30th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے چہلمِ امام حسینؑ کے موقع پر ضلع وسطی میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے راستوں پرصفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مختلف یونین کمیٹی کے چیئرمین و وائس چیئرمین،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،ڈائریکٹر باغات ،و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ تندہی سے صفائی ستھرائی اور کچرا ڈسپوز کرنے کے فرائض انجام دے رہا ہے، تاہم چہلمِ امام حسینؑ پر خصوصی صفائی کے بہترین انتظامات کی ضرورت ہے، تاکہ عزادارانِ حسین مجالس اور جلوس سکون سے منعقد کرسکیں۔ سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر تمام امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں،جلوسِ شبیہِ علم و ذوالجناح نکالے جاتے ہیں، جبکہ گھروں میں بھی مجالس منعقد کی جاتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ عزاداروں کی گزرگاہوں اور جلوس کے راستوں سے ہر قسم کی گندگی ، پانی کے اجتماع اور کوڑے کرکٹ کو صاف کردیا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پر رات کے وقت روشنی کے مناسب انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السّلام کے چہلم کے موقع پر مذہبی رواداری اوراتحاد بین المسلمین کے جذبہ کے تحت بھائی چارے کی فضاء کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں پہلے ہی سے صفائی ستھرائی کا عمل زور و شور سے جاری ہے جس میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ صفائی کے معاملات بطریقِ احسن انجام دے رہاہے ، تاہم ہر قومی، ملی اور مذہبی دِن پر خصوصی صفائی کے انتظامات ضروری ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع وسطی سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ ہر مذہب ومکتبِ فکر کے افراد کے لئے بلدیاتی سہولیات بلا تفریقِ مذہب و ملت، رنگ و نسل تندہی سے خدمات انجام دیتا ہے ۔ امام حسین علیہ السّلام کے چہلم کے موقع پر بھی ضلع وسطی کا عملہ صفائی ستھرائی کے انتظامات وقت سے قبل مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ چہلم کے روز بھی اپنی خدمات انجام دیتارہا تاکہ عزادارانِ حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔



30th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکٹرک اور اسٹریٹ لائٹ پولز پر تاروں کے ساتھ بے ہنگم طریقے سے لٹکے ہوئے کیبلز کسی بھی وقت بڑے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں جنھیں فوری طور پر ہٹایا جانا ضروری ہے، وہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی کے ہمراہ کریم آباد کے دورے کے موقع پر موجود افراد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیبلز اور انٹرنیٹ سروس وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن اس کے لئے سسٹم کو بہتر انداز میں پیش کرنا چاہئے نہ کہ بے قاعدگی سے جگہ جگہ بجلی کے کھمبوں سے انٹرنیٹ اور کیبلز کے تار عجب بے ہنگم انداز میں الجھے ہوئے پتنگ کی ڈور کا نظارہ پیش کررہے ہیں کہ جو اکثر کٹی پتنگ کے تاروں میں الجھ جانے کے بعد نظر آتاہے۔ کیبلز اور انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والے اداروں اور افراد کو چاہئے کہ اپنے کاروبار کو بہتر اور نفیس اندازمیں پیش کریں نہ کہ شہر کی خوبصورتی کو تباہ اور انسانی جانوں کے لئے خطرا ت کا سبب بنیں۔ انہوں انٹرنیٹ اور کیبلز آپریٹرز کو متنبہ کیا کہ جلد سے جلد الجھے ہوئے اور بے ہنگم انداز میں لٹکے تاروں کو بجلی کے کھمبوں سے ہٹایا جائے وگرنہ انکے خلاف بلدیاتی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام کو بھی احساس دلایا کہ وہ اس حسّاس مسئلے کی جانب توجہ دیں ۔واضح رہے کہ سارے شہر میں ہر چوک اور ہر گلی میں کیبلز اور انٹرنیٹ آپریٹر ز کی جانب سے بچھائے جانے والے تاروں کے جال نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی پر دھبے لگائے ہیں بلکہ کسی بھی وقت خطرناک حادثہ کا سبب بھی بن سکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان ممکنہ حادثہ کا سبب بننے والے تاروں کے جالوں کو فوری طور پر ختم کرکے نفاست کے ساتھ کیبلز بچھائے جائیں تاکہ عوام ان دیکھے اور اچانک رونما ہونے والے حادثات سے بچ سکیں۔ 



