21st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )کراچی کی باشعور عوام سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ کی فراہمی اور اختیارات نہ دینے سے باخوبی آگاہ ہیں ۔اب عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقوں کو صاف ستھراءرکھیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میمن اسٹیٹ کے مالک نوید میمن کی جانب سے یونین کمیٹی نمبر 41 میں(بائیک کچرا ٹرالی) دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عوامی خدمات کے لئے عوام ہمارے ساتھ ہے اور انکے تعاون سے ہی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ برسوں سے جمع کچرے کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔انہوں نے میمن اسٹیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیک ٹرالیز گنجان آباد علاقوں سے کچراٹھانے میں معاون ثابت ہوں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی صفائی ستھرائی اور تعمیری کاموں کے ساتھ ضلع کو سرسبز بنانے جارہی ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی جانب '' درخت لگاو ¿ اپنے پیاروں کے نام'' کے سلوگن کے ساتھ ضلع میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 25000 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔شجر کاری مہم کا مقصد ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا ہے ۔انہوں نے ضلع وسطی کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔          





21st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release







کراچی ( ) ضلع وسطی کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور فیصل ایدھی کے ہمراہ ”سبز انقلاب شجر کاری مہم“ کا افتتاح لیاقت آباد مرکزی بلڈنگ کے احاطے میں ناریل کا پودا لگاکر کیا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے رکن امین الحق بھی موجود تھے۔ قبل ازیں شجرکاری کی افتتاحی تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ شجرکاری مہم کے ساتھ ہی سندھ کے وڈیروں ، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے کرپشن کے خلاف مہم کا بیج بھی بودیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ حکومتِ سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن بنا کر ہمارے منتخب نمائندوںکے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے لیکن یہ بات بھی جان لی جائے کہ ہزاروں ارب کی کرپشن کی فائیلیں سندھ کے افسران، سیکریٹریز، وڈیروں اور حکمرانوں کے خلاف ہیں۔لیکن اب کراچی اور دیہی سندھ کے عوام خود ان کرپٹ افراد کا احتساب کریں گے۔ اس موقع پر فیصل ایدھی نے اپنے خطاب میں پاکستان کی سرزمین سے بنیادی تعلق رکھنے والے نیم، پیپل اور برگد جیسے طویل العمر پیڑوں کے اُگانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ اِن پودوں پر جو کیڑے پلتے ہیں وہ ہمارے قومی پرندوں کی غذاہیں۔ اس طرح پیڑ اور پرندوں کی ایک ساتھ افزائش ہوسکے گی۔ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شجرکاری مہم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی میں جاری گرین لائن منصوبے نے اس کی ہریالی اور پیڑوں کوبہت نقصان پہنچایا لیکن ”سبز انقلاب شجر کاری مہم“ ضلع وسطی کو شہر کا سب سے زیادہ سرسبز ضلع بنادے گی۔انہوں نے کہ کہ عوام اپنے پیاروںکے نام پر پیڑ لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کریں تو ایک جانب انکے پیارے اُن کی یادداشت سے فراموش نہیںہونگے اور دوسری جانب ضلع وسطی کی ہریالی میں اضافہ ہوگا۔وائس چئیر مین ضلع وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ درخت ماں کی مانند ہوتے ہیں کہ جو خود دُکھ سہتی ہے لیکن اپنے بچوں کو سُکھ دیتی ہے۔ تقریب سے ایم کیوایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد اور محفوظ یار خان اور عظیم فاروقی نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ سبز انقلاب شجرکاری کے پہلے مرحلے میں ۳۱اگست تک ضلع وسطی میں پچیس ہزار پودے لگائے جائیں گے ، تاہم یہ درخت اونرشپ کی بنیاد پر لگائے جائیں گے تاکہ کوئی نہ کوئی شخص یا ادارہ ان کی دیکھ بھال اور پرورش کی ذمہ داری لے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشنز، تعلیمی ادارے اور دیگر نجی اداروں کو بھی اس شجرکاری مہم کا حصہ بنایا جائےگا۔سرسبز شجرکاری کا پیغام ہے ”درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام“ یوں نہ صرف درختوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ درخت لگانے والے اپنے پیاروں کی یاد کو ہردم تازہ رکھیں گے۔ ماہِ دسمبر تک جاری اس شجرکاری مہم میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔پیڑوں کو مستقلل بنیادوںپر پانی دینے کے لئے پچاس ہزار گیلن روز پانی سپلائی کرنے کے لئے خصوصی ٹینکرز کا انتظام کرلیاگیاہے۔ 


