بلدیہ وسطی میں ماہانہ اجلاس کارکردگی پر غور و خوص
دیانتداری سے فرائض کی ادائیگی بلدیہ وسطی کی ترقی کی ضمانت ہے ۔ریحان ہاشمی
افسران و کارکنان سے فرائض کی ادائیگی میں کوئی تفریق نہیں برتی جائیگی ۔سید شاکر علی
22ْ / کراچی ( ) افسران و کارکنان کا باہمی تعاون اور فرائض کی ادائیگی بلدیہ وسطی کی ترقی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکرعلی کے ہمراہ بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے حوالے سے افسران کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،چیف میڈیکل آفیسر حامد مصطفی،کونسل آفیسر محمد اکمل،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ،ڈائریکٹر ایڈمن خالد ریاض صدیقی ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن I ندیم حیدر ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن II غوث محی الدین ،ڈائریکٹر موٹروہیکل بدر فرید و دیگر افسران بھی موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ادارے کے ہر فرد کو پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا اجلاس میں تمام شعبہ جات کے موجود افسران نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو تفصیلات فراہم کیں اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل افسران کوسراہا گیا جبکہ کوتاہی کے مرتکب افسران کو کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہدایت کی گئی چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی عوام کو بہترین شہری سہولیات فراہم کرنے کے لئے افسران و کارکنان کو باہمی تعاون سے کام کرنا ھوگا انہوں نے کہا کہ افسران اپنے اپنے شعبوں میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی خواندگی کے لحاظ سے بھی ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی کے معیار کو مزید بہترکرنے کے لئے بھی انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ وہ بلدیاتی محصولات کی وصولی میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی پوری افرادی قوت کو برؤے کار لائیں انھوں نے کہا کہ ریکوری ڈپارٹ کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ ریکوری ڈپارٹ ریکوری بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤ کار لائیگااس موقع پر سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا ہر ملازم چاہے وہ افسر ھو یا کارکن ہمارا ساتھی ہے ہم اسکے دکھ درد میں شریک ہیں مگر افسران و کارکنان کے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی تفریق نہیں برتی جائیگی جبکہ کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا انھوں نے افسران سے حاصل کی جانے والی کارکردگی رپورٹ پر کہا کہ ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اگر بلدیہ وسطی کا ہرشعبہ اپنے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے ایمانداری سے کام کرے تو وہ دن دور نہیں جب بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے شفاف ترین ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ضلع بن کر ابھرے گا۔