24th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Cleaning Compaign


’’گرین اینڈ کلین بلدیہ وسطی ‘‘ کا چوتھا مرحلہ، آج لیاقت آباد میں مفت پودے تقسیم کئے جائیں گے 

بلدیہ وسطی کو ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے سے قبل شفاف اور سرسبز بنادیا جائے ، چیئر مین ریحان ہاشمی 

بلدیاتی عملہ اپنی ذمہ داریاں تندہی اور خلوصِ نیت سے ادا کررہا ہے، وائس چیئرمیں شاکر علی

بعد نماز جمعہ جشن میلاد النبی ﷺکے موقع پر بلدیاتی سہولتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائیگا 

24ْ / نومبر 2016 ؁ء

کراچی ( ) بلدیہ وسطی کو کراچی کاشفاف اور سرسبز ترین ضلع میں شامل کرنے کے لئے چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر جاری مہم ’’کلین اینڈ گرین بلدیہ وسطی ‘کے چوتھے مرحلے میں آج لیاقت آباد زون ناظم آباد پیٹرول پمپ پریونین کمیٹی نمبر 45میں عوام کو مفت پودے فراہم کرنے کے لئے کیمپ لگایا جائیگا جہاں سے عوام سینکڑوں کی تعداد میں پودے مفت حاصل کرسکیں گے۔ جبکہ صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ دن رات تندہی سے فرائض انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے متعلقہ بلدیاتی افسران او ر کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے سے قبل ضلع وسطی کو شفاف اور سرسبز بنادیا جائے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے عملے نے مسجد صُفہ کے اطراف میں جمع ہوجانے والے کوڑے کو ہنگامی بنیادوں پر کئی ڈمپر وں کے ذریے اُٹھوایا ، جبکہ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کاتمام عملہ دن رات تندہی سے خدمت انجام دے رہاہے۔ واضح رہے کہ بیع الاوّل کی آمد کے پیشِ نظر بلدیہ وسطی میں جشنِ ولادتِ خاتم النبیِّن شایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پرہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ربیع الاوّل کا چاند نظرآنے سے قبل ہر زون میں صفائی اور شجرکاری کی مہم کو تکمیل دینے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔ جبکہ آج بعد نمازِ جمعہ چار بجے سہہ پہر چیئرمین ریحان ہاشمی ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے علما اور ذاکرین سے ڈی ایم سی سینٹرل کے ہیڈ آفس ناظم آباد نمبر ۲ (سابقہ لیاقت آباد ٹاؤن آفس) میں خصوصی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔جس میں جشنِ ولادتِ خاتمُ النَّبیّن حضرت محمد مصطفے صلی اللہ و علیہ وَ آلہِ وَسَلَّم شایانِ شان طریقے پر منانے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ علمأ و ذاکرین سے انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی جائے گی تاکہ انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاسکے۔