30th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ وسطی ممکنہ ہیٹ اسٹروک کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ضلع وسطی میں پانچ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔حق پرست بلدیاتی نمائندے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے درمیان موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹارچورنگی پر قائم ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ (Frist Response Centre )کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پریونین کمیٹی 17 کے چیئرمین راؤ اقبال،یونین کمیٹی 46 کے وائس چیئرمین سہیل احمد اوریوسی پینل کے اراکین ڈسٹرکٹ یوتھ کونسلرزعمار نقوی ،سعد ملک اور بلدیہ وسطی کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اس موقع پرکیمپ پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا ۔اورعوام میں ٹھنڈا پانی اور شربت تقسیم کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ گرم موسم کی وجہ سے ضلع وسطی میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے 05 امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔لیاقت آباد نمبر 10 ،کریم آباد چورنگی ،واٹر پمپ ،فائیو اسٹار چورنگی ،پیٹرول پمپ ناظم آباد ،DMC فلوٹ کے زریعے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے آگاہی کے پمفلیٹ اور روح افزاء شربت تقسیم کیا گیا ۔ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس صبح 9:00 am سے شام 5:00 pm تک کام کرتے رہیں گے ان کیمپس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،آئس پیکس،آئس جیکٹس،O.R.S ،ڈریپس،تولئے،کیپ،منرل واٹرکی سہولت دستیاب ہونگی۔ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی نے سندھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں Frist Response Centre قائم کردئے ہیں جو 24 گھنٹے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے 300 آئس جیکٹس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔ بلدیہ وسطی نے عوامی سہولت اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹر فلٹریشن پوائنٹس کی بحالی کے لئے ازسر نو کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔





30th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release