also making effects to make the said slogan a true picture he  visit different areas of DMC Central to monitor activities for DMC staff so as to keep them active to bring out a beautiful face of DMC Central it is to be noted that since the elected Chairman & other member of DMC Central have taken the change of their office the welfare work has shown concededly programs that prove the benefit of delegation of power to the common pupils by strengthening their elected members, however DMC Central still need more efforts if Rehan Hashmi and His team wants to make the district Central real picture of their slogan “Clean Central , Green Central”            

Release by

Alamgeer Saifee

Information Officer

DMC Central

0333-3697274


5th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture


ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ریحان ہاشمی 

۰۵/ اکتوبر ۲۱۰۶ ء ؁

کراچی( ) ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور GTS سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر21 کے چیئرمین نعیم الدین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے بھی عملی اقدام کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے تحت ضلع وسطی میں نائٹ سوئپنگ کا کام جاری ہے ضلع وسطی کو گرین رکھنے اور عوام کو پودوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت پودے تقسیم کرنے کے لئے کیمپ بھی لگایا گیا چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدایتی افسران کو ہدایت کی کہ بے شک مسائل ذیادہ ہے اور وسائل کم مگر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنے دی جائے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی آرا کے مطابق انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں انہوں نے کہا کہ سو فیصد حاضری کو ممکن بنایا جائے کام چور اور نااہل افسران و ملازمین کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کو روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنایا جائے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے

جاری کردہ عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی )