2nd May 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )میئر کراچی کی ہدایت پر عباسی شہید ہسپتال میں نئی گورننگ باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ،گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت ہوا ۔اس موقع پر اراکین کمیٹی ڈاکٹر انور ،جعفری صاحب،راشد صاحب اوردیگر ڈاکٹرزبھی موجود تھے ۔کمیٹی کے قیام کا مقصد ہسپتال کے انتظامی امور کو بہتر کرنا ہیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے فنڈ فراہم کرنے کے لئے تیار نہیں اور منتخب نمائندوں کو جائز اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں ،حق پرست بلدیاتی نمائندے ان مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔اور اسی حوالے سے میئر کراچی کی ہدایت پر نئی کمیٹی بنائی گئی ہے جو ہسپتال کے معاملات اور وہاں پر موجود طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کا کا م سر نجام دے گی ،70 کی دہائی میں قائم ہونے والے ہسپتال کی حالت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر ین طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے ،کمیٹی کی اولین ترجیح ہسپتال میں موجود مشینری کو فعال کرنا ،دواؤں کی فراہمی ، ہسپتال اور اس کے اطراف میں صفائی ستھرائی اور قائم تجاوزات کا خاتمہ اور ہسپتال کے انتظامی امور میں بہتری لانا ہے ۔
2nd May 2017 DMC Central Karachi Press Release