28th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ ریحان ہاشمی نے بلدیہ کے زیرِ انتظام چلنے والے ضلع وسطی کے اسکولوں کے اساتذہ کو ٹائم اسکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ جبکہ تمام بلدیاتی اسکولوں کی اپ گریڈنگ کے لئے موئثر منصوبہ بندی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کے اساتذہ طویل عرصے سے ٹائم اسکیل نہ ملنے پر ذہنی کوفت کا شکار تھے۔ اُن کے دیرینہ مطالبے کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے چئیرمین بلدیہ وسطی نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیم کے معیار کو بہتربنانے کے لئے اساتذہ کو ذہنی کوفت سے نکالا جائے اور انکے رُکے ہوئے ٹائم اسکیل دے دئے جائیں اگرچہ کچھ اساتذہ کو ٹائم اسکیل دیا جاسکا ہے تاہم اساتذہ کی بڑی تعداد وقت پر ٹائم اسکیل نہ ملنے کی وجہ سے متفکر ہے جس کے لئے اگرچہ بلدیہ وسطی کو کئی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم تعلیم او ر معلّم کی حیثیت او ر اہمیت اپنی جگہ مُسلّم ہے ۔ اُدھر دوسری جانب ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے شہری اور فضائی ماحول کی آلودگی اور دھند کو کم کرنے کے لئے دیگر اقدامات بھی کررہے ہیں جن میں ہریالی میں اضافہ اور چوراہوں، شاہراہوں اورعوامی اجتماعات کے مقامات کو خوبصورت بنانے کے معاملات شامل ہیں۔ پودوں کو پانی فراہم کرنا بھی ایک مسئلہ ہے کہ کیونکہ ضلع وسطی کے درختوں کو تقریبا ایک لاکھ گیلن پانی روزآنہ درکار ہے اگر پینے کاایک لاکھ گیلن پانی پودوں کو دیں گے تو انسانوں کے لئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر ریحان ہاشمی نے سیوریج کے پانی کو پودوں کے لئے قابلِ استعمال بنانے کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے نجی اداروں کا تعاون حاصل کرلیا ہے جو دولاکھ گیلن پانی روزآنہ کی بنیاد پر سیوریج کے پانی کو پودوں کے لئے قابلِ استعمال بنائیں گے ۔ یوں کم از کم یومیہ ایک لاکھ گیلن پینے کا اضافی پانی ضلع وسطی کے عوام کو میسرآئے گا۔ 





28th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release