مورخہ : 07 / نومبر ۲۰۱۶ ء
کراچی ( )ہم نصابی سرگرمیاں طلباء اور طالبات کی چھپی ہوئی ذہنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا اہم زریعہ ہے تقریری مباحثہ ،بیت بازی،معلومات عامہ،کوئزپروگرام،اور اسپیلنگ کے مقابلے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے چیلنج ٹو ایوری ون ڈسٹرکٹ لیول کمپٹشن میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان تقریری ،کوئزاور اسپیلنگ کے مقابلوں میں نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس قسم کے مقابلوں کا انقاد یونین کمیٹی لیول پربھی کیا جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ بچوں کو ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی طالب علموں کی ٖفلاح وبہبود کے کام اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے ہرممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں واضح رہے کہ ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ اینڈ ماسٹر آئل پاکستان لبریکیٹ کے تعاون سے کراچی لیول کمپٹشن مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ کالج فاروومن بلاک K نارتھ ناظم آباد میں منعقد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 13 اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔یہ مقابلے کراچی کے 6 اضلاح میں منعقد کئے جائینگے جس کا میگا فائنل بحریہ ٹاؤن آڈیوٹوریم کراچی میں ہوگاقبل ازیں تقریب کے منتظمین نے طلباء و طالبات کے درمیان منعقدہ مقابلوں کے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے کراچی کی تعلیمی فضاء کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے طلباء و طالبات نے اپنی اپنی تقریروں میں جوشیلے انداز میں وطن کی محبت کا اظہار کیا جس کی داد حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر دی ،معلومات عامہ کے مقابلے میں بچوں کی ذہانت اور یاداشت قابل دید اور قابل تعریف تھی انگریزی الفاظ کی اسپیلنگ کے مقابلے میں بھی بچوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تقریب کے اختتام پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کامیاب طلبا و طالبات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی بیلٹ پہنائی جبکہ منتظمین کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئر مین نعیم بھائی، کوآرڈینیٹر ذوالفقار جعفری،یوتھ کونسلر بلدیہ وسطی عمار خان،حنا باجی،سعد ،یوتھ پارلیمنٹ کے آرگنائزر ناصر زیدی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر شہر یار، جہانزیب شہناز الھدی ،غلام نبی احمد،و دیگر بھی موجود تھے ۔
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)