29th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ ریحان ہاشمی نے بلدیہ کے زیرِ انتظام چلنے والے ضلع وسطی کے اسکولوں کے اساتذہ کو ٹائم اسکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ جبکہ تمام بلدیاتی اسکولوں کی اپ گریڈنگ کے لئے موئثر منصوبہ بندی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کے اساتذہ طویل عرصے سے ٹائم اسکیل نہ ملنے پر ذہنی کوفت کا شکار تھے۔ اُن کے دیرینہ مطالبے کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے چئیرمین بلدیہ وسطی نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیم کے معیار کو بہتربنانے کے لئے اساتذہ کو ذہنی کوفت سے نکالا جائے اور انکے رُکے ہوئے ٹائم اسکیل دے دئے جائیں اگرچہ کچھ اساتذہ کو ٹائم اسکیل دیا جاسکا ہے تاہم اساتذہ کی بڑی تعداد وقت پر ٹائم اسکیل نہ ملنے کی وجہ سے متفکر ہے جس کے لئے اگرچہ بلدیہ وسطی کو کئی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم تعلیم او ر معلّم کی حیثیت او ر اہمیت اپنی جگہ مُسلّم ہے ۔ اُدھر دوسری جانب ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے شہری اور فضائی ماحول کی آلودگی اور دھند کو کم کرنے کے لئے دیگر اقدامات بھی کررہے ہیں جن میں ہریالی میں اضافہ اور چوراہوں، شاہراہوں اورعوامی اجتماعات کے مقامات کو خوبصورت بنانے کے معاملات شامل ہیں۔ پودوں کو پانی فراہم کرنا بھی ایک مسئلہ ہے کہ کیونکہ ضلع وسطی کے درختوں کو تقریبا ایک لاکھ گیلن پانی روزآنہ درکار ہے اگر پینے کاایک لاکھ گیلن پانی پودوں کو دیں گے تو انسانوں کے لئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر ریحان ہاشمی نے سیوریج کے پانی کو پودوں کے لئے قابلِ استعمال بنانے کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے نجی اداروں کا تعاون حاصل کرلیا ہے جو دولاکھ گیلن پانی روزآنہ کی بنیاد پر سیوریج کے پانی کو پودوں کے لئے قابلِ استعمال بنائیں گے ۔ یوں کم از کم یومیہ ایک لاکھ گیلن پینے کا اضافی پانی ضلع وسطی کے عوام کو میسرآئے گا۔ 





28th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

Dated: 26th Oct, 2018

KARACHI: The DMC Central Rehan Hashmi has appreciated the gesture of Sindh Governor Imran Ismail for getting approval of district central schemes which would give a good look to district Karachi central these scheme had been submitted by elected municipal representative of DMC during the last year of previous government however it was approved by current government. Talking to media here the other day Hashmi said one of our schemes flyover at five star Chowrangi and another bridge at Abdullah college which would connect Sahahar-e-Noor Jehan to Paposhnagar till Nazimabad .Hashmi said he had thanked to Sindh Governor for taking interest in the development of Karachi. Hashmi said he visits each and every area to look after district central and Mayor Karachi was playing a pivotal role in this regard. During visit to different parts of the city particularly Liaquatabad Dakkhana where he examined the cleanliness of Timber market .Hashmi said it was the main market of traders in district central, they appreciated the visit of DMC central chairman. Hashmi said he leaves no stone unturned to keep district central neat and tidy among all six districts of Karachi .Hashmi said Governor lauded his efforts to upgrade district central despite limited resources and assured that resources would be available in the near future .Governor appreciated the installation of sewerage water filter plants which was saving lacs of gallons drinking water and in return was making district central green. Governor said other districts should follow the efforts made by DMC Central Chairman Rehan Hashmi. Hashmi said Mayor Karachi Wasim Akhtar has lauded the efforts of Sindh Governor as previous government had neglected about 40 development schemes given to them. Hashmi replying to a question about the garbage, he said for this municipal commissioner or Sanitary inspector of the area be given Magisterial powers so that the person throwing garbage on streets be sent to jail, this was the only solution of garbage.



