5th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکا جائے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اپنی اصل حالت میں بحال کرکے میئر کراچی کے ماتحت کیا جائے ۔تاکہ غیر قانونی تعمیرات کی صیح معنوں میں بیخ کنی کی جاسکے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (گلبرگ ڈویژن ) اورKDA لینڈ ونگ کے افسران سے اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے شہر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی فروغ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی شادی ہال اور مختلف علاقوں میں پورشن کی صورت میں تعمیر ہونے والی بلڈنگوں کی وجہ سے علاقوں میں بجلی گیس اور سیوریج سمیت دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے فروغ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران ملوث ہیں ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع وسطی میں مارکیٹوں ،پارکس اور گراؤنڈ اور دیگر جگہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں طے پایا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے روک تھام کے لئے KMC,DMC,KDA,SBCA کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو آپس میں باہمی رابطے کے زریعے اس ناسور کے خلاف موثر اقدامات کرے۔




5th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شبِ برات کے حوالے سے ضلع وسطی کی حُدود میں آنے والے قبرستان کا دورہ کیا اس موقع پر محکمہ سینی ٹیشن ، باغات ،B&R ،لینڈ،الیکٹرک کے افسران کے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ شبِ برات سے قبل ضلع وسطی کی حدود میں آنے والے تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور ذائرین کی سہولتوں کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں کہ قبرستانوں کے داخلی راستوں اور قبرستان کے اندر جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام قبرستانوں کو جانے والی سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کا کام مُکمل کرلیا گیا ہے ،محکمہ الیکٹرک کی جانب سے قبرستانوں کو جانے والے تمام راستوں اور قبرستان کے اندر مکمل روشنی کا انتظام کیا گیا ہے چئیرمین بلدیہ وسطی نے ہدایت دی کہ قبرستانوں کے اطراف پارکنگ کے بہتر انتظامات کئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ ہو ،وائس چئیرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے 
ٓٗکہا شب برات نجات کی رات ہے اس رات کی اہمیت کے پیش نظر ہماری کوشش ہے کہ ذائرین کو ہر مُمکنہ سہولت فراہم کی جائے اس موقع پر قبرستانوں کے اطراف میں کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس میں افسران اور عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا،بلدیہ وسطی کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور خوشبو کا اسپرے کا انتظام کیا جائے گا ا ور ٹریفک پولیس کی مدد کے لئے100 سٹی وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی جارہی ہے جو ٹریفک کنٹرول کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے ۔ 





4th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd May 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )مشاعرہ ایک خوبصورت زندہ ادبی روایت ہے،مشاعرہ اردو زبان اور ادب کے حوالے سے برصغیرِپاک و ہندمیں ایک تہذیبی روایات کا درجہ رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے انجمن مبصرین پاکستان کے زیر اہتمام گلشن معمار میں منعقدہ مشاعرے میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مشاعرے میں کراچی اور ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے شعرا نے شرکت کی ،جن میں عبدالحکیم ناصف ،ڈاکٹر اقبال پیر زادہ،عظیم راہی،ڈاکٹر نزہت عباسی،تیمور حسن اور نوید حیدر ہاشمی موجود تھے۔بہت دنو ں بعد کراچی میں کئی اعتبار سے ایک اچھا مشاعرہ تھا جس میں باذوق سامعین کی موجودگی میں شعراء نے خوبصورت کلام پیش کئے اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ اس مشاعرے کے کامیاب انعقاد سے کئی اور باتوں کے علاوہ اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ آج بھی اچھے شعر کہنے اور سننے والوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی ،اور اگر مشاعرے کی روایت کو جدید تقاضوں کے مطابق اور اس کی اصل روح کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جائے تو یہ مٹی اب بھی بڑی زرخیز ہے ۔




3rd May 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd May 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )میئر کراچی کی ہدایت پر عباسی شہید ہسپتال میں نئی گورننگ باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ،گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت ہوا ۔اس موقع پر اراکین کمیٹی ڈاکٹر انور ،جعفری صاحب،راشد صاحب اوردیگر ڈاکٹرزبھی موجود تھے ۔کمیٹی کے قیام کا مقصد ہسپتال کے انتظامی امور کو بہتر کرنا ہیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے فنڈ فراہم کرنے کے لئے تیار نہیں اور منتخب نمائندوں کو جائز اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں ،حق پرست بلدیاتی نمائندے ان مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔اور اسی حوالے سے میئر کراچی کی ہدایت پر نئی کمیٹی بنائی گئی ہے جو ہسپتال کے معاملات اور وہاں پر موجود طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کا کا م سر نجام دے گی ،70 کی دہائی میں قائم ہونے والے ہسپتال کی حالت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر ین طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے ،کمیٹی کی اولین ترجیح ہسپتال میں موجود مشینری کو فعال کرنا ،دواؤں کی فراہمی ، ہسپتال اور اس کے اطراف میں صفائی ستھرائی اور قائم تجاوزات کا خاتمہ اور ہسپتال کے انتظامی امور میں بہتری لانا ہے ۔





2nd May 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ وسطی ممکنہ ہیٹ اسٹروک کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ضلع وسطی میں پانچ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔حق پرست بلدیاتی نمائندے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے درمیان موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹارچورنگی پر قائم ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ (Frist Response Centre )کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پریونین کمیٹی 17 کے چیئرمین راؤ اقبال،یونین کمیٹی 46 کے وائس چیئرمین سہیل احمد اوریوسی پینل کے اراکین ڈسٹرکٹ یوتھ کونسلرزعمار نقوی ،سعد ملک اور بلدیہ وسطی کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اس موقع پرکیمپ پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا ۔اورعوام میں ٹھنڈا پانی اور شربت تقسیم کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ گرم موسم کی وجہ سے ضلع وسطی میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے 05 امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔لیاقت آباد نمبر 10 ،کریم آباد چورنگی ،واٹر پمپ ،فائیو اسٹار چورنگی ،پیٹرول پمپ ناظم آباد ،DMC فلوٹ کے زریعے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے آگاہی کے پمفلیٹ اور روح افزاء شربت تقسیم کیا گیا ۔ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس صبح 9:00 am سے شام 5:00 pm تک کام کرتے رہیں گے ان کیمپس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،آئس پیکس،آئس جیکٹس،O.R.S ،ڈریپس،تولئے،کیپ،منرل واٹرکی سہولت دستیاب ہونگی۔ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی نے سندھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں Frist Response Centre قائم کردئے ہیں جو 24 گھنٹے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے 300 آئس جیکٹس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔ بلدیہ وسطی نے عوامی سہولت اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹر فلٹریشن پوائنٹس کی بحالی کے لئے ازسر نو کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔





30th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release