بلدیہ وسطی میں مختلف خدمات کے لئے یوتھ افیئرکے ارکان کی کمیٹیوں کی تشکیل ۔ریحان ہاشمی کا انقلابی اقدام
نوجوان ہی کسی قوم کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ضلع وسطی کے نوجوان اس بات کو ثابت کر دیگے،ریحان ہاشمی کی امید
مورخہ۰۸ /نومبر ۲۰۱۶ء
کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ جدید علوم سے آراستہ نوجوانوں سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر معاشرے ،قوم، ا ور ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے ایسا کام کریں جس کے مثبت نتائج نظر آئیں اسکے لئے عملی مظاہرہ نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں فوکل پرسن ڈسٹرکٹ سینٹرل یوتھ افیئر ناصر زیدی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر برگیڈیئر (ر)ڈاکٹر راشد،سید مصدق مرزا، یونین کمیٹی 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،یوسی 23 کے چیئرمین شاہ روز ،یوسی 31 کے چیئرمین خرم فرحان، ڈسٹرکٹ کونسلر ز جبکہ یوتھ افیئرکے ارکان میں حسنین رضوی،عمران خالق،طاہر شاہ،جنید صدیقی،منذرمسعود ،طحہٰ حسن،خرم شیخ اور منور حمید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ،معاشرے کی درستگی کے لئے نوجوانوں کے کردار کی تعمیر ضروری ہے انھوں نے کہا کہ اگر نوجوان متحد ہوکر عوامی فلاح بہبود کے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ نہ ھو اور پر امن معاشرہ قائم نہ ہو سکے اس موقع پر یوتھ افیئر کے فوکل پرسن نے کہا کہ یوتھ افیئر پاکستان کے ہر ضلع میں نوجوانوں کے لئے بھی مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں ناصر زیدی نے کہا کہ یوتھ افیئر کے کارکنان ضلع وسطی کے نوجوانوں اور بلدیہ وسطی کے ساتھ مل کر اہلیان ضلع وسطی کو بہتر ماحول مہیاء کر سکتے ہیں اس موقع پر یوتھ افیئر کے ارکان نے بلدیہ وسطی میں خدمات انجام دینے کے لئے مختلف شعبہ جات کی کمیٹیاں تشکیل دیں جس میں ایجوکیشن،سائنس،آرٹس اینڈ کلچر ،اسپورٹس اینڈ ھیلتھ ،ماحولیات ،شجرکاری ، نیوز لیٹر ، سوشل میڈیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ جات شامل ہیں ریحان ہاشمی نے یوتھ افیئرکے ارکان کے جذبے کو سراہاتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی کسی قوم کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر یہی جذبہ شامل حال رہا توضلع وسطی کے نوجوان اس شہر اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی انتظا میہ نوجوانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی ۔
جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)