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گورنر سندھ کی جانب سے ضلع وسطی میں دوفلائی اوورز کی تعمیر کے منصوبوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے ضلع وسطی میں دو فلائی اوورز کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دینے پر انکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ فائیو اسٹار چورنگی اور عبداللہ کالج نارتھ ناظم آباد پرفلائی اوورز کی تعمیر ضلع وسطی کے عوام کے لئے خوش آئند ہے ۔ فلائی اوورز کی تعمیر سے نہ صرف علاقہ مکینوں کو سہولت ہوگی بلکہ ٹریفک جام کے مسائل بھی بہت حد تک حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے کراچی کے مسائل حل کرنے اور اسکی خوبصورتی میں اضافے کے لئے دل چسپی کا اظہار انکی کراچی سے محبت کا آئینہ دار ہے۔جبکہ گذشتہ حکومت نے کراچی کی بہتری کے لئے میئرکراچی وسیم اختر کی جانب سے پیش کئے گئے چالیس منصوبوں کونظر انداز کردیا تھا۔ دریں اثناأ ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ خصوصاً لیاقت آباد ڈاکخانہ پر قائم ٹمبر مارکیٹ کے علاقے میں صفائی کے معاملات کا جائزہ لیا اور بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی بہتر کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ نے ضلع وسطی کو صاف شفاف رکھنے کے لئے کم وسائل کے باوجود بلدیہ وسطی کے عملے کی انتھک کاوشوں کوسراہتے ہوئے یقین دلایا کہ جلد ہی ضلع وسطی کے فنڈز کے مسائل بھی حل کردئے جائیں گے۔ جبکہ ضلع وسطی میں سیوریج کے پانی کو پودوں کے لئے قابل استعمال بنانے کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے منصوبوں کی تعریف کی جن کی وجہ سے لاکھوں گیلن پینے کا پانی روزآنہ بچایا جارہاہے۔ اور ضلع وسطی کی ہریالی میں اضافہ ہورہاہے۔ ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے تمام زونز کو صاف رکھنے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہ کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی سینٹری انسپکٹرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئے جائیں تاکہ وہ جگہ جگہ گندگی اور کوڑاکرکٹ پھیلانے ، اور شہر کو گندگی کا ڈھیر بنانے والوں کو جیل بھیج سکیں۔ 



26th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) شاہراہ نور جہاں پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد میئرکراچی وسیم اختر کا ضلع وسطی کا دورہ ،صفائی ستھرائی کے کام پر اظہار اطمینان ۔ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی بلدیاتی نمائندوں کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی کی عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ ضلع وسطی میں کریم آباد فیڈرل بی ایریا میں صفائی ستھرائی اور بیوٹیفیکیشن کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے کراچی کا بڑا ضلع ہے جبکہ اس کے مسائل بھی دیگر اضلاع کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں لیکن آج ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس اور چورنگیوں کو جس طرح سجایا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اختر کو ضلع وسطی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور عملہ نہ صرف سینی ٹیشن کا عملہ صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف ہے بلکہ پارک ڈپارٹمنٹ بھی ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے نمائشی اور پھولوں کے پودے لگانے میں مصروف ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ افرادی قوت اور مشینری کے ساتھ شب و روز ضلع وسطی کو صاف ستھراء رکھنے کے لئے مصروف رہتا ہے ۔ اس موقع پر ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندے بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ 


25th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release