20th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )بارش کی پہلی پوند کے ساتھ بلدیہ وسطی کا عملہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہے ،ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کا کا م جاری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران ضلع وسطی کے مختلف علاقوںواٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل ،ناگن چورنگی ،نیو کراچی ،نارتھ کراچی ،حیدری ،گول مارکیٹ ،لیاقت آباد ودیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کاکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لئے سامانِ زحمت بنادیا ہے برساتی نالوں کی صفائی اگر بروقت کی جاتی تو برساتی نالے اوور فلو نہ ہوتے اور نہ ہی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میںبھرا ہُو اتھا۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے دورے کے دوران کوثر نیازی کالونی میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان اور ایک بچی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر اور k الیکٹرک کے عملے کوفوری طور پر بلواکر الیکٹرک کے تاروں کی درستگی کا کام کروایا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بارش کے دوران متعلقہ محکمے کے افسران و عملہ دن رات اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔          



19th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی لیاقت آباد نمبر 9 میں عاصم ہوٹل والی عمارت کے زمین بوس ہوجانے کی خبر ملتے ہی بلدیہ وسطی کے عملے کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے ،بلدیہ وسطی کی ٹیم نے فوری طور پرعمارت کا ملبہ ہٹانے اور امدادی کام شروع کردیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عمارت کے ملبہ تلے دبی ہوئی قیمتی انسانی جانوں کو باحفاظت نکالیں ،انہوں نے مزید کہا کہ گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کا استعمال ممکن نہیں ہے ۔اور کام میں دشواری پیش آرہی ہے اس وجہ سے بلدیہ وسطی چھوٹی مشینریز کے زریعے ملبہ ہٹانے کا کام کررہی ہے ۔انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امدادی کاموں کو تیز کیا جائے ۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اور بلدیہ وسطی کی ٹیم عوام کے ساتھ موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلداز جلد اس RESCUE OPERATION کو مکمل کیا جائے تاکہ ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو حفاظت سے باہر نکال لیا جائے ۔ 





18th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہم ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب کر نے کا عزم رکھتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ طلباءو طالبات کراچی کو اون کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں ہمارے ساتھ ہیں۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،اس عمل کے زریعے ہم معاشرے کی خدمت کے ساتھ ثواب بھی حاصل کرتے ہیں،بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع کو سنوارنے اور سر سبز کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلباءو طالبات کے ساتھ شجر کاری مہم کے حوالے سے کی جانے والی میٹنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ،چیئرمین یوتھ افیئر سید عمار عباس ڈسٹرک یوتھ کونسلر سعد ملک، چیئرپرسن سوشل کمیٹی افیئر،یوسی یوتھ کونسلرزاور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ درخت ماحول کو جاذب نظر بنانے ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورانسانی صحت کے لئے مضر گیسز اور شعاعیں اپنے اندر جذب کرکے ماحول کو صاف ستھراءرکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم میں طلباءو طالبات کا حصہ لینا خوش آئند ہے اس موقع پر طلباءو طالبات کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چیئرمین بلدیہ وسطی کے ہمراہ ضلع وسطی کو سر سبز بنانے کے لئے شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہ پارک کو ہدایت کی کہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کا موثر انتظام کیا جائے۔





17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release