26th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture -- abdul malik


DISTRICT  MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CERNTRAL)

                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 26-11-2016
Talent is blessings of Allah beyond the status in society: Rehan Hashmi
Abdul Malik returns from USA Holding up the Flag of Pakistan
Karachi (    )  Chairman DMC Central Rehan Hashmi has said that talent and intelligence are the blessings from Allah who endowed it in human beings regardless of one’s status in the society. Family status and wealth cannot make a person talented or champion, its all about the god gifted qualities. Rehan Hashmi was addressing the reception gathering in the honor of Abdul Malik.who had won 4th.position in an international competition held. on las Vegas nov2016 Rehan Hashmi further said that it is a matter of pride for us that a youth from middle class of our area held the flag of Pakistan and the heads of Pakistanis up with pride on international forum. He congratulated Abdul Malik and promised to keep extending his cooperation in future too. Vice chairman Syed Shakir Ali said that we are proud of such talented youth who holds our flag high. Abdul malik paid thanks to all those who had come to receive him for their love and support. He demanded of the Government to support the really talented people of Pakistan irrespective or their status so every skilled Pakistani could do his or her best to uphold the Flag and the heads of Pakistanis with pride in the world.  

Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)



باڈی بلڈرعبدالمالک کا پرتپاک استقبال 

ٹیلنٹ امیری غریبی کی تفریق سے بالا ترقدرت کی دین ہے: ریحان ہاشمی

امریکہ میں پاکستان کاپرچم بلند کرنے والے عبدالمالک کے استقبال کے موقع پر خطاب

کراچی: (اسپورٹس ڈیسک ) انسان کا ذاتی ٹیلنٹ اور صلاحیت امیری یا غریبی کی تفریق سے بالاتر اللہ کی دین ہے۔کوئی انسان امیریا غریب ہونے کی وجہ سے بے صلاحیت یا با صلاحیت نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمیں بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے امریکہ میں باڈی بلڈنگ 75کلو گرام مقابلے میں 4th پوزیشن حاصل کرنے والے کراچی سینٹرل کے باڈی بلڈرعبدالمالک کا کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منتخب یونین کمیٹی نمبر ۳۵ کے چیئرمین خرم فرحان وائس چیئرمین صابربھائی ڈسٹرکٹ کونسلرمحمد سعد ملک،سید اظہر عباسی ،حنا جمیل ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر بلدیہ وسطی اکبر حسین ،بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر راشد ،ذولفقار جعفری ودیگر بلدیاتی نمائندے اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ضلع کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے امریکہ میں پاکستان کا پرچم اور پاکستانیوں کا سرفخر سے بُلند کیاعبدالمالک امریکہ کے شہر لاس وگاس میں اکتوبہ 2016 ء کو منعقد ہونے والے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں4th پوزیشن حاصل کی جبکہ 2015 ء کی تیسیری پوزیشن بھی انڈین کھلاڑی سے چھین کر اپنے نام کی اس وقت عبدالمالک 2015ء کی تیسری پوزیشن کی ٹرافی اور 2016 ء کی چوتھی پوزیشن کی ٹرافی لیکر وطن واپس پہنچ گئے ۔ اس مقابلے میں کئی ملکوں سے باڈی بلڈر شریک تھے۔ واضح رہے کہ عبدالمالک کراچی کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے پاس اتنے مالی وسائل نہیں کہ وہ خود بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوسکیں اس سلسلے میں انکت دوستوں نے ان کے لئے خصوصی تعاون کا اہتمام کرتے ہوئے؂ انکے مقابلے کے اخراجات کا انتظام کیا ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے نوجوانوں کو حکومت اور مخیر حضرات کی سرپرستی حاصل ہوجائے تو دنیا کے ہر میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر وائس چئیرمین سید شاکر علی نے عبدالمالک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر باصلاحیت نوجوان ہمارے لئے باعثِ فخر ہے ہم اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گیاس موقع پر عبدالمالک نے استقبال کے لئے آنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس وقت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے درمیان پاکستان کا نام کامیابیوں کے حوالے سے لیا جاتاہے تو اُس لمحے کی خوشی الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کو جواں رکھنے کا ارادہ ظاہرکیا۔







25th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Rabbi ul Awwal

DISTRICT  MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CERNTRAL)

                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 25-11-2016
Celebration of Prophet’s birthday must express Muslim brotherhood
Chairman DMC Central addresses Ulma and Zakreen in special meeting
Karachi.  (   )   Chairman DMC central Rehan Hashmi Has said that the celebration of birthday of our holy prophet, Jashn-e-Eid –e-Milaad-un- nabi , must express Muslim brotherhood. He was addressing a special meeting with Ulma and Zaakreen held at the head office of DMC Central. He further said that Islam has declared all Muslims brothers to one another hence Birth day of Holy prophet is symbol of unity among entire Muslim Ummah. A large number of Muslim Ulma and Zakreen belonging to different school of thought attended the meeting. Deputy Chairman Syed Shakir Ali said on the occasion that workers of DMC Sanitation department is devotedly cleaning the surroundings of Mosques, Imam bargahs, places for general meetings and the route of the procession of 12th Rabi ul Awwal so as to keep DMC Central as cleaner as possible. The Ulma and Zakrin brought their problems into the knowledge of Chairman. They hoped that the Chairman will help them out of their problems and establish a special force to make celebaration of Jashn-e-Eid – e- Milaadun Nabi a success.   Members of National and Provincial assemblies also attended the meeting and promised to extend all possible help in celebrating Jashn-e- Wiladat-e- Rasool (s.a.w.). UC Chairmen and Vice Chairmen and other elected members of DMC central were present in the meeting. Officials of Rangers, Police, Fire brigade and KWSB were also present on the occasion.

Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)



بلدیہ وسطی میں استقبالِ ربیع الاوّل کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کا انعقاد


مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و ذاکرین کی بڑی تعدا دمیں شرکت 

مورخہ: 25؍نومبر2016ء ؁

کراچی ( )ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع وسطی کے ہیڈ آفس لیاقت آباد میں استقبالِ ربیع الاوّل کے سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما ء اور ذاکرین نے شرکت کی۔ ممبرانِ صوبائی اسمبلی جمال احمد اور عظیم فاروقی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے استقبالیہ تقریر میں اجلاس کے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اور جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے سلسلے میں جلوس، محافلِ میلاد اور دیگر تقریبا ت کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے حاضرین کو ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کم ہونے کے باوجود بلدیہ وسطی اپنے فرائض بھرپور طور پر اداکرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اگر ہم سڑکیں نہیں بناسکتے تو کیا ہُوا راستوں کو صاف سُتھرا تورکھ سکتے ہیں۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ دراصل یہ اللہ تعالیٰ کی عنایت ہے کہ اُس نے ہمیں اِ س ماہِ مبارک میں عوام کی خدمت اور میلاد کی محفلیں کے انعقاد کی توفیق عطافرمائی ۔ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے ھاضرین کو جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺ کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں شریک علماء و ذاکرین نے چئیر مین کو اپنے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ جلوسوں کی گزرگاہوں اور میلاد کی محفلوں کے انعقاد کے مقامات پر روشنی اور صفائی کے لئے خصوصی انتظامات کرنے پر زور دیا گیا۔ چئیرمین ریحان ہاشمی نے جشنِ ولادتِ رسول کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد ، محبت ، اخوّت اور بھائی چارے کے فروغ کا بہترین موقع قراردیتے ہوئے کہا کہ میلادِ رسول ہمیں باہم ایک مِلّت بن کر رہنے کا درس دیتاہے۔ 




24th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Cleaning Compaign


’’گرین اینڈ کلین بلدیہ وسطی ‘‘ کا چوتھا مرحلہ، آج لیاقت آباد میں مفت پودے تقسیم کئے جائیں گے 

بلدیہ وسطی کو ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے سے قبل شفاف اور سرسبز بنادیا جائے ، چیئر مین ریحان ہاشمی 

بلدیاتی عملہ اپنی ذمہ داریاں تندہی اور خلوصِ نیت سے ادا کررہا ہے، وائس چیئرمیں شاکر علی

بعد نماز جمعہ جشن میلاد النبی ﷺکے موقع پر بلدیاتی سہولتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائیگا 

24ْ / نومبر 2016 ؁ء

کراچی ( ) بلدیہ وسطی کو کراچی کاشفاف اور سرسبز ترین ضلع میں شامل کرنے کے لئے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر جاری مہم ’’کلین اینڈ گرین بلدیہ وسطی ‘کے چوتھے مرحلے میں آج لیاقت آباد زون ناظم آباد پیٹرول پمپ پریونین کمیٹی نمبر 45میں عوام کو مفت پودے فراہم کرنے کے لئے کیمپ لگایا جائیگا جہاں سے عوام سینکڑوں کی تعداد میں پودے مفت حاصل کرسکیں گے۔ جبکہ صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ دن رات تندہی سے فرائض انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے متعلقہ بلدیاتی افسران او ر کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے سے قبل ضلع وسطی کو شفاف اور سرسبز بنادیا جائے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے عملے نے مسجد صُفہ کے اطراف میں جمع ہوجانے والے کوڑے کو ہنگامی بنیادوں پر کئی ڈمپر وں کے ذریے اُٹھوایا ، جبکہ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کاتمام عملہ دن رات تندہی سے خدمت انجام دے رہاہے۔ واضح رہے کہ بیع الاوّل کی آمد کے پیشِ نظر بلدیہ وسطی میں جشنِ ولادتِ خاتم النبیِّن شایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پرہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ربیع الاوّل کا چاند نظرآنے سے قبل ہر زون میں صفائی اور شجرکاری کی مہم کو تکمیل دینے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔ جبکہ آج بعد نمازِ جمعہ چار بجے سہہ پہر چیئرمین ریحان ہاشمی ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے علما اور ذاکرین سے ڈی ایم سی سینٹرل کے ہیڈ آفس ناظم آباد نمبر ۲ (سابقہ لیاقت آباد ٹاؤن آفس) میں خصوصی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔جس میں جشنِ ولادتِ خاتمُ النَّبیّن حضرت محمد مصطفے صلی اللہ و علیہ وَ آلہِ وَسَلَّم شایانِ شان طریقے پر منانے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ علمأ و ذاکرین سے انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی جائے گی تاکہ انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاسکے۔ 




23rd Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد زون سے تعلق رکھنے والے منتخب یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین اور اراکین کمیٹی سے اپنے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں یوسی چیئرمین نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ عوام میں صفائی کا شعور جگانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنی اپنی یونین کمیٹی میں معززین علاقہ کے علاوہ شہریوں سے ملاقات کریں انکی تکالیف اور مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور انھیں حل کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کریں اس کے علاوہ عوام میں اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کا شعور بیدار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ شہروں کی صفائی اور خوبصورتی عوام اور بلدیاتی نمائندوں کے باہمی اشتراک اور تعاون سے ہی ممکن ہے اس سلسلے میں اپنے اپنے علاقے کے متحرک اور پر عزم نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کرکے انھیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کیا جائے ۔بعد ازاں موسیٰ کالونی یونین کمیٹی نمبر 35 کے چیئرمین سید نوشاب اشرف،نے دیگر یونین کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ یوسی 35 اور یوسی 28کی درمیان بنی سڑک پر قائم گرین بیلٹ کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور عملہ کی کارکردگی پر ہمت افزائی کی اس موقع پر یوسی نمبر40کے وائس چیئرمین خالد بھائی ،یوسی 37کے وائس چیئرمین ارشد بھائی یوسی نمبر35کے زین الحق ،یوسی 28کے چیئرمین حسن بھائی ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی،غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر یونین کمیٹی کی سطح پر صفائی مہم کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلے میں ہر یوسی میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے جس میں افسران و کارکنان کے علاوہ عوام سے بھی تعاون حاصل کیا جارہا ہے تاکہ بلدیہ وسطی میں صفائی کا شعور عوام الناس میں اجاگر کیا جاسکے 


22nd Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Meeting



بلدیہ وسطی میں ماہانہ اجلاس کارکردگی پر غور و خوص 

دیانتداری سے فرائض کی ادائیگی بلدیہ وسطی کی ترقی کی ضمانت ہے ۔ریحان ہاشمی

افسران و کارکنان سے فرائض کی ادائیگی میں کوئی تفریق نہیں برتی جائیگی ۔سید شاکر علی 

22ْ / کراچی ( ) افسران و کارکنان کا باہمی تعاون اور فرائض کی ادائیگی بلدیہ وسطی کی ترقی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکرعلی کے ہمراہ بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے حوالے سے افسران کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،چیف میڈیکل آفیسر حامد مصطفی،کونسل آفیسر محمد اکمل،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ،ڈائریکٹر ایڈمن خالد ریاض صدیقی ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن I ندیم حیدر ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن II غوث محی الدین ،ڈائریکٹر موٹروہیکل بدر فرید و دیگر افسران بھی موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ادارے کے ہر فرد کو پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا اجلاس میں تمام شعبہ جات کے موجود افسران نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو تفصیلات فراہم کیں اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل افسران کوسراہا گیا جبکہ کوتاہی کے مرتکب افسران کو کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہدایت کی گئی چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی عوام کو بہترین شہری سہولیات فراہم کرنے کے لئے افسران و کارکنان کو باہمی تعاون سے کام کرنا ھوگا انہوں نے کہا کہ افسران اپنے اپنے شعبوں میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی خواندگی کے لحاظ سے بھی ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی کے معیار کو مزید بہترکرنے کے لئے بھی انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ وہ بلدیاتی محصولات کی وصولی میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی پوری افرادی قوت کو برؤے کار لائیں انھوں نے کہا کہ ریکوری ڈپارٹ کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ ریکوری ڈپارٹ ریکوری بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤ کار لائیگااس موقع پر سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا ہر ملازم چاہے وہ افسر ھو یا کارکن ہمارا ساتھی ہے ہم اسکے دکھ درد میں شریک ہیں مگر افسران و کارکنان کے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی تفریق نہیں برتی جائیگی جبکہ کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا انھوں نے افسران سے حاصل کی جانے والی کارکردگی رپورٹ پر کہا کہ ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اگر بلدیہ وسطی کا ہرشعبہ اپنے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے ایمانداری سے کام کرے تو وہ دن دور نہیں جب بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے شفاف ترین ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ضلع بن کر ابھرے گا۔